Connect with us
Thursday,28-May-2026
تازہ خبریں

جرم

کراڈ کے پوسے ساوڑی گائوں میں مسجد میں موجود نمازیوں پرشر پسندوں کا جان لیوا حملہ ،ایک مسلم شہید

Published

on

death

ممبئی ۱۲؍ستمبر: مغربی مہاراشٹر میں پچھلے چند ماہ سے فرقہ پرست عناصر آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کے در پے ہیں ،وہ ایک ایک بہانے سے ماحول کو خراب کرتے رہتے ہیں اور کل کراڈ کے پوسے ساوڑی گائوں میں دیوی دیوتائوں کے بارے میں نازیبا پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ،خبر ملتے ہی اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے اس کو مذہبی رنگ دے کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ، جس کی اطلاع گاؤں کے ذمہ داروں نے پولس انتظامیہ کو دی ۔ اسی درمیان چند شرپسندوں نےجامع مسجد میں موجود نمازیوں پر لوہے کے راڈ،لاٹھی اور ڈنڈے سے جان لیوا حملہ کیا،جس سے مسجد میں موجود نمازیوں کو شدید چوٹ آئی ، اس واقع میں ایک مسلم شخص زخموں کی تاب نہ لاکر جگہ پر ہی دم توڑ دیا۔اور مسجد میں توڑ پھوڑ کرکےکافی نقصان پہونچایا ۔
مرحوم کا جنازہ پوسے ساوڑی گائوں میں رکھا ہوا ہے، گائوں کے لوگ بضد ہیں کہ جن لوگوں نے حملہ کیا ہے پہلےحملہ آواروں کو گرفتارکیا جائے ۔اس کے بعد ہی ہم نماز جنازہ اور تدفین کریں گے۔خبر لکھی جانے تک محکمہ پولس اور بستی کے لوگوں کے درمیان بات چیت چل رہی تھی ۔
دوسری طرف زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے،جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج و معالجہ چل رہا ہے۔
واقعہ کی خبر ملتے ہی جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ریاستی نائب صدر الحاج ڈاکٹر عبد المنان شیخ ،شہر پونے کے صدر قاری محمد ادریس انصاری اور شہر سانگلی کے صدر حافظ محمد علی ملا سے رابطہ کرکے ان کو جائے وقوع پر پہونچنے اور حالات کو قابومیں کرنے کے لئے لائحہ عمل اختیار کرنے کوکہا ۔
وفد سےموصولہ اطلاع کے مطابق بستی کےحالات ناگفتہ بہ ہیں ،انٹر نیٹ سروس بند ہے ۔جمعیۃعلماء کے ذمہ داروں (ریاستی نائب صدر الحاج ڈاکٹر عبد المنان شیخ ،شہر پونے کے صدر قاری محمد ادریس انصاری اور شہر سانگلی کے صدر حافظ محمد علی ملا )نے وہاں کے لوگوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی،اور انتظامیہ سے رابطہ قائم کرکے حالات کو قابو میں کرنے کی درخواست کی ۔ اور حافظ محمد علی ملا شہر صدر سانگلی نے متاثرہ گائوں پہونچکر لوگوں سے ملاقات کی ،اور وہاں کے حالات کو دیکھا اور اس کی خبر ریاستی دفتر کو بھیجی ۔ریاستی نائب صدر ڈاکٹر عبد المنان شیخ کے مطابق جمعیۃعلماء کا وفد ہاسپٹل کے باہر موجود ہے۔ انہوں انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی متنازع پوسٹوں کی فوری جانچ کرکے خاطیوں پر سخت کارروائی کرے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ میں ملوث قاتلوں کو جلد سے جلد یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتا کیا جائے اور پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کرائی جائے ۔
حلیم اللہ قاسمی نے مسلمانوں سے امن و امان قائم رکھنے اور افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے سب سے زیادہ شیروں کے گھنے علاقے میں ایک شیر نے ایک ہی حملے میں چار خواتین کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

Tiger

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور کے گنجواہی گاؤں کی شیرنی نے چار خواتین کو مار ڈالا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ چندر پور کی سندواہی تحصیل تاڈوبا ٹائیگر پروجیکٹ کے قریب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اکثر وائلڈ لائف آتے ہیں۔ ان چار اموات سے اس سال چندر پور ضلع میں انسانی وجنگلی حیات کے تنازعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ناگپور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور سندھواہی تحصیل کے گنجے واہی جنگلاتی علاقے میں شیرنی نے چار خواتین پر حملہ کیا۔ گاؤں کی چار خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں۔ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔ خواتین کی شناخت کاودوبائی داداجی موہورلے (45)، انوبائی داداجی موہورلے (46)، سنگیتا سنتوش چوہدری (36) اور سنیتا کوشک موہورلے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ شیرنی کا چار خواتین پر حملہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ شیرنی نے خود کو بچانے یا اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک ایک کر کے خواتین پر حملہ کیا ہو گا۔ اس واقعہ سے گنجواہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ جنگلات کے خلاف عوام میں ایک بار پھر غصہ پیدا ہوا۔

سندھواہی رینج فاریسٹ آفیسر انجلی سیانکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور فاریسٹ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ جنگلات نے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 25,000 روپے کا معاوضہ فراہم کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پانچ دن پہلے 18 مئی کو ناگبھیڈ تعلقہ میں 55 سالہ ونیتا شنکر یوکی کو ٹندو کے پتے جمع کرنے کے دوران ایک شیر نے مار ڈالا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان