Connect with us
Thursday,18-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ایسا کہاں سے لائیں کہ تُجھ سا کہیں جسے : مفتی محمد ھارون ندوی

Published

on

جلگائوں ؍مہاراشٹر: آخری سانس تک بے قصوروں اور مظلوموں کے لئے قانونی لڑائی لڑنے والے ، تمام قسم کے ڈر اور خوف سے دُور ، للّہیت اخلاص اور قوم کے سچّے خادم مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے جلگاؤں جمعیۃ علماء کی جانب سے مدرسہ انوار العلوم ، جلگاؤں کی وسیع مسجد میں قرآن خوانی اور تعزیتی نشست مفتی محمد ھارون ندوی کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی ، جِس میں پہلے تمام طلباء نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور پھر مرحوم کے تعزیتی اجلاس کا آغاز ہوا۔

شہر قاضی جناب مفتی عتیق الرحمان صاحب نے ابتدائی بات کرتے ہوئے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کی خدمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کی بیباکی اور خُلوص کا ذِکر کیا۔

اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار صاحب نے اپنی بات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کام تو بھت لوگ کرتے ہیں کر رھے ھیں مگر اعظمی صاحب کا انداز اور خُلوص کُچھ اورتھا ، اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے سر نے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب سے گہرے تعلقات کا ذِکر کیا۔

الحاج شیخ فاروق بھائی صدر منیار برادری نے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کی خدمات کا ذِکر کرتے ہوئے جلگاؤں والوں پر بھی جو اُن کا احسان ہے اُس کا ذِکر کیا اور خوب دعائیں دیں۔

آخر میں جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر اور آج کی نشست کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کا جمعیۃ علماء سے تعلّق اور ۵ دہائیوں پر محیط آپکی خدمات کا ذِکر کرتے ہوئے مرحوم نے کتنے کیس آج تک لڑے اُس کی پوری تفصیلات پیش کی ،اور اب جمعیت علماء کس طرح سے اُن تمام کیسز کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے اور کس طرح سے گُلزار صاحب کی خدمات اُن کی بیباکی یاد آ رہی ھے اس کا بھی ذِکر کیا۔

آخیر میں حضرت مولانا عبد الرحمن ملّی صاحب کی دعاء پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔اِس اجلاس میں مہتمم مدرسہ قاری عقیل صاحب ، قاری مشتاق صاحب ، قاری عبد الستار صاحب ، مولانا عبد المجید ندوی ، مولانا توصیف صاحب ، حافظ عمران ، مولانا حذیفہ ، مولانا مستقیم صاحب ، مولنا حافظ عبد الباسط پٹیل صاحب ، نثار جناب کھاٹک خصوصی شریک ہوئے ,اور شہر صدر حافظ عبد الرحیم صاحب , حافظ شاھد جاگیردار اور شہر صدر حافظ عبد الرحیم صاحب نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں بم دھماکہ 2008ء بری ملزمین کے خلاف کیس قابل قبول، این آئی اے اور ملزمین کو ہائیکورٹ کا نوٹس

Published

on

ممبئی : ممبئی مالیگاؤں بم دھماکہ 29 ستمبر 2008 ء کیس میں بامبے ہائیکورٹ نے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹینٹ کرنل سری کانت پرساد پروہت سمیت 7 بری ملزمین کے خلاف نوٹس جاری کی ہے۔ قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کو بھی نوٹس ارسال کی گئی ہے اس میں ہائیکورٹ نے اس معاملہ پر جواب طلب کیا ہے. دفاعی وکیل متین شیخ نے عدالت کو بتایا کہ وہ دو ہفتوں میں فیصلے کی نقول اور دیگر دستاویزات عدالت کے سپرد پیش کریں گے. انہوں نے بتایا کہ نچلی عدالت کی سزا اور فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے اب باضابطہ طور پر سزا کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کو قبول کر کے جواب طلب کیا ہے۔

جمعیۃ العلماء کے وکیل متین شیخ اور شاہد ندیم انصاری اس معاملہ کی پیروی کر رہے ہیں. مالیگاؤں بم دھماکہ کے الزام میں این آئی اے نے 7 ملزمین کے خلاف مقدمہ چلایا تھا اس میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر کیخلاف سزا موت کا بھی مطالبہ کیا تھا. لیکن ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا اس برات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ بامبے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس چندر شیکھر اور جسٹس گوتم انکھڈے کی دو رکنی بینچ اس معاملہ میں سماعت کرے گی۔ مالیگاؤں بم دھماکہ میں ملوث سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، سری کانت پرسادو پروہیت, رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہیرکر، سدھاکر دیویدی اور سوامی دیانند پانڈے پر این آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا. این آئی اے کی عدالت نے ملزمین کو بری کر دیا تھا, جس کو متاثرین نے چیلنج کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مینا تائی ٹھاکرے مجسمہ بے حرمتی ایک گرفتار, حالات پرامن، ہر زاویے سے تفتیش جاری

Published

on

meena & uddhav

‎ممبئی : ممبئی دادرشیواجی پارک میں مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد ممبئی شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے پولس نے ۲۴ گھنٹے کے دوران ہی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس گرفتاری کے بعد اب حالات پرامن ہوگئے ہیں, لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے مجسمہ پر سرخ رنگ پھینکنے کا ارتکاب ذاتی رنجش اور جائیداد کے تنازع میں کیا ہے۔

‎پولس نے دادر میں مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمے پر سرخ پینٹ پھینکنے کے معاملے میں اوپیندر پاوسکر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ٹھاکرے خاندان کے کارکن کا رشتہ دار ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ٹھاکرے باپ بیٹے پر جائیداد کے تنازعہ میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ ملزم نے بار بار آدتیہ ٹھاکرے اور شریدھر پاوسکر کے خلاف دادر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی ہے۔ شریدھر پواسکر بالاصاحب ٹھاکرے کے سابق باڈی گارڈ تھے۔ تاہم ان کے اہل خانہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپیندر پاوسکر کو نہیں جانتے۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور میناتائی ٹھاکرے کے مجسمے کے اطراف اور علاقہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ فورنسک ٹیم نے پینٹ کے نمونے جمع کر لیے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے شیواجی پارک میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اس کی تصدیق ڈی سی پی مہندر پنڈت نے کی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری جاری ہے اور ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا. اس معاملہ میں پولس پر زاویہ اور نقطہ نظر سے انکوائری کر رہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ میناتائی ٹھاکرے کے مجمسہ پر رنگ پھینکنے کا مقصد فساد برپا کرنے کی سازش تو نہیں تھی۔

Continue Reading

سیاست

بھیونڈی سڑک توسیعی منصوبے میں مذہبی مقامات کا تحفظ، رکن اسمبلی رئیس شیخ کی میونسپل کمشنر سے ملاقات کے بعد مذہبی مقامات کی تحفظ کی یقین دہانی

Published

on

rais

ممبئی سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بھیونڈی سڑک توسیعی منصوبہ میں مذہبی مقامات مسجد، مندر، گرودوارہ، سماج مندر کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے. ڈی پی پلان میں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ بھیونڈی اور کلیان کی سڑک توسیعی پروجیکٹ متاثرین کی باز آبادکاری اور انہیں معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رئیس شیخ پر الزام عائد کیا جارہا تھا کہ وہ بلڈر لابی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ڈی پی پلان کے حامی ہے, جس کے بعد آج رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر بھیونڈی نظام پورہ سے ملاقات کر کے یہ واضح کیا ہے کہ سڑک اور ڈی پی پلان و پالیسی ایم ایل اے تیار نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک توسیع اور ڈی پی پلان کو تبدیل کیا جائے اور مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جس پر میونسپل کمشنر بھیونڈی نظام پورہ نے رئیس شیخ کو یقین دلایا کہ مذہبی مقامات کے تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا. سروے میں اگر وہ حائل ہے تو اس کے باوجود ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ پروجیکٹ میں ضروری تبدیلی کی جائے انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کسی بھی نوعیت کا ہو اس کا تحفظ ہو گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com