Connect with us
Monday,24-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

پڑگھا داعش مشتبہ رکن ثاقب ناچن سمیت ۲۲ اراکین کے خلاف اے ٹی ایس کا کریک ڈاؤن، رشتہ داروں پر اے ٹی ایس نے نصف شب کارروائی دی انجام

Published

on

ATS

ممبئی : داعش اور اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے سابق رکن ثاقب ناچن کے سمیت اس کے۲۲معتمد خاص ارکان و رشتہ داروں کے گھروں مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات اور اسباب ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ثاقب ناچن اور اس کے معتمد خاص کے گھروں پر اہم دستاویزات اور دیگر اسباب چھپائے گئے ہیں, جس کے بعد اے ٹی ایس کارروائی کو انجام دیتے ہوئے گزشتہ شب ۲ بجے چھاپہ مار کارروائی شروع کی اور یہ کارروائی صبح ۴ بجے تک جاری رہی, جس کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم ممبئی روانہ ہوگئی۔ اس آپریشن کے دوران اے ٹی ایس کی ٹیم نے پورے علاقہ کا محاصرہ بھی کیا تھا۔

بوریولی پڑگھا میں اے ٹی ایس نے عابد اشرف ملا، معاذ ملا، عاقب ثاقب ناچن، عبدالطیف شاداب کاسکر، ارمیش عرفان ملا، ہاشم ندوی، فاروق ملا، نبیل ملک کھوت، قیص عارف کھوت، کیف ناچن، ساحل منیار، عدنان ملا، شیرو دیوکر، شرجیل ناچن، ساجد ناچن، ذیشان ملا، عاطف ملا، شمس کھوت اسجد ملا، رائف کھوت، عابد کھوت چھاپہ مار کارروائی کو انجام دیا ہے اس دوران کچھ سفر حج پر گئے تھے۔ اس لئے وہ گھر پر موجود نہیں تھے, اس معاملہ میں اے ٹی ایس نے کارروائی کو انجام دیا اور گھروں کی تلاشی کے دوران کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔ زبیر ملا چھوٹی مسجد کے ساکن جو زمین کی دلالی کرتا ہے, حج کے سفر پر تھا زبیر ملا ۲۰۰۲ اور ۲۰۰۳ بم دھماکوں میں مجرم قرار دیا گیا اور اسے سزا بھی ہوئی ہے, اب وہ دلی میں داعش کے کنکشن کے معاملہ میں ثاقب ناچن کے ساتھ دلی جیل میں مقید ہے۔ عبدالطیف کاسکر گوڈام میں زیر ملازمت ہے یہ بھی دلی داعش کیس میں فرحان سوسے کا دوست ہے۔ شمس کھوت، رئیس کھوت، عابد اشرف ملا، معاذ اشرف ملا، قیص آصف کھوت تلاشی کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے, جبکہ ساحل منیار کے کلیان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی وہ بھی یہاں موجودنہیں تھا۔

اے ٹی ایس نے ثاقب ناچن کو ۲۰۱۷ سے ہی دوبارہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم پایا تھا۔ اس دوران اے ٹی ایس نے اس پر نظر رکھی تھی اور اس پر کیس بھی درج کیا گیا تھا, لیکن اس معاملہ میں داعش کے کیس میں این آئی اے نے ثاقب ناچن کو گرفتار کر لیا تھا پہلے اس کے فرزند عاقب ناچن کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ثاقب کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گی اے ٹی ایس نے کارروائی کے دوران کئی اہم دستاویزات ضبط کرنے کا بھی دعوی کیا ہے, جس کی تفتیش کی جائے گی اور پھر اسی مناسبت سے کارروائی میں پیش رفت ہوگی ۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ممبئی تھانہ بھیونڈی کلیان سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے, اور اسی دوران داعش کے مشتبہ ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اس کارروائی میں اے ٹی ایس کو کافی اہم دستاویزات اور ثبوت ملنے کی امید ہے ۔ اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں جو کارروائی کی ہے ان پر ملک مخالف اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اے ٹی ایس اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے, جبکہ اب تک کسی کی تلاشی کے بعد گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

(جنرل (عام

کلیان نماز پر تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

‎ممبئی مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کلیان آئیڈیل فارمیسی کالج میں وشوہندوپریشد اور بجرنگ دل کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہندو مسلمان کے نام پر تقسیم اور نفرت کا بازار گرم ہے ملک میں نماز ادا کرنا کوئی جرم نہیں ہے وقت مقررہ پر نماز پڑھنا مسلمان پر فرض ہے اس لئے اگر کوئی نماز پڑھتا ہے عبادت و ریاضت کرتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے جہاں طلبا عبادت کرنا چاہتے ہیں وہاں نماز خانہ کا انتظامات ضروری ہے جس طرح سے جبرا طلبا کو معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا وہ سراسر غلط اور غنڈہ گردی ہے میرا مطالبہ ہے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس و انتظامی ادارہ سے ایسے فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی ہو تاکہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ میں گھس کر طلبا کو جبرا معذرت کےلیے مجبور نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ جس شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے سامنے طلبا کو معافی مانگنے پرمجبور کیا گیا وہ شیواجی مہاراج سیکولر راجہ تھا ان کی فوج میں مسلمان بھی تھے جس طرح سے شرپسندوں نے غنڈہ گردی کی ہے وہ قابل تشویش ہے اس کے خلاف کارروائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں نماز پڑھنا جرم نہیں ہے۔ کلیان کے امبرناتھ میں آئیڈیل فارمیسی کالج کی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ مسلمان طلباء کی حفاظت کرتے لیکن انتطامیہ نے ایسا نہیں کیا وہ اپنی ذمہ داری سے غافل رہی جن طلبا نے نماز ادا کی انہیں معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا اعظمی نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تعلیمی اور دیگر اداروں میں نماز کے لیے کمروں کی فراہمی کا حکم دے اور نفرت کی اس سیاست کے خلاف سخت کارروائی کرے تبھی مہاراشٹر اور ملک میں بھائی چارگی پروان چڑھے گا انہوں نے کہا کہ ہر جگہ نماز پر تنازع کیوں کھڑا کیا جاتا ہے اورپھر اسے ہندو مسلم رنگ دے کر نفرت پیدا کی جاتی ہے اب پانی سر سے اونچا اٹھ گیا ہے سرکار کو اس پر توجہ دینی چاہیے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی واشی ناکہ میں کالی ماتا کی مورتی کو ماؤنٹ میری میں تبدیلی پر کشیدگی ، بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کے کارکنان کے احتجاج کے بعد کیس درج ، پجاری گرفتار

Published

on

‎ممبئی ؛ چیمبورواشی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں کالی ماتا کی مورتی کو ماؤنٹ میری کی شکل میں تبدیل کردیا گیا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی لیکن پولس نے اس معاملہ میں ایک پجاری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے مذکورہ بالا حرکت کی تھی اس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہو گئے تھے پولس نے حالات کو قابو میں کرنے کے ساتھ اس کیس کو بھی حل کر لیا اس واقعہ کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش بھی شروع ہو گئی تھی لیکن بعدازاں اس میں پجاری ہی ملوث پایا گیا جس کے بعد یہاں اب امن برقرارہے ممبئی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں چیمبور کے واشی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں نصب کالی ماتا کی مورتی کو ماؤنٹ میری سے مشابہ کرنے کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس واقعہ سے علاقہ مکینوں میں صدمے اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر آر سی ایف پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، صورتحال کا جائزہ لیا اور ملوث پجاری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، ملزم پجاری نے پولیس کو بتایا کہ اسے "خواب کا اشارہ” ملا تھا کہ کالی ماتا کی مورتی کو ماؤنٹ مریم سے مشابہ کرنے کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا جائے۔ اس مبینہ "خواب کے حکم” کے بعد اس نے بت کی شکل بدلنے کی کوشش کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس افسران مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ تبدیلی کے پیچھے محرکات، اور کیا تبدیلی کے پیچھے کوئی اور وجہ یا تنازعہ تھا، بھی زیر تفتیش ہے۔ مقامی لوگوں اور بجرنگ دل کے کچھ کارکنوں نے پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کی تبدیلی ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ ڈی سی پی سمیر شیخ نے کہا کہ بت کی شکل تبدیل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے پولس یہ بھی معلوم کررہی ہے کہ آیا ملزم نے ایسا قابل اعتراض اور متنازع عمل کیوں کیا اس کے پس پشت کون لوگ ملوث ہے اس نے کس کے اشارے پر یہ مورتی تبدیل کرنے کے ساتھ اس کی شکل تبدیل کی ان تمام نکات پر تفتیش جاری ہے البتہ صورتحال کے سبب پولس نے یہاں اضافی بندوبست تعینات کر دیا ہے اور حالات پر نظر بھی رکھی جارہی ہے فی الوقت امن ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے ۔

Continue Reading

بالی ووڈ

بالی وڈ کے ستارے دھرمندر کا انتقال

Published

on

ممبئی — بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار، جنہیں “ہی مین” کے نام سے جانا جاتا تھا، آج اپنے گھر ممبئی میں ۸۹ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی طویل فلمی زندگی میں لاکھوں دل جیتے اور بھارتی سینما کی تاریخ میں ایک مقامِ لا متبادل قائم کیا۔

دھرمندر کی طبیعت کچھ دنوں سے نازک تھی۔ وہ سانس کی تکلیف اور دیگر صحت کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج رہے، مگر چند روز قبل انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔ دوپہر کے وقت ان کے گھر کے باہر اس بات کی اطلاع ملی کہ وہ واپس نہ آئے، اور جلد ہی یہ افسوسناک خبر پھیلی کہ وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ اسکرین پر قدم ایک رومانی فلم سے رکھا اور جلد ہی ایکشن، کامیڈی اور ڈرامے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی پرفارمنس نے نہ صرف ناظرین کو لبھایا بلکہ آنے والے اداکاروں کے لیے ایک معیار قائم کیا۔

ان کی موت پر بالی وڈ کی دنیا شدید سوگ میں ہے۔ فلمی شخصیات اور مداح ان کی شخصیت، ان کی مسکراہٹ، اور ان کی پیشہ ورانہ لگن کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہیں “ایک دور کا اختتام” قرار دیا جا رہا ہے — وہ فن کے ایک دور کی نمائندگی کرتے تھے اور ان کی موجودگی سے فلمی صنعت کو جو روح ملی تھی، وہ اب شائد کم ہی نظر آئے گی۔

ذاتی طور پر، دھرمندر اپنے خاندان کے بہت قریبی تھے اور انہیں اپنے بیوی، بچوں اور پوتے-پوتیوں میں بے پناہ محبت ملی۔ ان کی زندگی نہ صرف فلموں کا سفر تھی بلکہ ایک انسان کی کہانی تھی جو سادگی، عزم اور محبت پر مبنی تھی۔

ان کے چل جانے سے ایک عظیم باب بند ہوا ہے۔ مگر ان کے فن اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی، اور ان کی اداؤں کے چرچے آنے والی نسلوں تک سنائی دیں گے۔ ہم ان کے اہلِ خانہ کے لیے دُعاگو ہیں کہ اللہ انہیں صبر عطا کرے اور دھرمندر کی روح کو سکون دے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com