جرم
سیوڑی جین مندر میں چوری تین گرفتار، سی سی ٹی وی کو نقصان پہنچانے کے بعد بھی ملزمین کا پولس نے لگایا سراغ

ممبئی : سیوڑی آر اے قدوائی مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں جین مندر میں نقب زنی کرنے والے تین نقاب پوش لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 22 اپریل کی نصف شب 2 بجے تین نامعلوم لٹیرے جین مندر کا قفل توڑ کر داخل ہوئے, مندر میں موجود مورتی کے زیورات سونے کا ٹیکا، سونے کی کاپٹی، چاندی کا مکوٹ عطیات بکس کی رقم کل 7 لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ چوری کے دوران نامعلوم نقب زنوں نے سی سی ٹی وی کیمرے اور ویڈیو فوٹیج کو نقصان پہنچایا تھا اور اس کے وائر بھی منقطع کر دئیے تھے, اس لئے ان کی تلاش مشکل تھی لیکن پولیس ٹیم نے یہاں علاقہ میں 29 مقامات پر تقریبا 70 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جس میں ان ملزمین کی شناخت ہوگئی ملزمین نے منہ پر ہاتھ رومال سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا تھا تاکہ اس کی شناخت نہ ہو سکے, لیکن پولیس نے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تینوں چور سنیل سنگھ سورج سنگھ، راہل سنگھ پروین سنگھ،جگر دنیش سنگھ واگھیلا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے قبضے سے مسروقہ مال اور ساز وسامان کی برآمد ہوگئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سر براہی میں جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اورڈی سی پی راگسودھا کی ایماء پر کی گئی ہے۔
جرم
ڈیجیٹل رکشک نے ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار پانچ شکایت کنندہ کے پیسے محفوظ کئے

ممبئی : ممبئی پولیس کے ڈیجیٹل رکشک (ڈیجیٹل محافظ ) کے معرفت سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل اریسٹ گرفتاری کے نام پر دھوکہ دہی کا شکار پانچ شکایت کنندہ کو ڈیجیٹل رکشک نے محفوظ کیا ہے۔ ممبئی میں ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر سی بی آئی، ای ڈی اور پولیس افسران کے معرفت سوشل میڈیا اور وہاٹس اپ پر نوٹس ارسال کر کے تفتیش کے نام پر ویڈیو کالنگ اور تفتیش کے نام پر کیس سے محفوظ کرنے پر خطیر رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ممبئی پولیس نے ڈیجیٹل رکشک ایپ تیار کیا ہے, اس ہیلپ لائن پر پانچ متاثرہ شکایت کنندہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ ممبئی کے چمبور علاقہ میں سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کو ڈیجیٹل ارسٹ کہہ کر ویڈیو کال کی گئی اور کہا گیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں خطیر رقم ہے, اور ان کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پین کارڈ کا استعمال غیر قانونی سر گرمی میں ہوئے ہیں۔ بزرگ کو کال پر مخاطب نے سی بی آئی افسر بتایا تھا اور ویڈیو کال منقطع نہ کرتے ہوئے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا, اسی دوران متاثرہ کی صاحبزادی جب گھر میں داخل ہوئی تو اس نے اپنے والد کو خوفزدہ پایا اور پھر اس نے والد سے معلوم کیا کہ وہ خوفزدہ کیوں ہے, اس پر والد نے بتایا کہ سی بی آئی افسر کا کال تھا اور انہوں نے اس معاملہ میں رقم کی منتقل کی ہے۔ جس کے بعد ممبئی پولیس کی ڈیجیٹل رکشک ہیلپ لائن پر متاثرہ نے رابطہ کیا اور پھر یہ نوٹس پولیس کو بتایا اس کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ یہ نوٹس سی بی آئی اور ای ڈی کی فرضی نوٹس تیار کر کے وہاٹس اپ پر ارسال کی گئی ہے۔ پولیس نے ڈیجیٹل اریسٹ کے پانچ معاملات کو حل کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی بھی سیکورٹی ادارہ نہیں کرتا ہے اور نہ ہی وہاٹس اپ پر تفتیش کی جاتی ہے اس لئے ایسے عناصر سے ہوشیار رہے۔
بین الاقوامی خبریں
پاکستان کے بلوچستان میں فوجی قافلے پر حملہ، باغیوں کے حملے میں 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فوجی قافلے پر حملے میں چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔ یہ حملہ بولان کے علاقے میں ہوا جہاں چند ماہ قبل باغیوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کر لیا تھا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ علاقے میں گشت کر رہا تھا۔ اس دوران گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔ حملہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور اس میں سوار چھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فوجی قافلے پر حملے میں چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔ یہ حملہ بولان کے علاقے میں ہوا جہاں چند ماہ قبل باغیوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کر لیا تھا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ علاقے میں گشت کر رہا تھا۔ اس دوران گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔ حملہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور اس میں سوار چھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
بولان کی پہاڑیاں بلوچستان کے باغی گروپوں کا گڑھ ہیں۔ بلوچستان لبریشن آرمی کی یہاں مضبوط موجودگی ہے۔ پہاڑی علاقے اور کئی مقامات پر قدرتی غاروں کی کثرت کی وجہ سے پاکستانی فوج کے لیے باغیوں کو تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 11 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس ٹرین ہائی جیکنگ کے دوران پاکستانی فوج کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، اس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی۔
جرم
وزیر ماحولیات پنکجہ منڈے سے بدکلامی ملزم پونہ سے گرفتار

ممبئی : مہاراشٹر سائبر سیل نے وزیر ماحولیات پنکجہ منڈے کو ہراساں کرنے والے ایک نوجوان کو پونہ کے بھوساری علاقہ سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پیغامات اور ذاتی موبائل پر ملزم وزیر موصوفہ کو مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھؒ توہین آمیز تبصرہ بھی کیا کرتا تھا۔ اس کے بعد محکمہ سائبر سیل کو شکایت موصول ہوئی اور مذکورہ بالا نمبر کو ٹریس کیا گیا تو اس کا سراغ پونہ کے بھوساری میں پایا گیا۔ سائبر ٹکنالوجی ایکٹ اور بی ا یم ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج گیا, اور اس معاملہ میں ملزم امول چھگن راؤ کالے کو گرفتار کر لیا گیا ہے, جو انجینئرنگ گریجویٹ ہے اور ضلع بیڑ کا ساکن بھی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوفہ کو ملزم بارہا ہراساں کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولیس جرم میں استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیوائس بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ڈیجیٹل شواہد جمع کرنے کے ساتھ اس معاملہ میں مزید کون ملوث ہے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ محکمہ سائبر خواتین سے متعلق شکایت پر فوری کارروائی کرتی ہے, اور اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے خواتین کو نشانہ بناتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ اگر کوئی خواتین کی ذاتی نوعیت کی معلومات افشاء کر کے اسے بدنام کرنے، دھمکیاں دینے کے جرم میں ملوث پایا جاتا ہے تو سائبر محکمہ اس پر سخت کارروائی کرتی ہے۔ سائبر سیل نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی خواتین ہراسائی کا شکار ہے تو وہ فوری طور پر سائبر سیل سے رابطہ کرسکتی ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا