Connect with us
Monday,28-April-2025
تازہ خبریں

جرم

دوسری بیوی کیلئے ملزم نے بچہ چوری کی واردات کو انجام دیا تھا

Published

on

child-theft

ممبئی: ممبئی پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے بچہ کے اغوا کا معمہ حل کر نے کا دعوی کیا ہے ممبئی کے ونرائی پولیس نے اس معاملہ میں بچہ چور گینگ کو بے نقاب کر تے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔ یہ گرفتاری مالونی علاقہ سے کی گئی ہے جس میں دو خواتین اور دوشامل ہے ڈیڑھ ماہ کے بچہ کا اغوا ہوا تھا۔ اور اسے پانچ لاکھ میں فروخت کر نے کی منصوبہ بندی تھی ممبئی کے گوریگاؤں علاقہ میں ونرائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بس اسٹاپ پر 2 مارچ کوصبح 4 بجے ڈ یڑھ ماہ کا بچہ اچانک کھیلتے وقت غائب ہوگیا ونرائی پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور ڈی سی پی زون 12 اسمیتا پاٹل کی سر براہی میں پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی پولیس نے تقریبا 11 ہزار آٹو رکشہ کی تلاشی لی جس میں ایک پیلا رکشہ مشتبہ پایا گیا جو مالونی کی طرف جارہا تھا۔

پولیس نے آٹو رکشہ سے متعلق جب جانچ کی تو معلوم ہوا کہ رکشہ ڈرائیور کے گھر میں ننھا بچہ آیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم راجو مورے کی دوبیویاں ہیں جن میں پہلی منگل مورے اوردوسری فاطمہ شیخ ہے منگل مورے کو کوئی اولاد نہیں ہے اور اس کے یہاں ولادت بھی نہیں ہو رہی تھی۔ بیوی بچہ گود لینے کی خواہاں تھی بچہ گود لینے کیلئے زیادہ پیسہ درکار ہے اس لئے راجو نے سڑک پر بچہ چوری کر نے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم راجو مورے کی دجوسری بیوی فاطمہ شیخ نے چوری کے بچہ کو 5 لاکھ روپے میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ جس کے بعد ملزم راجو مورنے نے بچہ چوری کرنے سے پہلے 3 دن تک ونرائی ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر معائنہ کیا اور پھر بچہ کو چوری کیا گیا کنبہ جو آرام کر رہا تھا۔ تب آ ٹورکشہ سے بچہ چوری کر کے ملزمین فرار ہوگئے متاثرہ کنبہ گجرات کا رہنے والا ہے رمضان میں کھلونا اور غبارے فروخت کر نے کیلئے ممبئی آیا تھا اور ڈھائی ماہ کے بچہ اپنی ماں کے ساتھ سو رہا تھا اسی چوری کی واردات انجام دی گئی۔

جرم

ممبئی میں پاکستان کے جھنڈے کو لے کر تنازعہ… پالگھر ضلع کے نالاسوپارہ میں پاکستانی پرچم کو لے کر جھگڑے میں پولس نے تین نوجوانوں کو کیا گرفتار۔

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی سے ملحق مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں پاکستانی پرچم کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد نالہ سوپارہ میں احتجاج کے طور پر سڑک پر پاکستانی پرچم چسپاں کیے گئے۔ پھر کچھ مسلم نوجوان آئے اور جھنڈے ہٹانے لگے۔ اس حوالے سے جھگڑا ہوا۔ پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھی پاکستان سے ہمدردی ظاہر کرنے کی وجہ سے نالاسوپارہ میں کشیدہ صورتحال ہے۔ پولیس نے تین نوجوانوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت نے انہیں 30 اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

پالگھر نالاسوپارہ کے سینئر پولیس انسپکٹر، نالاسوپارہ ویسٹ، وشال والوی نے بتایا کہ 25 اپریل کو جب پہلگام واقعہ کے سلسلے میں ایک مظاہرہ جاری تھا، تو دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 3 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے 30 اپریل تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ مہندر کمار مالی پر 25 اپریل کی شام کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے نالاسوپارہ ویسٹ میں اپنی عمارت ڈیپ ہائٹس کے سامنے سڑک کے دونوں طرف پاکستانی قومی پرچم چسپاں کرنے کا الزام ہے۔ کچھ دیر بعد تین نوجوان وہاں آئے اور سڑک پر لگے جھنڈے کو ہٹا دیا۔

