ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : نیو انڈیا کوآپریٹو بینک کے غبن کیس میں مطلوب ملزم کپل ڈیدھیا کو کیا گرفتار

ممبئی : اقتصادی جرائم ونگ ممبئی نے نیو انڈیا کوآپریٹو بینک کے غبن کیس میں مطلوب ملزم کپل ڈیدھیا کو گرفتار کیا ہے۔ اسے کل وڈودرا میں ایک آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ممبئی لایا گیا تھا۔ اسے 11:30 بجے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا، اور عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے اسے 19 مارچ 2025 تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں بارہ کروڑ روپے جمع کیے گئے تھے، جو کہ بینک سے نکالے گئے غلط فنڈز کا حصہ ہے۔ مزید یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ اس رقم کا ایک حصہ دھرمیش ریئلٹی کے بلڈر دھرمیش پون سے وصول کیا گیا تھا، جبکہ دوسرا حصہ اس کیس کے ایک اور مطلوب ملزم اروناچلم نے اسے منتقل کیا تھا۔ مزید برآں، اس نے مبینہ طور پر ہتیش مہتا سے فنڈز حاصل کیے تھے۔
فنڈ کے پورے کنکشن کا پتہ لگانے اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ای او ڈبلیو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس دھوکہ دہی کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
جرم
دہیسرخونی تصادم میں تین کی موت اور دو گرفتار

ممبئی : ممبئی کے دہیسر ایم ایس پی گنپت پاٹل نگر میں خونی تصادم کے سبب تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پرانی رنجش کے سبب گپتا اور شیخ کنبہ میں گزشتہ شب خونی تصادم ہوا, جس میں 4 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور تین کی موت واقع ہوگئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو قتل کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گزشتہ روز شام ساڑھے چار بجے شیخ کنبہ کے گپتا کنبہ کے ناریل اسٹال پر ان پر تیز دھار دار چاقو سے حملہ کر دیا اس حملہ کے سبب رام نول گپتا بزرگ اور اروند گپتا کی زخموں کی تاب نہ لا کر جائے وقوع پر ہی موقع ہوگئی اس خونی واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی, جبکہ شیخ کنبہ کے ہارون شیخ کی بھی موت واقع ہوگئی اس تصادم کے بعد دونوں کنبہ کے خلاف کراس قتل کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دونوں کنبہ کے دو افراد بھی زخمی ہوگئے اس معاملہ میں شیخ کنبہ کے ایک نابالغ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے چائلڈرن ہوم میں پیش کیا گیا ہے۔
ڈی سی پی آنند بھوئیٹے نے بتایا کہ یہ معاملہ پرانی رنجش کا تھا اور 2022 ء میں دونوں کنبہ میں تصادم بھی ہوا تھا اور اس معاملہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں کل تین افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے, انہوں نے کہا کہ قتل کے بعد علاقہ میں نظم ونسق کی برقراری کے لئے اضافی بندوبست تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گپتا کنبہ کے ایک فرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ شیخ کنبہ کے ایک فرد کو 2022 ء میں تڑی پار بھی کیا گیا تھا۔ اس قتل کو ہندو مسلم رنگ دینے کی فرقہ پرست عناصر نے سوشل میڈیا پر کوشش شروع کر دی تھی۔ لیکن پولیس نے تفتیش میں یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے اور اس میں ذاتی بھید بھاؤ نہیں تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی ضرور ہے, لیکن امن وامان برقرار ہے اور پولیس نے گشت بھی بڑھا دیا ہے, اس کے علاوہ بندوبست بھی تعینات کیا گیا ہے۔
جرم
کرلا وی بی نگر اقدام قتل کے مطلوب ملزمین تھانہ جنگل سے گرفتار

ممبئی کرلا ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن نے دو جرائم پیشہ غنڈوں کو ممبئی سے متصلہ تھانہ کے جنگل سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 13 مئی رات ساڑھے 11 بجے شکایت کنندہ رکشہ والے کو پیسہ دے کر اپنے گھر کی جانب آرہا تھا, کہ جرائم پیشہ غنڈہ دتہ منگیش پاٹل عرف شیرو، مہیش کرشنا مہارانہ عرف پانڈا نے راستہ پر شکایت کنندہ کے ساتھ دھکا دے کر گالی گلوج شروع کردی, جب اس کا بہنوئی اور والد نے تنازع ختم کرنے کی کوشش کی تو شیرو نے بہنوئی پر چاپڑ سے وار کر دیا اور پانڈا نے شکایت کنندہ کے والد پر قاتلانہ حملہ کر کے قتل کی کوشش کی, اس معاملہ میں پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
اس معاملہ میں زون 5 کے ڈی سی پی گنیش گاوڑے کی ہدایت پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی اور دونوں مفرور ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ٹیم کو اطلاع ملی کہ دونوں ملزمین تھانہ کے جنگل میں ہے, یہاں پولیس نے ملزم دتہ منگیش پاٹل عرف شیرو 30 سالہ اور منیش سناتن ساہو عرف چنٹو 24 سالہ کو گرفتار کر لیا, ان ملزمین کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اور ڈی سی پی گنیش گاوڑے کی سر براہی میں انجام دی گئی۔ سنیئر انسپکٹر رویندر سر ساگر نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف کئی مقدمات درج ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمین کی تلاش کے بعد اسے گرفتار کیا ہے, ان دونوں ملزمین نے علاقہ میں دہشت پیدا کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ناگپور فساد کے بعد مسلم طلباء کو دیانند آریہ کنیا ودیالیہ میں داخلہ دینے سے انکار، ناگپور اسکول کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ : رئیس شیخ

ممبئی : ناگپور کے دیانند آریہ کنیا ودیالیہ کی جانب سے مذہبی بنیادوں پر مسلم طلباء کو داخلہ دینے سے انکار کے بعد، بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے اسکول کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے یہ بھی زور دیا کہ ریاست کے تمام اسکولوں کو متنبہ کیا جائے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ ناگپور میں دیانند آریہ کنیا ودیالیہ ایک اقلیتی گروپ چلاتا ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ حال ہی میں ناگپور میں ایک مذہبی فرقہ وارانہ تشدد برپا ہوا تھا۔ اس کے بعد اس اسکول نے مسلم طلبہ کو داخلہ نہ دینے کی پالیسی اپنائی۔ اسکول سکریٹری نے اساتذہ کو ایسا زبانی حکم جاری کیا, جس کے نتیجے میں سیٹوں کی دستیابی کے باوجود مسلم طلبہ کی داخلہ درخواستوں کو زیر التوا رکھنے کا حیرت زدہ کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ایم ایل اے رئیس شیخ نے مزید بتایا کہ متعلقہ والدین نے جریپٹکا پولیس اسٹیشن اور ریاستی اقلیتی کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اسکول سکریٹری راجیش لالوانی اور ٹیچر سمرن گیان چندانی کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 299 کے تحت مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ایک سنگین واقعہ ہے، اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ریاست بھر کے تمام اسکولوں کو سخت وارننگ دی جانی چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کے واقعات کہیں اور رونما نہ ہوں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مختلف مذاہب کے تمام ہندوستانی شہریوں نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ جب کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کا ماحول ہے، ناگپور میں مسلم طلباء کے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اسکولی تعلیم اور اقلیتی محکمہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا