Connect with us
Thursday,06-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لاؤڈاسپیکر پر مسلم نمائندہ وفد کی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے ملاقات، عیدالاضحی تک کارروائی پر روک : اعظمی

Published

on

Azmi-&-Deven

ممبئی : مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کے خلاف ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی سے مسلم نمائندوں نے ملاقات کرتے ہوئے اس پر اعتراض درج کروایا اور کہا کہ صرف مسجدوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے۔ جبکہ صوتی آلودگی کا اصول تمام پر یکساں نافذ ہے لیکن صرف بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شکایت پر مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارنے سے ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے اور نظم و نسق کی برقراری کیلئے پولیس کارروائی پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے بتایا کہ عید الاضحی تک لاؤڈاسپیکر پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی, جبکہ اس مسئلہ پراعظمی نے پولیس کمشنر کی توجہ مبذول کروائی کہ صرف مسجدوں پر ہی یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔ کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد پولیس حرکت میں آجاتی ہے اور پھر کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر کو اتروانے کے مسئلہ میں ممبئی میں نقص امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اعظمی نے کہا کہ جس طرح سے کریٹ سومیا اور نتیش رانے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں, اس سے ممبئی شہر کا ماحول خراب ہوا ہے, نظم ونسق کی برقراری کیلئے پولیس کو ان پر بھی کارروائی کرنی چاہئے۔

پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر ضروری اقدامات کریں گے اور قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی۔ ابو عاصم اعظمی نے عیدالاضحی پر بھی شرانگیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کمشنر کو بتایا کہ جس طرح سے کچھ شرپسند مسلسل قربانی لے کر سوسائٹیوں میں تنازع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوسائیٹیوں میں قربانی کو لے کر نتیش رانے کی زہر افشانی پر اعظمی نے کہا کہ قربانی سوسائیٹیوں میں کی جاتی ہے اور یہ قانونی طریقے سے ہوتی ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے, لیکن کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کے لئے قربانی کو مسئلہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو دھرم میں بھی بلی دی جاتی ہے, تب کسی کو اعتراض نہیں ہوتا۔ انہوں نے نتیش رانے کے ورچول قربانی کے مطالبہ پر کہا کہ اسلام شریعت سے چلے گا اور شریعت کے مطابق ہی مسلمان قربانی کرتے ہیں, اور قانون نے ہمیں اس کی اجازت دی ہے۔ اس نمائندہ وفد میں سماجوادی پارٹی لیڈر یوسف ابراہانی، ایڈوکیٹ امین سولکر، ہری مسجد کے خطیب و امام مولانا زبیر احمد برکاتی بھی شریک تھے۔ یوسف ابراہانی نے بتایا کہ لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر قانونی چارہ جوئی جارہی ہے اور عدالت سے بھی رجوع کیا جارہا ہے, جبکہ لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر جو بھی شرائط عائد کی گئی ہے وہ غیر قانونی ہے, جبکہ سپریم کورٹ نے ڈسیبل کنٹرول کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈسیبل طے کئے گئے ہیں۔ اسی کے مناسبت سے مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال کیا جاتا ہے, لیکن پولیس کریٹ سومیا کے دباؤ میں کارروائی کر رہی ہے اور مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتروانے کا اختیار پولیس کو نہیں ہے, لیکن اس کے باوجود یہ عمل جاری ہے, جبکہ ممبئی پولیس کمشنر نے اس مسئلہ پر ضروری کارروائی کا بھی یقین دلایا ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان