Connect with us
Monday,09-June-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

انتخابی مہم سے ابوعاصم اعظمی دور رہیں گے، مہاراشٹر اور یوپی میں انڈیا الائنس کے لیے کام نہیں کریں گے؟

Published

on

ان دنوں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں انتخابی مہم کے لیے مشہور رہنماؤں لیڈروں کو بلایا جا رہا ہے۔ بی جے پی نے اپنے مہاراشٹر کے تمام لیڈروں کو یوپی میں بھی انتخابی مہم کے لیے بلایا ہے، جبکہ مہاراشٹر میں بھی تمام ایم ایل اے اور پارٹی لیڈروں کو شندے، اجیت پوار اور فڑنویس لیڈروں کی میٹنگوں کو سنبھالنے اور ان سے خطاب کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی انڈیا الائنس نے مہاراشٹر میں اپنی تمام اتحادی جماعتوں کے لیڈروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریں۔

لیکن عین ممکن ہے کہ اس بار مہاراشٹر میں اس کے برعکس نظر آئے۔ خود کو اقلیتوں کی آواز کہنے والے لیڈران ان دنوں چھپے بیٹھے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی، جو خود کو مسلمانوں کا لیڈر بھی کہتے ہیں، ان دنوں سیاست سے کنارہ کش ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ابو عاصم اعظمی اس بار پارٹی اجلاس کے لیے اتر پردیش بھی نہیں گئے، جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کے خلاف اتر پردیش کے مبارک پور میں حوالا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ابو عاصم اعظمی کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اعظمی اس بار 50 لاکھ روپے کے حوالا کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اتر پردیش کی سیاست سے دوری بنا ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کی مانیں تو اعظمی بے نامی جائیداد کی تحقیقات سے بچنے کے لیے مہاراشٹر میں بھی انڈیا الائنس کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اعظمی نے پرفل پٹیل سے ملاقات کی تھی اور اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونے کی تجویز پیش کی تھی، لیکن دیویندر فڑنویس نے اعظمی کو کسی بھی بی جے پی کی اتحادی پارٹی میں شامل ہونے سے منع کر دیا ہے کیونکہ اعظمی ایک کٹّر مسلم پرست رہنما ہیں اور اگر انہیں بی جے پی کی حلیف پارٹی میں لیا جاتا ہے تو بی جے پی پارٹی کو ہندو ووٹوں کا نقصان ہوگا، موصولہ اطلاعات کے مطابق اعظمی کو اجیت پوار کی پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا گیا ہے اور انہیں انڈیا الائنس کی انتخابی مہم سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اب وقت ہی بتائے گا کہ اعظمی کے انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے مہاراشٹر میں انڈیا الائنس کو کتنا نقصان ہوگا۔

سیاست

کسارا ممبرا ریلوے حادثہ ذرائع ابلاغ کو عام مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں : راج ٹھاکرے

Published

on

Raj-Thackeray

‎ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبرا دیوا ٹرین حادثہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ریلوے میں سفر کرنا انتہائی مشکل ترین امر ہے۔ شام کے وقت تو پلیٹ فارم پر اس قدر بھیڑ ہوتی ہے کہ ٹرینوں میں چڑھنا مشکل ہے۔ اس کے باوجود مسافر ریلوے سے سفر کرتے ہیں, شہروں میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے, یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی حالت خستہ ہے۔ یومیہ ریلوے سے سفر کرنے والوں کے حادثات ہوتے ہیں۔ شہروں کی ترقیاتی پروجیکٹ کے نام پر صرف فلک شگاف عمارتیں تعمیر کر رہی ہیں, جس میں پارکنگ کا کوئی نظم نہیں ہے۔ ٹریفک کا مسئلہ جوں کا توں ہے, ممبئی تھانہ پونہ میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی تشویشناک ہے۔

‎ریلوے پر مسافروں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اہلیان ممبئی کیلئے کوئی علیحدہ انتظام ریلوے میں نہیں ہے, مسافروں کا برا حال ہے, لیکن میڈیا کو ان مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جتنی مرتبہ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کب ایک ساتھ آئیں گے کی خبر چلانے کے بجائے وہ ان مسائل پر سرکار کی توجہ مبذول کراتے تو کوئی مسئلہ کا حل نکلتا۔ شہروں میں صرف میٹرو اور مونو سے ترقی نہیں ہوگی۔ میٹرو اور مونو کے باوجود گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں رکے ہیں, ان میٹرو اور مونو سے کون سفر کرتا ہے اس کا کوئی مطالعہ تک نہیں ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ اب بھی برقرار ہے, ایسے میں شہری مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے, میں وزارت ریلوے سے مطالبہ ہے کہ اس طرف توجہ دے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا شیتل تالاب پر سمینٹ کھمبوں کی تنصب کی مخالفت بھوک ہڑتال

Published

on

Kurla-japg

ممبئی : کرلا شیتل تالاب کی تزئین کاری کے سبب جھوپڑپٹی کو چھپانے کی کوشش سے مقامی جھوپڑپٹی مکین نے زنجیر نما بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب ایک مذہبی تالاب کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں گنپتی، دیوی وسرجن کی جاتی ہے امسال تالاب سے متصل جھوپڑا مکینوں کو چھپانے کی غرض سے تالاب کے کنارے سیمنٹ کھمبوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے, جس سے عوام میں ناراضگی ہے۔

اس مسئلہ پر راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کے لیڈر و سماجی خادم گھنشیام بھاپکر نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی, لیکن ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں اسپتال پہنچایا گیا, لیکن اب یہ بھوک ہڑتال میں مقامی لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب اس بھوک ہڑتال زنجیر نما بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے گھنشیام بھاپکر کا الزام ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو چھپانے کیلئے یہ کام کیا گیا ہے, جبکہ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے, تو جھوپرپٹیوں کے مکینوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے مکینوں کا تحفظ بھی خطرہ میں ہے, اس پروجیکٹ کی مخالفت جاری ہے لیکن بی ایم سی انتظامیہ بضد ہے اور کام جاری ہے اسی لئے ہماری بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس معاملہ میں جب کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھنا جی ہرلیکر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کیا بھاپکر نے الزام لگایا ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو اس سیمنٹ کھمبوں سے پریشانی ہے یہ کام صرف اور صرف جھوپڑپٹی کو چھپانے کیلئے کیا گیا ہے, جو عوام کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنگڑے واڑی میں آگ لگتی ہے تو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے لوگوں کو نکالا جاسکتا ہے, لیکن اس کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ بھاپکر نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے جھوپڑپٹیوں کیلئے شیتل تالاب کا راستہ بند کرنے کی سازش قرار دی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے, اس معاملہ میں اب بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی اور وزیر اعلی سے بھی خط و کتابت کی گئی ہے, لیکن ہنوز کام جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹرین حادثہ : سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے گرنے کے سبب 5 مسافروں کی موت، وزیراعلی فڑنویس کی تعزیت، ریلوے محکمہ انکوائری کریگا

Published

on

T.-Accident

ممبئی : کسارہ ممبرا سے سی ایس ٹی کی جانب رواں دواں ایک فاسٹ لوکل ٹرین میں 10 مسافر اس وقت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے, جب دونوں ٹرینیں آس پاس سے گزر رہی تھیں۔ یہ حادثہ ممبرا میں 9 بجکر 25 منٹ کو پیش آیا, اس حادثہ میں تقریبا 5 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ مسافر ٹرین سے نیچے گر گئے تھے, اس میں ایک کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی, کل 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں 2017 بیچ کے جی آر پی کے اہلکار وکی مکھلدار کی ممبرا میں حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پسپک ایکسپریس ایک مسافر بیک لے کر گیٹ پر لٹک کر سفر کر رہا تھا, جو ہوا میں اچھلنے کی وجہ سے لوکل ٹرین کے گیٹ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرا گیا اور لوکل ٹرین کے مسافروں کا توازن بگڑ گیا, جس کے سبب اس حادثہ میں 9 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, اور پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ممبرا دیوا لوکل اسٹیشن کے دوران حادثہ پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے, اس حادثہ میں ہلاک مہلوکین کے ورثا سے ہماری ہمدردری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تھانہ کے شیواجی اسپتال لیجایا گیا اور یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش محکمہ ریلوے کریگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com