جرم
میرٹھ سے گرفتار آئی ایس آئی ایجنٹ ظاہر کرتے ہوئے یوپی کا شخص، رافیل کی تصویریں پاکستان کو بھیجیں۔

اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (یوپی-ایس ٹی ایف) نے جمعرات (17 اگست) کو میرٹھ سے ایک نوجوان کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت کلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ اتر پردیش ایس ٹی ایف نے کہا کہ اس نے غیر قانونی ہتھیار بھی جمع کیے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی- آئی ایس آئی کے ساتھ مجرمانہ سازش میں ملوث تھا۔ ایس ٹی ایف نے کہا کہ یہ ہتھیار ملک میں کشیدگی پیدا کرنے اور ہم آہنگی کو بگاڑنے کے لیے حملے کرنے کے ارادے سے جمع کیے جا رہے تھے۔ ایس ٹی ایف کے بیان کے مطابق یہ شخص ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کو نقصان پہنچانے اور پاکستان میں آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے کے مقصد سے تصاویر کھینچتا اور معلومات اکٹھا کرتا تھا۔
ملزم واٹس ایپ کے ذریعے تصاویر شیئر کرتا تھا۔ ایس ٹی ایف نے کہا کہ وہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے مانگی گئی معلومات بھی جمع کرتا تھا اور اسے منتقل کرتا تھا۔ ایس ٹی ایف اتر پردیش نے کہا، “ہندوستان میں سیکورٹی سے متعلق مقامات کی تصاویر اور واٹس ایپ پیغامات واٹس ایپ کے ذریعے آئی ایس آئی اور پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو بھیجے گئے تھے۔” رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ شخص نے رافیل جیٹ کی تصاویر بھی لی اور اسے پاکستانی ایجنسی کے ساتھ شیئر کیا۔ وہ اس وقت حراست میں ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے اور یہ جاننے کے لیے مزید پوچھ گچھ جاری ہے کہ آیا اس نے اکیلے کام کیا یا پاکستان میں ایجنسیوں کو معلومات پہنچانے میں ملوث کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
جرم
آتشیں اسلحہ جات کے ساتھ ڈومبیولی سے ایک گرفتار

ممبئی انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والے ایک مشتبہ شخص کو 4 دیسی پستول اور 35 کارآمد کارتوس 7.5 لاکھ روپے قیمت کا اسباب ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ممبئی سے متصلہ ڈومبیولی میں مہاتما گاندھی روڈ پر ایک 35 سالہ شخص ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والا ہے, اس پر اے ٹی ایس ٹیم نے جال بچھا کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 3 دیسی پستول 35 کارآمد کارتوس برآمد کیا۔ اس کے خلاف اے ٹی ایس کالا چوکی میں ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ سمیت دیگر دفعہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے اس سے قبل جس شخص کو آتشیں ہتھیار فروخت کیا تھا ٹیکنیکل تفتیش سے اسے بھی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا, اب تک پولس نے 4 آتشیں اسلحہ 35 کارآمد کارتوس 2 میگرین جس کی قیمت 7.5 لاکھ بتائی جاتی ہے, مزید تفتیش جاری ہے۔
جرم
مہاراشٹر کے احمد نگر کے ایک گاؤں میں درگاہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کا کیا جا رہا ہے سماجی بائیکاٹ؟

ممبئی : مہاراشٹر کے احمد نگر کے گوھا علاقہ میں ایک قدیم رمضان علی شاہ بابا کی قدیم درگاہ پر قبضہ کر کے وہاں مورتی نصب کرنے کے بعد اب یہاں کے مسلمانوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ گاؤں کے اگر کسی غیر مسلم نے گاؤں کے مسلمانوں سے خرید و فروخت، لین دین کیا تو یہاں کے غیر مسلم شر پسند عناصر اس پر جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ اس طرح کا غیر جہوری و غیر اخلاقی ماحول مہاراشٹر میں بی بی جے پی سرکار کی ناک کے نیچے گذستہ 2023 سے چل رہا ہے, اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اسطرح کا اظہار خیال ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ‘ہم بھارت کے لوگ’ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں تشار گاندھی نے پیش کیا۔ اس وقت یہاں سابق وزیر مہاراشٹر و کانگریس لیڈر عارف نسیم خان، ایم آئی ایم کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان، نظام الدین راعین، سماجی کارکن فروز میٹھی بور والا، جاوید جنیجا، سعید نوری و دیگر سماجی سیاسی و ملی شخصات موجود تھے۔ جہاں یہ طئے پایا کہ جلد ہی ایک وفد اس مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و دونوں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملے گا۔
جرم
ماٹونگا طلائی زنجیر اچکنے والے دو گرفتار

ممبئی : ممبئی ماٹونگا پولیس اسٹیشن کی حدود میں 18 مئی کو شکایت کنندہ خاتون تلک بریج فٹ پاتھ دادر ٹی ٹی سے پیدل گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم اچکے نے پیچھے سے آکر اس کے گلے میں موجود منگل سوتر اچک لیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس معاملہ میں تفتیش کی گئی تو سلیم متین عید عرف موجیش 44 سالہ رنگ ریز ماہم کپڑا بازار کا ساکن، اکبر احمد سید 45 سالہ آر سی ماہم جھوپڑپٹی ماہم نے یہ چوری کی ہے, اس پر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں چوری کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعوی پولیس نے کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری، ڈی سی پی راگسودھا ماٹونگا کے سنیئر انسپکٹرراجندر پوار نے انجام دی ہے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا