سیاست
ریزرویشن تنازعہ کے درمیان مہاراشٹر کے پسماندہ طبقات کمیشن نے تمام سماجی گروپوں کے سروے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن نے مہاراشٹر کے تمام سماجی گروہوں بشمول مراٹھا برادری کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو پونے میں ایک میٹنگ میں لیا گیا یہ فیصلہ مراٹھوں، دھنگروں اور او بی سی کے درمیان ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر تناؤ کے ماحول کے پس منظر میں آیا ہے۔ کمیشن دیگر تمام سماجی گروہوں کی طرح مراٹھا برادری کی پسماندگی کا بھی تعین کرے گا، خاص طور پر کارکن منوج جارنگے پاٹل کے مسلسل دعوے کو دیکھتے ہوئے کہ مراٹھا برادری پسماندہ ہے۔ پینل، جس نے تمام ذاتوں جیسے مراٹھا، او بی سی اور دیگر کھلے زمروں کے درمیان پسماندگی کا معیار طے کیا ہے، اب تمام سماجی گروہوں کی سماجی، تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی کی پیمائش کے لیے یکساں معیار تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سروے کا سوالنامہ، جو 10 دنوں میں شروع ہوگا، جمعرات کے اجلاس میں طے شدہ 20 معیارات پر مبنی ہوگا۔ ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین گھر گھر جا کر سروے کریں گے، جیو ٹیگنگ کو اس کی درستگی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
بزنس
مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی سے گراوٹ، سینسیکس 2 فیصد سے زیادہ نیچے کھلا۔

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو نمایاں کمی کے ساتھ کھلی۔ سینسیکس 1,942.22 پوائنٹس یا 2.55 فیصد گر کر 74,750.92 پر اور نفٹی 580 پوائنٹس یا 2.4 فیصد گر کر 23,197.75 پر آگیا۔ مارکیٹ میں پورے بورڈ میں کمی دیکھی گئی۔ ریئلٹی، پرائیویٹ بینک، آٹو، فنانشل سروسز، پی ایس یو بینکس، کنزیومر ڈیریبلز، سروسز، ڈیفنس اور میٹل انڈیکس سبھی سرخ رنگ میں تھے۔ بڑے کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 1,194.40 پوائنٹس یا 2.12 فیصد گر کر 55,095.45 پر اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 246.50 پوائنٹس یا 1.52 فیصد گر کر 15,930.95 پر آگیا۔ سینسیکس پیک میں، 30 میں سے 28 اسٹاک سرخ رنگ میں تھے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک،ایل اینڈ ٹی، ایکسس بینک، ایم اینڈ ایم، ٹرینٹ، ایٹرنل، ایشین پینٹس، بجاج فنانس، ماروتی سوزوکی، کوٹک مہندرا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فنسر، اور انڈیگو نقصان اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ صرف این ٹی پی سی اور پاور گرڈ ہی سبز رنگ میں تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بازاروں میں کمی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بدھ کے روز جنوبی ایران کے شہر اسالویہ میں جنوبی پارس گیس فیلڈ اور تیل اور گیس کی تنصیبات پر امریکی اسرائیلی فضائی حملے اور قطر کے سب سے بڑے گیس پلانٹ راس لفان پر ایران کے میزائل حملے کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر ایشیائی بازاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹوکیو، شنگھائی، ہانگ کانگ، بنکاک اور سیول سرخ رنگ میں تھے۔ بدھ کو امریکی بازار بھی سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ مرکزی انڈیکس، ڈاؤ، 1.63 فیصد گرا، اور ٹیکنالوجی نیس ڈیک 1.46 فیصد گر گیا۔ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) کی فروخت جاری رہی۔ بدھ کو، ایف آئی آئی نے ₹ 2,714.35 کروڑ کی ایکویٹی فروخت کی۔ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئیز) نے ₹3,253.03 کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلا : ہندو سکل سماج کارکن اور خوانچہ فروشوں میں تصادم، بی ایم سی آپریشن کے دوران مار پیٹ، دو مشتبہ افراد حراست میں، پولیس الرٹ

ممبئی : ممبئی کے کرلا علاقہ میں گزشتہ شب بی ایم سی عملہ کے ہمراہ ایک ہندو سکل سماج کے رضا کار پر حملہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کرلا پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا ہے. اس معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو زیر حراست بھی لیا ہے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ شب 7 بجکر 41 منٹ پر کرلا آکاش گلی میں بی ایم سی کی کارروائی جارہی تھی اور اس رضا کار نے اس غیر قانونی خوانچہ فروش کی شکایت کی تھی, جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا فی الوقت حالات پرامن ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے۔
کرلا میں خوانچہ فروشوں کے خلاف بی ایم سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی جاری ہے ایسے میں ہندوسکل سماج اور خوانچہ فروشوں میں تصادم کو ہندو مسلم رنگ دینے کی کوشش بھی شروع ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے اس سے انکار کیا ہے آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے متاثرہ اکشے کی بھابھا اسپتال میں جاکر عیادت کی اتنا ہی نہیں اس معاملہ میں کی کارروائی پر بھی سوال اٹھایا ہے انہوں نے پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کریٹ سومیا نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوانچہ فروش مسلم بنگلہ دیشیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا, اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ کرلا اسٹیشن پر پولیس اور بی ایم سی کے سازباز و ملی بھگت کے سبب پھیری والوں ہاکروں خوانچہ فروشوں پر کارروائی میں تال مل کیا جاتا ہے, یہی وجہ ہے کہ یہاں ہاکرس کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ہے. ایک ماہ قبل ہی خوانچہ فروشوں نے مل کر نوجوانوں پر حملہ کر دیا ان کے سر پر چوٹ آئی تھی. اس کے ساتھ ہی بھانڈوپ میں بی ایم سی افسران و اہلکاروں ور لوکھنڈوالا میں بھی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے. انہوں نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ ممبئی میں مسلم بنگلہ دیشی ہاکروں کے سبب اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے. اس لئے مسلم بنگلہ دیشی خوانچہ فروشوں پر سخت کارروائی ہو, انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں اور پھیری والوں کے خلاف ان کی مہم جاری رہے گی۔ کریٹ سومیا نے کہا کہ اکشے اپنی بہن کے ساتھ کرلا اسٹیشن کی جانب جارہا تھا کہ اچانک پھیری والوں سے اس کی حجت ہوئی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا, کرلا میں اس واقعہ کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کردیا ہے. ساتھ ہی آکاش گلی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرلا پولیس اسٹیشن کے سنیئر انسپکٹر وکاس مہمکر نے کہا کہ آکاش گلی میں مارپیٹ کے واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کر دی ہے, حالات پرامن ہے اور سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی ہے, جبکہ کشیدگی کے بعد صورتحال پرامن ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پونہ لب جھیل : مسلم نوجوانوں پر تشدد، حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی ہو، ابوعاصم اعظمی کا خاطیوں پر کیس درج کرنے کا مطالبہ

ممبئی : پونہ سسورڈ لب جھیل میں مسلم نوجوانوں پر افطار کے دوران مسلح سو سے دو سو حملہ آوروں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے اس حملہ کے بعد پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں پر زور مطالبہ کیا ہے کہ خاطیوں شرپسندوں پر سخت کارروائی کی جائے اور ان پر اقدام قتل کا کیس درج ہو, کیونکہ ان مسلم نوجوانوں پر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا, اس کے باوجود پولیس نے معمولی دفعات میں کیس درج کیا ہے, جو سراسر غلط ہے. آج حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں, اگر کوئی باہر نماز ادا کرتا ہے تو اس پر حملہ کیا جاتا ہے ماضی میں مسجد کے باہر ہندو عورتیں اپنے بچوں کو لے کر کھڑا ہوجایا کرتی تھی کہ نمازی سے اپنے بچوں کیلئے دعا کروائیں اور وہ بچے کے سر پر پھونک مارتے تھے, لیکن اب نماز پڑھنے پر واویلا مچایا جاتا ہے. اس کے ساتھ ہی تشدد کیا جاتا ہے انہو ں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے اصولوں پر ریاست کا کام کاج چلے گا یہ دعوی کیا جاتا ہے, لیکن آج حالات کچھ اس طرح سے کہ منہ میں رام بگل میں چھری والا معاملہ ہوگیا ہے. انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی بند ہونی چاہئے اور میں یہاں اسمبلی میں ہوں اور نماز کا وقت ہوجائے تو میں کہاں نماز ادا کروں گا. اسی طرح سے اگر کوئی کھیت میں ہے تو وہاں نماز ادا کرتا ہے جو جس جگہ ہے وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہئے, لیکن آج حالات کچھ اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ مسلمانوں کی عبادت پر اعتراضات کئے جاتے ہیں جو سراسر غلط ہے, اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے اور جو کوئی ماحول خراب کرتا ہے, اس پر سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
