Connect with us
Tuesday,07-April-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

حضرت سید بالے شاہ پیر درگاہ انہدامی کارروائی پر اسٹے، چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم درگاہ انتظامیہ کو راحت

Published

on

Dargah

ممبئی : ممبئی میرا بھائیندر اتن میں واقع حضرت سید بالے شاہ پیر درگاہ کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے تحفظ فراہم کیا ہے اور چار ہفتوں کیلئے انہدامی کارروائی پر اسٹے نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں مہاراشٹر سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ مہاراشٹر سرکار چار ہفتوں میں عدالت میں اس کے متعلق جواب داخل کریگی اس کے بعد ہی درگاہ کے انہدامی کارروائی پر کوئی فیصلہ صادر ہوگا۔

ریاستی وزیر محصولات چندر شیکھر بانکولے نے ایوان میں 20 مئی تک درگاہ کی مسماری کا حکم جاری کیا تھا اور عوامی بیان جاری کیا تھا اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی کوئی نوٹس جاری نہیں کی تھی۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بینج نے انہدامی کارروائی کو موثر انداز میں روکنے کا حکم دیا, اس کے ساتھ ہی درگاہ انتظامیہ کی جانب داخل درخواست کا جواب مہاراشٹر سرکار سے طلب کیا ہے۔

درخواست گزاروں نے استد لال کیا کہ انہدام کسی سرکاری نوٹس کی عدم موجودگی کے باوجود ریاستی اسمبلی میں وزیر کے عوامی بیانات اور پولیس کی حالیہ رپورٹ کی بنیاد پر حکم دیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ درگاہ ساڑھے تین سو سال قدیم ہے, اور ریاستی سرکار نے اس کے باوجود اسے غیر قانونی ڈھانچے میں درجہ بندی کی ہے۔ ٹرسٹ نے دعوی کیا ہے کہ 2022 ء میں جائیداد کی باضابطہ رجسٹریشن بھی طلب کیا گیا ہے اور کئی دہائیوں سے درگاہ اسی مقام پر قائم ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ کی تعطیلات نے بینچ نے 15 اور 16 مئی کو فوری سماعت کیلئے درخواستوں کو غلطی سے مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ میں درگاہ انتظامیہ نے بتایا کہ 15 مئی کو پولیس نے نوٹس بھی جاری کی تھی نوٹس میں ٹرسٹ کے ارکان کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ انہدامی کارروائی میں رکاوٹ اور خلل پیدا نہ کرے۔ 20 مئی کو انہدامی کارروائی طے کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں نے استد لال کیا کہ انہدامی کاروائی کسی قانونی حکم یا مناسب عمل کی عدم دستیابی جیسے نوٹس یا سننے کا موقع کے بغیر دیا گیا ہے یہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کو چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیا اور مہاراشٹر سرکار کو اس دوران اپنا جواب داخل کر نے کا حکم دیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : انٹی انارکوٹکس سیل کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن، ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات ضبطی، ۱۰ ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی: انٹی نارکوٹکس سیل یونٹس نے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے بعد ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات کی ضبطی کے ساتھ ۱۰ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنےکا دعوی کیا ہے۔ بی پی ٹی و و ڈالا، ممبئی میں ایم ڈی کےخلاف کارروائی کے دوران اے این سی یونٹ نے۲۱۸ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے یہاں و ڈالا میں ایم ڈی فروش کو بھی مشتبہ حالت میں حراست میں لیا ہے۔ ولے پارلے علاقہ میں ہائیڈوپانک گانجہ بھی پولس نے برآمد کیا ہے ملزم کے قبضے سے ۷ کلو ۶۹۰ گرام گانجہ بھی برآمدکیا گیا ملزم کے خلاف ۷ لاکھ سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی ہے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے وڈالا ٹی ٹی ممبئی علاقہ میں ناگپاڑہ میں آزاد میدان یونٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وڈالا سے گانجہ فروش کو گرفتار کیا اس کے پاس سے ۲۰ کلو ۷۰۰ گرام گانجہ ملا ہے ناگپاڑہ سے۱۱۷ گرام ایم ڈی کی ضبطی ہوئی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گوریگاؤں، دھاراوی، ممبئی ، ویرادیسائی روڈ اندھیری، ممبئی اور ماہم ریلوے اسٹیشن سے کل ۲۸۱ کلو گرام وزنی ایم ڈی کی ضبطی کی گئی ہے اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے یہ تمام ملزمین یہاں منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں کاندیولی یونٹ نے اندھیری کے قریب ۱۸ گرام وزنی ایم ڈی برآمد کیا گیا ماہم میں ۱۰۴ گرام وزنی ایم ڈی کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا بھارت نگر باندرہ سے ۱۶۳ گرام وزنی منشیات ضبط کی گئی ملاڈ مالونی سے بھی اے این سی نے منشیات ضبط کی ہے۔ کل ۱۰ منشیات فروشوں کو اے این سی نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 10.14کروڑ کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں یہ کارروائی جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر ڈئ سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ڈنڈوشی پر فرقہ وارانہ تشدد 10 گرفتار، ملزم کے گھر سے منشیات برآمدگی کے بعد ایف آئی آر درج

Published

on

Drugs

ممبئی: ڈنڈوشی پولس نے اب تک ممبئی کے ملاڈ ایسٹ میں ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں سنتوش نگر مارکیٹ میں بھگوان رام کے گانے بجانے پر دو برادریوں کے درمیان تشدد میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بجرنگ دل کے مطالبے پر کل مرکزی ملزم کے گھر پر بی ایم سی بلڈورز کارروائی کرتے ہوئے گھر کو زمین بوس کردیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے گھر سے منشیات کا پیکٹ برآمد ہوا۔ ڈنڈوشی پولیس نے الگ ایف آئی آر درج کی ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کی معلومات کے مطابق سنتوش نگر علاقے میں ساؤتھ انڈین کی جانب سے دیوی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 109، 118 (1)، 351 (3)، 352، اور 189 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دفعہ 189 (2)، 189 (3)، 191 (1)، 191 (2)، 191 (3)، آرمس ایکٹ کی دفعہ 37 (1) اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران، ممبئی دنڈوشی پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا، جس سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ٹراما کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ملزم کے گھر پر بلڈوزر آپریشن کے دوران، بجرنگ دل اور ہندو تنظیموں کے ہزاروں افراد نے نعرے لگائے، ہنومان چالیسہ کا پاٹ کیا اور ہنومان کی آرتی کی۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریت سومیا سنتوش نگر پہنچے اور ہنومان آرتی میں حصہ لیا۔ کریٹ سومیا نے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ فی الحال، ممبئی پولیس نے پورے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ جب تک اس معاملہ میں سخت کارروائی نہیں ہوتی وہ اس کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ممبئی پولس کے ڈی سی پی مہش چمٹے نے بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملہ میں ملوث مزید افراد کی تلاش بھی جاری ہے اب تک ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

Published

on

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان