Connect with us
Monday,09-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

5 مارچ تک ممبئی میں 15 فیصد پانی کی کٹوتی، صرف 50 فیصد پانی تھانے میں ہوگا، جانیں وجوہات

Published

on

water supply

ممبئی : پیر کو پیس میں بی ایم سی کے واٹر پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگنے کی وجہ سے ممبئی والوں کو 5 مارچ تک 15 فیصد پانی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی ایم سی کے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسٹیشن پر دو ٹرانسفارمر اور 15 پمپ شروع کر دیے گئے ہیں، تیسرا ٹرانسفارمر 5 مارچ تک شروع ہونے کی امید ہے۔ اس کی وجہ سے 27 فروری کی نصف شب سے 5 مارچ تک ممبئی شہر سمیت مغربی مضافاتی اور مشرقی مضافاتی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں 15 فیصد کمی ہوگی۔ اس دوران تھانے شہر، بھیونڈی کے رہائشیوں کو بھی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی ایم سی کے اہلکار نے بتایا کہ ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے متاثرہ مرکز کی مرمت کی جارہی ہے۔ دو ٹرانسفارمرز اور 20 میں سے 15 پمپ آپریشنل کر دیے گئے ہیں۔

منگل کو ممبئی کے بیشتر علاقوں میں پانی نہیں تھا۔ جن علاقوں میں پانی آیا وہاں 30 فیصد تک کمی ہوئی اور پانی انتہائی کم پریشر سے آیا۔ آگ کی وجہ سے ممبئی کے ساتھ تھانے کے کئی علاقے متاثر ہوئے۔ آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا، اس لیے لوگوں تک معلومات نہیں پہنچ سکیں۔ چاول میں پانی ذخیرہ کرنے کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ دن بھر پریشان رہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بھاتسا ڈیم پمپنگ اسٹیشن میں شارٹ سرکٹ کے واقعے سے تھانے کی پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن تھانے شہر کو روزانہ 85 ملین لیٹر پانی فراہم کرتی ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے ممبئی میونسپل کارپوریشن نے مذکورہ سپلائی میں 50 فیصد پانی کی کٹوتی نافذ کر دی ہے۔ اس کی وجہ سے شہر کے دھوبی گھاٹ، کوپری ایسٹ، آنند نگر، گاندھی نگر، نوپاڑا، بی کیبن، رام ماروتی روڈ، ٹیکڈی بنگلہ، پنچپکھڑی، حضوری، لیوس واڑی، واگلے اسٹیٹ، سائی ناتھ نگر، رگھوناتھ نگر، امبیکا نگر، جیجاماتا نگر، رام چندر نگر، اندرا نگر کو پانی کی سپلائی میں خلل پڑے گا۔
ممبئی کو مودک ساگر، تلسی، تانسا، وہار، مڈل ویترنا، بھاتسا جھیل اور اپر ویترنا جھیل سے روزانہ 3850 ایم ایل ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اب جھیلوں میں پانی کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com