ممبئی پریس خصوصی خبر
ویویک فنسالکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد دیوین بھارتی ممبئی پولیس کمشنر مقرر
ممبئی، 30 اپریل 2025 (قمر انصاری) — ایک اہم انتظامی تبدیلی کے تحت سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر دیوین بھارتی کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ویویک فنسالکر کی جگہ لیں گے، جو آج تقریباً تین سال کی مدت کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ فنسالکر، جو کہ 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، نے 30 جون 2022 کو ممبئی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا، جب مہاراشٹرا میں سیاسی تبدیلی کا دور چل رہا تھا۔ ان کے دورِ ملازمت کو پولیس محکمے میں استحکام لانے کی کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر اس وقت جب کئی کمشنرز نے مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔
دیوین بھارتی، جو کہ 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، اس نئے عہدے کے لیے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جنوری 2023 میں قائم ہونے والے ممبئی کے پہلے اسپیشل کمشنر آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کا مقصد پولیس کے نظام میں انتظامی بہتری لانا تھا۔ ان کے کیریئر میں پولیس کے مشترکہ کمشنر (قانون و امن)، ایڈیشنل کمشنر (کرائم برانچ)، اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس (انسداد دہشتگردی اسکواڈ) کے سربراہ جیسے اہم عہدے شامل ہیں۔ وہ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں بھی شامل رہے ہیں۔
کمشنر کے طور پر ان کی تقرری سے ممبئی میں قانون و نظم و ضبط کی صورتحال میں تسلسل اور مضبوطی کی توقع کی جا رہی ہے۔ شہر کے مسائل سے ان کی واقفیت اور مختلف اداروں کے ساتھ ان کے تعلقات انہیں اس عہدے کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ جیسے جیسے ممبئی شہری سیکیورٹی کے پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، دیوین بھارتی کی قیادت پولیس فورس کو نئے خطرات سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
(جنرل (عام
"این سی بی نے داؤد ابراہیم سے منسلک درگ اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا؛ سرحد پار اسمگلنگ کرنے والا ڈینش چکنا گوا میں گرفتار”

ممبئی این سی بی نے ایک بڑی کارروائی میں منشیات فروشوں کےریکیٹ کو بےنقاب کیا ہے ۔ عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر، این سی بی ممبئی نے 18/19 ستمبر کو پونے میں ایک شخص کو زیر حراست لیا گیا تھا جس سے 502 گرام میفیڈرون ضبط کیا گیا تھا۔ فوری پیروی کے دوران، ممبئی میں واقع کنگ پن سرغنہ اور مافیاسرغنہ داؤد ابراہیم کا متعمد خاص ڈرگس اسمگلر دانش چکنا کو گوا سے گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے اور اس کی اہلیہ کے گھر مزید ایک منشیات فروش کے قبضے سے 839 گرام میفیڈرون ضبط کیا گیا۔ تفتیش کے دوران، کنگ پین اور اس کی بیوی کی نشاندہی کی گئی کہ وہ منشیات کا سنڈیکیٹ چلا رہے تھے اور تب سے وہ فرار تھے اور نقل و حرکت سے بچنے کے لیے متعدد ریاستوں کا سفر کیا۔ تاہم، سخت تعاقب کے بعد وہ گوا میں ایک ہولی ڈے ریزورٹ میں روپوش تھے۔ 25 اکتوبر کو، این سی بی کی ٹیم نے کنگ پن اور اس کی بیوی کو گوا کے ریزورٹ سے زیر حراست لیا اور اسکے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ کنگ پین ایک عادی منشیات کا مجرم ہے جس کے خلاف این سی بی اور راجستھان پولیس نے اس کے خلاف 03 این ڈی پی ایس کیس درج کیے ہیں۔ اس کے خلاف ممبئی پولیس کے ذریعہ 07 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ اسے پولیس نے تڑی پاربھی قرار دیا ہے، جس کے بعد اس کی شہر بدری کا حکم بھی پولس نے جاری کیا تھا ۔ یہ ضبطی این سی بی کی صحت عامہ کے تحفظ اور منشیات کے منظم سنڈیکیٹس کے خلاف سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے میں پرعزم کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو 2047 تک نشا مکت بھارت کے ویژن کو حاصل کرنے کے لیے منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے منسلک مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے کے لیے، این سی بی شہریوں کا فعال تعاون چاہتا ہے۔ کوئی بھی شخص ماناس- نیشنل نارکوٹکس ہیلپ لائن ٹول فری نمبر – 1933 پر کال کرکے منشیات کی فروخت سے متعلق معلومات شیئر کرسکتا ہے۔ اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جاتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
6 افغانی ممبئی سے گرفتار فرضی دستاویزات تیار کرنے کا الزام

ممبئی : ممبئی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے ممبئی شہر میں مقیم 6 افغانی باشندوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ یونٹ ایک کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں افغانی باشندے غیر قانونی طریقے سے مقیم ہے جس پر یونٹ ایک اور یونٹ پانچ نے مشترکہ ٹیم تیار کی اور ممبئی کے فورٹ، دھاراوی قلابہ علاقہ میں چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے 6 غیر افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت محمد رسول نشازیہ خان24 سالہ، محمد جعفر نبی اللہ 47 سالہ، محمد رسول نشازیہ خان 24 سالہ، اختر محمد جمال الدین 47 سالہ، ضیا الحق غوثیہ خان 47 سالہ، عبدالمنان خان 36 اور اسد شمش الدین خان 36 سالہ کے طور پر ہوئی ہے یونٹ ایک اور پانچ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر آپریشن کو انجام دیا یہ افغانی شہری 2015,2016,2017 ء ویزا حاصل کر کے ہندوستان میں سکونت اختیار کی تھی اسی دوران ان افغانی شہریوں نے فرضی دستاویزات تیار کر کے ہندوستان میں قیام کیا ان تمام نے ہندوستان میں فرضی ناموں کے ساتھ اپنی شناخت بھی چھپائی تھی ان کا اصل نام عبدالصمد قندھار، محمد رسول قمر الدین قندھار،عمیل اللہ جھابل، ضیاالحق احمد کابل، محمد ابراہیم غزنوی کابل، اسد خان کابل تھا ہندوستانی دستاویزات تیار کر نے کیلئے ان تمام نے اپنے فرضی دستاویزات تیار کئے تھے اور پھر انہوں نے ہندوستانی دستاویزات تیار کر لئے اس معاملہ میں کرائم برانچ نے بڑے پیمانے پر افغانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے افغانی غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ان کے خلاف پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ہدایت پر جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔ ان کے خلاف عرضی دستاویزات تیار کر نے کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے ساتھ ہی پاسپورٹ ایکٹ کے تحت بھی کیس درج کیا گیاہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بھیونڈی میں اردو گھر کی تعمیر میں ایک بڑی کامیابی، اردو گھر کے لئے زمین الاٹ، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کی جلد میٹنگ متوقع

ممبئی : اردو زبان سے محبت کے لئے مشہور بھیونڈی شہر کے عوام کے اردو گھر کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جا رہا ہے. بھیونڈی (مشرق) سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی پانچ سال کی انتھک جدوجہد رنگ لائی اور حکومت مہاراشٹر نے بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کی تجویز کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے. خاص بات یہ ہے کہ اردو گھر کی تعمیر کے لئے جتنے بھی تکنیکی اور قانونی مسائل تھے ان کو دور کر کے رئیس شیخ نے بھیونڈی کے محبان اردو کے لئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے.
قابل غور بات یہ ہے کہ بھیونڈی شہر میں محبان اردو کی اکثریت کے باوجود اسے حکومت کی طرف سے بار بار نظرانداز کیا گیا اور اردو گھر کا جو خواب اہلیان بھیونڈی نے دیکھا تھا، اس کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی تھی لیکن سن ٢٠٢١ میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اہلیان بھیونڈی کے اردو گھر کے دیرینہ خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد شروع کی حالانکہ اس دوران انہیں کئی تکینکی اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن رئیس شیخ نے ہار نہیں تسلیم کی اور اردو گھر کی تعمیر کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور اب پانچ سال کی طویل محنتوں اور کوششوں کے بعد حکومت نے بھیونڈی شہر میں اردو گھر بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے.
رئیس شیخ نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے قریب واقع مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی، محنت کش مزدوروں کا شہر ہے. یہ شہر ملک بھر میں اپنی ٹیکسٹائل صنعت کی وجہ سے ‘مانچسٹر’ کہلاتا ہے. یہاں اردو زبان میں پڑھنے لکھنے والوں کی اکثریت ہے. بھیونڈی میں کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اردو اسکولیں ہیں جس میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں. اس کے ساتھ ہی یہاں کے بچے یشونت راؤ چوہان یونیورسٹی، مولانا آزاد یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں. اس ضمن میں ہم نے سن ٢٠٢١ میں بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کے لئے آواز بلند کی اور اس وقت کے اقلیتی محکمے کے وزیر نواب ملک سے ملاقات کر کے تحریری طور پر بھیونڈی شہر میں اردو گھر کی تعمیر کے لئے ایک مکتوب دیا. رئیس شیخ نے بتایا کہ اردو گھر کی تعمیر میں کئی رکاوٹیں حائل تھیں، حکومت کی شرائط کے مطابق اردو گھر کی تعمیر کے لئے اقلیتی محکمے کے پاس خود کی ٢٥٠٠ اسکوائر میٹر کی قطعہ اراضی ہونا لازمی تھا جس کے لئے ہم نے کوشش کی اور بھونڈی شہر میں واقع اسکول نمبر ٢٢ – ٦٢ کے سامنے واقع گروپ گرام پنچایت سمیتی کی زمین کو حاصل کیا گیا اور اب اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے اردو گھر کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کر دی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ بہت جلد بھیونڈی میں اردو گھر کی تعمیر کا خواب پورا ہوگا. رئیس شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب لکھا ہے اور ان کی صدارت میں متعلقہ محکمے کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرنے کی گزارش کی ہے. ہمیں توقع ہے کہ بہت جلد نائب وزیر اعلی کی طرف سے یہ میٹنگ طلب کی جائے گی.
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
