Connect with us
Sunday,11-May-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

پاکستان پر بھارتی فوج کی بڑی کارروائی، پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو، ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آپریشن سندور کی کامیابی پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دہشت گردوں کے اڈوں پر فضائی حملہ کر کے ہندوستانی سرکار نے ایک اہم پیغام دیا ہے۔ اور یہ واضح کیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ آپریشن سندور کی کامیابی پر ہم مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جس طرح سے پہلگام حملہ کے بعد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد کشمیریوں نے سیاحوں کی جو مہمان نوازی کی وہ عیاں ہے, عادل نے اپنی جان کی قربانی دیدی نزاکت نے جو حسن سلوک کیا اس کے باوجود فرقہ پرست پہلگام حملہ کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کے بعد مغربی بنگال میں ایک ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان زندہ باد کا نعرہ فرقہ پرست لگاتے ہیں, اور اس میں مسلمانوں کو پھنسایا جاتا ہے یہ بات آگرہ میں ثابت ہوئی ہے, انہوں نے کہا کہ ایسے فرقہ پرستوں پر کارروائی بھی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر پر کارروائی کرے, جو ملک کا امن وامان خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ایک برقعہ پوش خاتون کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے مجبور کیا گیا ایسے عناصر پر کارروائی ضروری ہے, جو ملک میں ہندو مسلم کے نام پر نفرت پیدا کرتے ہیں۔

قومی

ممبئی پاکستانی فائرنگ میں ہندوستانی فوجی مرلی نائک شہید

Published

on

Murali-Naik

ممبئی پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت پاکستان پر زبردست حملہ کیا۔ اس آپریشن میں جہاں دشمن ٹوٹ گیا، وہیں 27 سالہ جوان مرلی نائک، کامراج نگر، ممبئی کا ساکن سرحد پر فائرنگ میں جام شہادت نوش کر گیا۔ ‎شہید مرلی نائک کی شہادت کی خبر جیسے ہی علاقے میں پہنچی، پورے کامراج نگر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ہر آنکھ پرنم تھی اور ہر دل فخر سے لبریز تھا۔

علاقے کے سابق کارپوریٹر پرمیشور کدم نے کہا کہ مرلی بچپن سے ہی ایماندار اور ملنسار تھا اس کے علاوہ ایک قابل فوجی بھی تھا۔ انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی ملک کی خدمت کا خواب دیکھا تھا۔ نامسا حالات کے بعد بھی مرلی نے فوج میں شمولیت اختیار کی۔ کچھ رشتہ داروں نے اسے فوج میں بھرتی ہونے سے بھی منع بھی کیا، لیکن مرلی کا جذبہ اٹل تھا۔ محنت اور لگن سے اس نے فوج میں بھرتی ہو کر اپنا خواب پورا کیا۔ ‎مرلی نائیک نے سال 2022 میں ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ناسک میں تربیت کے بعد انہیں آسام، پھر پنجاب میں پوسٹنگ ملی۔ ابھی ایک ماہ قبل انہیں جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھیجا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح پاکستان کی طرف سے فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے۔

شہید مرلی نائک کے جسد خاکی کو کل آندھرا پردیش میں ان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا، جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

دھنگر برادری سے تعلق رکھنے والے مرلی بچپن سے ہی ملنسار اور زندہ دل تھے۔ ‎آج نہ صرف ممبئی بلکہ پورے ملک کو مرلی نائک پر فخر ہے۔ انہوں نے مادر ہند کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی عظیم قربانی دی۔

Continue Reading

جرم

ولے پارلے اسٹیشن پر پاکستانی پرچم ہٹانا پڑا مہنگا، ‎خاتون سمیت پانچ پر کیس درج سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس حرکت میں

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی کے ولے پارلے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر پاکستان کا قومی پرچم ہٹانے والی ایک برقعہ پوش مسلم خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پاکستانی پرچم ہٹانے کی پاداش میں پولیس نے ازخود ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب برقعہ پوش خاتون اور اس کی حمایت کرنے والے نوجوانوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پہلگام حملہ کے خلاف بطور احتجاج سیڑھیوں پر پاکستان کا پرچم چسپاں کیا گیا تھا, لیکن خاتون نے اسے یہاں سے ہٹایا تو یہاں تنازع پیدا ہوگیا اور حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں پاکستانی پرچم کی حمایت کرنے والی خاتون اور 4 سے 5 نوجوانوں کے خلاف بی این ایس کی دفعات 189(9),190,352 کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ خاتون نے جب پرچم ہٹانا شروع کر دیا تو یہاں اس کی مخالفت شروع ہوگئی اسوقت خاتون اور اس کے ساتھیوں نے مجمع کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے گالی گلوج شروع کردی اس دوران حالات کشیدہ ہوگئے ولے پارلے مغرب میں اس واقعہ کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملہ میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بھی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا, بالآخر خاتون اور اس کے حامیوں کو پاکستان کی حمایت کرنے کے ساتھ پاکستانی پرچم کی حفاظت کرنا مہنگا پڑا ہے۔ دشمن ملک کی ہندوستان میں حمایت قانون شکنی ہے, یہ جرم کے مترادف ہے اس لئے ایسی حرکت کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

Continue Reading

بزنس

ممبئی میں بسوں سے سفر ہوا مہنگا، کرایہ میں اضافہ

Published

on

BEST

ممبئی : ممبئی کے شہریوں کو بی ایم سی الیکشن سے قبل مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ بیسٹ بسوں کے کرایہ میں اضافہ کو منظوری دیدی گئی ہے۔ آج سے اضافی یعنی دوگنا اضافی کرایہ کا نفاذ ہوگا۔ جس سے اب بیسٹ کے مسافروں کو اضافی زائد کرایہ ادا کرنا ہوگا, جس کا اثر مسافروں کی جیب پر پڑے گا۔ بیسٹ انتظامیہ نے نیا کرایہ کا نفاذ ۹ مئی سے کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کرایہ ۵،۱۰،اور ۲۰ کلو میٹر کے فاصلہ کا کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ۵ کلو میٹر کے فاصلہ کا کرایہ دوگنا کیا گیا ہے, ۵ کلو میٹر فاصلہ کا کرایہ ۶ روپیہ سے ۱۲ روپیہ, ۱۲ سال کے بچے کو کرایہ میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔ یومیہ پاس ابھی ۶۰ روپیہ تھا, اب نیا کرایہ ۷۵ روپیہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ پاس ۹۰۰ سے ۱۸۰۰ روپیہ ہے میونسپل کارپوریشن کے بچوں کے لئے چلو بس پاس کی سہولت دی گئی ہے۔ ممبئی میں بسوں کے کرایہ اور ٹکٹ میں اضافہ سے شہریوں کے جیب پر بوجھ پڑا ہے۔ ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں شئیر ٹیکسی اور آٹو رکشہ بھی چلائے جاتے ہیں۔ لیکن کرایہ کے سبب کئی مسافر ان شئیر ذرائع نقل و حمل کی ادائیگی سے بھی قاصر ہے اور وہ بسوں سے سفر کرتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com