الزام ہے کہ ایک نوجوان نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ جھنڈا مسلم کمیونٹی کا ہے۔ مہندر کمار مالی نے واضح کیا کہ یہ جھنڈا پاکستان کا ہے۔ یہ دہشت گرد حملے کے خلاف احتجاج میں نصب کیا گیا تھا۔ تاہم الزام ہے کہ تینوں نے مہندر مالی سے بحث کی، گالی گلوچ کی اور پاکستان کی حمایت میں بات بھی کی۔ مہندر کمار مالی کی شکایت پر، عثمان غنی اقبال سید، توشید آزاد شیخ اور عدنان افسر شیخ کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، 2023 کی دفعہ 152، 352، 351 (2) کے تحت نالاسوپارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Continue Reading

جرم

ساکی ناکہ پولس کی بڑی کارروائی… منشیات کی فیکٹری بے نقاب دو گرفتار، ایم ڈی کی فیکٹری اور سازو سامان بھی ضبط

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی پولیس نے میرا بھائیندر علاقہ میں ایم ڈی ڈرگس منشیات کی فیکٹری ضبط کر دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق صادق سلیم شیخ 28 سالہ باندرہ راہل نگر ساکن کو 24 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد سراج سلطان پنجاوانی 57 سالہ میرا روڈ کا ساکن کو گرفتار کیا گیا ان دونوں کے قبضے سے کل 8 کروڑ 15 لاکھ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ ساکی ناکہ پولیس نے 24 اپریل کو کاجو پاڑہ سے مشتبہ حالت میں سلیم شیخ 28 سالہ کو گرفتار کیا تھا اس کے قبضے سے منشیات ضبط کی گئی تھی۔

سراج سلطان پنچوانی میرا روڈ کے ساکن سے متعلق پولیس نے سراغ لگایا اور یہاں میرا بھائیندر کامن گاؤں میں ایک منشیات کی فیکٹری بھی ملی, یہاں فیکٹری میں چار کلو وزن کی ایم ڈی جھاڑی میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے 60 گھنٹے کی تفتیش میں 2 ملزمین کو گرفتار کر کے کل 4 کلو 53 گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے جس کی کل مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی ڈرگس کی فیکٹری سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے یہ اطلاع آج یہاں ڈی سی پی سچن گنجال نے پریس کانفرنس میں دی ہے انہوں نے کہا کہ ساکی ناکہ نے منشیات کے ریکیٹ پر کام کرتے ہوئے یہ فیکٹری کو بے نقاب کیا ہے یہ بڑی کامیابی ہے اس سے قبل بھی پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات کی فیکٹری پر کارروائی کی تھی اور یوپی میں بھی فیکٹری کو بے نقاب کیا تھا اور 10 لاکھ کی منشیات اس وقت برآمد کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

12ویں کلاس کی طالبہ 17 سالہ انشیکا نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، رزلٹ میں فرسٹ ڈویژن سے پاس، اسکول سے لے کر گھر تک سب حیران

Published

on

اوریہ : یوپی کے اوریا ضلع کے اچلدا تھانہ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ونشی گاؤں کی 17 سالہ طالبہ انشیکا پوروال نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہونے سے ایک دن قبل پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب جمعہ کو امتحان کے نتائج جاری ہوئے تو پتہ چلا کہ انشیکا فرسٹ ڈویژن (69.6%) کے ساتھ پاس ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ گنولی نیبل گنج کے شری دیارام انٹر کالج کی طالبہ انشیکا پوروال جمعرات کی شام کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سونے چلی گئی۔ گھر والوں کو شک نہیں تھا کہ وہ کوئی سنگین قدم اٹھا سکتی ہے۔ لیکن بعد میں اس کی ماں منجو دیوی نے دیکھا کہ انشیکا نے پنکھے سے ساڑھی کا پھندا باندھ کر خود کو لٹکا لیا ہے۔ اہل خانہ نے اسے فوراً نیچے اتارا اور قریبی سی ایچ سی اچلدا لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

انشیکا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ پڑھائی میں بہت ذہین تھی اور اس نے کبھی امتحان یا نتائج کے بارے میں کسی قسم کی فکر کا اظہار نہیں کیا۔ اس کی خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ اسکول مینیجر سرنام شاکیا نے کہا کہ انشیکا ایک ہونہار طالبہ تھی اور اس کے 500 میں سے 348 نمبر (69.6%) حاصل کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔ وہ ایک پرسکون اور محنتی طالبہ تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اچھلدہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او رمیش سنگھ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے جس سے اس واقعے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com