Connect with us
Thursday,12-June-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماہم گمشدہ بچی دھاراوی سے برآمد

Published

on

Mahim-Police

ممبئی : ماہم علاقہ میں ایک 6 گمشدہ بچی کو ممبئی پولیس نے تلاش کرنے کے بعد اسے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔ ماہم پولس اسٹیشن کی حدود میں شکایت کنندہ ستارہ محمد امین 33 سالہ راہیجا جھوپڑپٹی کی ساکن نے بتایا کہ اس کی بچی اپنے بھائی کے لئے دودھ لانے کیلئے گھر سے گئی تھی, اور وہ گھر نہیں پہنچی, اس کی ماں نے سب جگہ اسے تلاش کیا اور پھر پولیس کو شبہ ہوا ہے کہ اسے کسی نے اغوا تو نہیں کیا۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی, اور ماہم اور شاہو نگر پولیس کی دو ٹیمیں تیار کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا, تو معلوم ہوا کہ بچی دھاراوی کی جانب گئی ہے, اس پر بچی کو دھاراوی بڑی مسجد سے برآمد کیا گیا اور والدین کے سپرد کیا گیا یہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر وکرم دیشمانے، ڈی سی پی گنیش گاوڑے سمیت اعلی افسران کی رہنمائی میں کی گئی۔

جرم

آتشیں اسلحہ جات کے ساتھ ڈومبیولی سے ایک گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والے ایک مشتبہ شخص کو 4 دیسی پستول اور 35 کارآمد کارتوس 7.5 لاکھ روپے قیمت کا اسباب ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ممبئی سے متصلہ ڈومبیولی میں مہاتما گاندھی روڈ پر ایک 35 سالہ شخص ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والا ہے, اس پر اے ٹی ایس ٹیم نے جال بچھا کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 3 دیسی پستول 35 کارآمد کارتوس برآمد کیا۔ اس کے خلاف اے ٹی ایس کالا چوکی میں ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ سمیت دیگر دفعہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے اس سے قبل جس شخص کو آتشیں ہتھیار فروخت کیا تھا ٹیکنیکل تفتیش سے اسے بھی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا, اب تک پولس نے 4 آتشیں اسلحہ 35 کارآمد کارتوس 2 میگرین جس کی قیمت 7.5 لاکھ بتائی جاتی ہے, مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر کے احمد نگر کے ایک گاؤں میں درگاہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کا کیا جا رہا ہے سماجی بائیکاٹ؟

Published

on

boycotted

ممبئی : مہاراشٹر کے احمد نگر کے گوھا علاقہ میں ایک قدیم رمضان علی شاہ بابا کی قدیم درگاہ پر قبضہ کر کے وہاں مورتی نصب کرنے کے بعد اب یہاں کے مسلمانوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ گاؤں کے اگر کسی غیر مسلم نے گاؤں کے مسلمانوں سے خرید و فروخت، لین دین کیا تو یہاں کے غیر مسلم شر پسند عناصر اس پر جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ اس طرح کا غیر جہوری و غیر اخلاقی ماحول مہاراشٹر میں بی بی جے پی سرکار کی ناک کے نیچے گذستہ 2023 سے چل رہا ہے, اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اسطرح کا اظہار خیال ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ‘ہم بھارت کے لوگ’ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں تشار گاندھی نے پیش کیا۔ اس وقت یہاں سابق وزیر مہاراشٹر و کانگریس لیڈر عارف نسیم خان، ایم آئی ایم کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان، نظام الدین راعین، سماجی کارکن فروز میٹھی بور والا، جاوید جنیجا، سعید نوری و دیگر سماجی سیاسی و ملی شخصات موجود تھے۔ جہاں یہ طئے پایا کہ جلد ہی ایک وفد اس مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و دونوں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملے گا۔

Continue Reading

سیاست

راج ۔ ادھو ٹھاکرے اتحاد و مفاہمت کو دھچکا، وزیر اعلی فڑنویس سے راج کی ملاقات، ادھو ٹھاکرے کو ٹینشن

Published

on

Raj & Fadnavis

ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل تمام پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہے۔ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کی اتحاد ومفاہمت کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے کی باندرہ ہوٹل تاج لینڈ میں ملاقات سے اس کوشش کو دھچکا لگا ہے, جس کے بعد اب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ راج اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات دباؤ بنانے کی سیاست کا نتجہ بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں کی طرف سے اس ملاقات پر کوئی بھی تبصرہ تک نہیں کیا گیا۔ دونوں برادر ایک ساتھ آئے ان میں صلح ہونے کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ایم این ایس اور شیوسینا ایک ساتھ حصہ لے مراٹھی مانس کی یہ تمنا بھی ہے, لیکن راج اور فڑنویس کی ملاقات کو مراٹھی عوام دوسرے نظریہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع پر ہی راج ٹھاکرے اور شیوسینا پر اثر انداز میں کام کرتے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع اور مہاراشٹر کے حق کے لئے دونوں برادر نے ایک ساتھ آنے کے لئے مثبت پہل بھی کی تھی, لیکن اچانک فڑنویس کی راج سے ملاقات اور ایک گھنٹہ تک گفت و شنید کے سیاست کے رخ کو ہی تبدیل کر دیا ہے, اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا راج اور ادھو ٹھاکرے کا اتحاد ہوگا یا نہیں, جبکہ بی ایم سی الیکشن بھی عنقریب اور امیر کبیر بی ایم سی پر قبضہ کو لے کر ہر پارٹی کوشش کر رہی ہے۔ راج اور ادھو کا اتحاد برسر اقتدار شیوسینا اور بی جے پی کے درد سر ثابت ہوگا, اس لئے اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش بھی شروع ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com