Connect with us
Thursday,18-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

190 ملین پاؤنڈ کا فراڈ کیس… پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائی گئی۔

Published

on

imran khan and bushra bibi

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ کیس 190 ملین پاؤنڈ کے فراڈ سے متعلق ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عارضی عدالت میں سخت سیکیورٹی میں جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سنایا۔ عمران خان گزشتہ 18 ماہ سے اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو بھی عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے عمران پر 10 لاکھ اور بشریٰ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس بحریہ ٹاؤن سے متعلق زمین اور رقم کے لین دین سے متعلق ہے، جس میں عمران خان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ یہ عمران خان کے وزیراعظم کے دور میں ہوا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال اراضی حاصل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے ان الزامات کو درست پایا اور عمران اور بشریٰ کو مجرم قرار دیا۔

عمران اور بشریٰ کے خلاف کیس دسمبر 2023 میں شروع ہوا، جب نیب (قومی احتساب بیورو) نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے متعلق عمران اور ان کی اہلیہ کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا۔ دونوں پر بحریہ ٹاؤن کراچی میں زمین کی ادائیگی کے لیے کالا دھن استعمال کرنے کا الزام ہے۔ عمران اور بشریٰ بی بی نے مبینہ طور پر 50 ارب روپے کو قانونی شکل دینے کے لیے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال اراضی حاصل کی۔ اڈیالہ جیل کے باہر سماعت سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ گزشتہ دو سالوں میں ناانصافی کی حدیں پار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر منصفانہ فیصلہ ہوتا تو عمران اور بشریٰ کو بری کر دیا جاتا کیونکہ یہ سارا معاملہ سیاسی ہے۔ یہ معاملہ پاکستان کی سیاست میں ایک اہم موڑ ہے۔ عمران خان کی گرفتاری اور سزا سے ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صرف ایک روز قبل عمران خان کی پارٹی، حکومت اور فوج کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

سیاست

بھیونڈی سڑک توسیعی منصوبے میں مذہبی مقامات کا تحفظ، رکن اسمبلی رئیس شیخ کی میونسپل کمشنر سے ملاقات کے بعد مذہبی مقامات کی تحفظ کی یقین دہانی

Published

on

rais

ممبئی سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بھیونڈی سڑک توسیعی منصوبہ میں مذہبی مقامات مسجد، مندر، گرودوارہ، سماج مندر کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے. ڈی پی پلان میں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ بھیونڈی اور کلیان کی سڑک توسیعی پروجیکٹ متاثرین کی باز آبادکاری اور انہیں معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رئیس شیخ پر الزام عائد کیا جارہا تھا کہ وہ بلڈر لابی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ڈی پی پلان کے حامی ہے, جس کے بعد آج رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر بھیونڈی نظام پورہ سے ملاقات کر کے یہ واضح کیا ہے کہ سڑک اور ڈی پی پلان و پالیسی ایم ایل اے تیار نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک توسیع اور ڈی پی پلان کو تبدیل کیا جائے اور مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جس پر میونسپل کمشنر بھیونڈی نظام پورہ نے رئیس شیخ کو یقین دلایا کہ مذہبی مقامات کے تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا. سروے میں اگر وہ حائل ہے تو اس کے باوجود ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ پروجیکٹ میں ضروری تبدیلی کی جائے انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کسی بھی نوعیت کا ہو اس کا تحفظ ہو گا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی کا مئیر خان بھی بن سکتا ہے بس ممبئی کا شہری ہو… بی جے پی لیڈر امیت ساٹم پر تنقید، ہر ایک چیز کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش پر رئیس شیخ برہم

Published

on

Rais-Shaikh

‎ممبئی : اگر ممبئی کا شہری ہیں اور ممبئی والوں سے محبت رکھتا ہیں تو ممبئی سے کوئی بھی ڈیسوزا، خان، کھانولکر میئر بن سکتا ہے، ممبئی میں بی جے پی ہر چیز کو مذہبی عینک سے دیکھتی ہے اور یہ سراسر غلط ہے۔ ممبئی سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے بدھ کو بی جے پی کے ممبئی صدر ایم ایل اے امیت ساٹم کے جواب میں کہا۔

‎منگل کو ورلی میں بی جے پی کی فتح سنکلپ ریلی میں ایم ایل اے امیت ساٹم نے چیلنج کیا تھا، ‘اگر ممبئی میونسپل کارپوریشن میں شیوسینا (یو بی ٹی) اقتدار میں آتی ہے تو ‘خان’ ممبئی کے میئر بنیں گے۔ لیکن بی جے پی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ ممبئی کا رنگ بدلنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ اس پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا، “کوئی بھی ممبئی کا میئر بن سکتا ہے، چاہے وہ بوہری، پارسی، عیسائی، مراٹھی، مسلمان ہو، ممبئی شہر بی جے پی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، اگر ممبئی والے اپنے عقیدے کا اظہار کرتے ہیں، تو کسی بھی ذات یا مذہب کا ممبئی والا اس شہر کا میئر بن سکتا ہے۔

‎ایم ایل اے شیخ نے مزید کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت ختم ہو گئی ہے۔ ممبئی کی ترقی کے لیے بی جے پی کے پاس کوئی مسئلہ نہیں بچا ہے۔ لہٰذا بی جے پی لیڈروں کو ایسے مسائل اور شوشہ کھڑا کرتی ہے۔ جو انتخابی دور میں مذہبی تقسیم کو بڑھاتے ہیں۔ بی جے پی ممبئی کی ترقی کو اہم نہیں سمجھتی۔ اس لیے اس شہر کو غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

‎اس ملک کی مٹی میں ہمارے اسلاف کا خون بھی شامل ہے۔ سیاسی لیڈروں کے مذہب کو آپ کیا دیکھتے ہیں؟ ترقی میں رہنما کے تعاون اور کام کو دیکھیں، رئیس شیخ نے بی جے پی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان ہدف تنقید بنایا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی سے کشیدگی، پولس الرٹ نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج

Published

on

meena taai

ممبئی دادر شیواجی پارک میں بال ٹھاکرے کی اہلیہ اور ادھو ٹھاکرے کی والدہ مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہو گئے. شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے سراپا احتجاج کیا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, اس کے بعد پولس اسٹیشن میں میمونڈرم دیا گیا اور بعدازاں پولس نے شکایت درج کر لی ہے اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ہے. صبح دس بجے شیوسینکوں نے یہ پایا کہ یہاں مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ پر رنگ پھینکا گیا ہے, جس کے بعد اس کی اطلاع پولس کو دی پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے, لیکن امن قائم ہے. پولس نے یہاں اضافی بندوبست بھی تعینات کر دیا ہے, جبکہ پولس نے علاقہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر آلات سے انکوائری بھی شروع کر دی ہے. سی سی ٹی فوٹیج کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ممبئی میں مینا تائی کے مجسمہ کی توہین کے خلاف شیوسینکوں نے احتجاج بھی کیا اور شیوسینا اس واقعہ سے مشتعل ہو گئے. پولس نے اس معاملہ میں کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمین کی تلاش بھی جاری ہے. پولس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے. مینا تائی کے انتقال کے بعد یہاں یادگار کے طور پر ان کے مجسمہ کی تنصیب کی گئی تھی اور یہاں شیوسینک آتے ہیں ایسے میں اس کی توہین کے بعد حالات انتہائی خراب ہو گئے تھے, لیکن پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی اس معاملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا. اب بھی کشیدگی برقرار ہے لیکن امن قائم ہے پولس تفتیش میں مصروف ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے یہاں الرٹ جاری کر دیا ہے اور اضافی دستوں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے. پولس میں شکایت کے بعد شیوسینکوں نے مجسمہ کو صاف کر دیا ہے اب حالات پرامن ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی مہندر پنڈت جائے وقوع پر پہنچ گئے اور وفد نے انہیں میمورنڈم دیا اور پولس نے مقدمہ درج کیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com