مہاراشٹر
مہاراشٹر حکومت 15 اگست سے سرکاری صحت کے اداروں میں سبھی کو مفت طبی خدمات فراہم کرے گی۔

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے تمام سرکاری صحت کے اداروں میں لوگوں کو مفت طبی خدمات اور علاج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت تانا جی ساونت نے کہا کہ یہ فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ “یہ ایک انقلابی فیصلہ ہے۔ اسے ریاست کے محکمہ صحت کے زیر انتظام تمام 2,418 صحت اداروں میں لاگو کیا جائے گا۔ ان تمام جگہوں پر ‘کیس پیپر’ کی تیاری کے لیے کچھ فیس وصول کی جا رہی تھی۔ اب انہیں کیس پیپرز یا کسی اور تشخیصی ٹیسٹ وغیرہ پر کچھ خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ فیصلے سے ان کا وقت بھی بچ جائے گا اور علاج بھی تیز ہوگا،‘‘ ساونت نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا۔ ساونت نے کہا، “ہم ریاست بھر کے تمام شہریوں کے جیب خرچ کو صفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ ہم آزادی کے امرت مہوتسو کو مکمل کر رہے ہیں۔” یہ فیصلہ تمام پی ایچ سیز، دیہی اسپتالوں، خواتین اسپتالوں، ضلعی جنرل اسپتالوں، سب ڈویژنل اسپتالوں، سپر اسپیشلٹی اسپتالوں اور ریاستی حکومت کے زیر انتظام کینسر اسپتالوں میں نافذ ہوگا۔ فی الحال ان تمام اداروں میں ہر سال 2.55 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے، ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ یہ صحت کے حق کو نافذ کرنے کا ہمارا طریقہ ہے جو آئین کے آرٹیکل 21 کے ذریعہ ملک کے تمام شہریوں کو دیا گیا ہے۔
سیاست
کسانوں کے مسائل اور ہندی کے مسئلہ پر اپوزیشن کا احتجاج، دونوں بھائی ایک نہ ہو اس کے لئے میں نے کوئی جی آر جاری کیا ہے : دیویندر فڑنویس کی تنقید

ممبئی مہاراشٹر اسمبلی کے آغاز پر ایوان اسمبلی کی سیڑھیوں کے باہر اپوزیشن پارٹیوں نے ہندی لازمی قرار دیئے جانے پر سرکار کے خلاف احتجاج کیا جبکہ سرکار نے ایک روز قبل ہی ہندی لازمی کا جی آر منسوخ کر دیا تھا اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے ودھان بھون میں کہا کہ مراٹھی مانس کے اتحاد کے سبب سرکار نے ہندی لازمی کا فیصلہ واپس لیا, مہاوکاس اگھاڑی کے اراکین نے اسمبلی اجلاس کے ابتدا میں ہی حکمراں محاذ کو گھیرنے کے لئے سراپا احتجاج کیا اس میں کسانوں کے مسائل پر بھی اپوزیشن نے سرکار کے خلاف احتجاج کیا ہے ہندی کے سرکلر کو واپس لئے جانے کو مراٹھی مانس کی فتح قراردی اور سرکار کی نیت پر ہی سوال اٹھایا۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے، امباداس دانوے، سچن اہیر، بھاسکر جادھو، جتیندرآاہواڑ ہاتھوں میں گھنٹی لے کر بجاتے ہوئے نظر آئے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر می مراٹھی ابھیمان مراٹھی بھاشا تحریر تھا۔
ٹھاکرے برادر متحد ہو کرکٹ کھیلے ہم کو کیا ۔۔۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس
مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے پہلے روز ہی ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد اور مفاہمت پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راج ادھو ٹھاکرے ایک ساتھ آتے ہیں کرکٹ کھیلو مجھے اس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی جی آر جاری کرتا ہوں تو دونوں بھائی ایک ساتھ آتے ہیں میں نے کیا کوئی ایسا جی آر جاری کیا ہے کہ دونوں بھائی ایک ساتھ نہ آئے یا پھر دونوں میں اتحاد نہ ہو۔ ہندی سے متعلق اس وقت ادھو ٹھاکرے سرکار نے جو سفارش ہندی سے متعلق کی تھی اس کمیٹی میں ادھو کے معتمد خاص لیڈر بھی تھے انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے کو اس متعلق ادھو سے جواب طلب کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ مراٹھی اور ہندی تنازع کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ جو فیصلہ کرے گی وہ عوام کے حق میں ہو گا کسی کے دباؤ میں فیصلہ واپس نہیں لیا گیا ہے مجھے یہ خوشی ہے کہ دونوں بھائی ایک ساتھ آئے دونوں بھائی ایک ساتھ آکر کرکٹ کھیلو، ہاکی کھیلو، سوئمنگ کرو، کھانا کھاؤ، ہمیں اس سے کوئی دشواری نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب ادھو ٹھاکرے اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان کا نظریہ علیحدہ ہوتا ہے اور اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ہر چیز کی مخالفت کا نظریہ ہوتا ہے۔ دیویندر فڑنویس نے ہندی سے متعلق دونوں جی آر واپس لئے ہیں جس میں ہندی کو لازمی یا اختیاری قرار دیا گیا تھا۔
جرم
ممبئی ایک کروڑ 42 لاکھ کی کوکین کے ساتھ نائیجریائی خاتون گرفتار

ممبئی : ممبئی پولس نے ڈرگس منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت پیدا کردی ہے اور منشیات فروخت کرنے کے الزام میں پولس نے ایک نائجیریائی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی اندھیری علاقہ میں پولس نے ایک نائجیریائی خاتون کو مشتبہ حالت میں پایا اور اس کی تلاشی لی, جس کے بعد اس کے بیک سے ۴۱۹ کوکین کیپسول برآمد ہوئی, جس کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ملزمہ کی شناخت پونا کستانا اڈوہ ۳۴ سالہ ہے, ملزمہ دلی میں مقیم تھی۔ پولس نے ملزمہ کے قبضہ سے ایک کروڑ ۴۲ لاکھ کی کوکین کیپسول برآمد کی, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی سربراہی میں انجام دی گئی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بھیونڈی پڑگھا میں سابق سیمی رکن ثاقب ناچن سپرد خاک کر دیا گیا

ممبئی : بھیونڈی پڑگھا میں داعش کا امیر اور سابق سیمی رکن ثاقب ناچن کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ گزشتہ شب ثاقب ناچن کے جسد خاکی کو ان کے گھر لایا گیا اور موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ جسد خاکی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے جلوس جنازہ نکالا گیا اور قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور ثاقب ناچن کو اشکبار آنکھوں سے سوگواروں نے الوداع کہا۔ گرام پنچایت کے قبرستان میں ثاقب ناچن کی آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل تھانہ اور بھیونڈی میں ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وشو ہندو پریشد اور ہندو تنظیموں کے احتجاج کا خدشہ تھا اس لئے جلوس جنازہ کے دوران پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ ایس پی ضلع ڈاکٹر ایس سوامی جلوس جنازہ کی نگرانی کر رہے تھے۔ ممبرا، بھیونڈی، کرلا، کلیان سمیت دیگر مضافاتی علاقوں سے بھی سوگواروں نے شرکت کی ثاقب ناچن کے جلوس جنازہ میں سوگواروں کا اژدہام تھا۔ پولس کے مطابق دو ہزار سے ڈیڑھ ہزار سوگواروں نے جنازہ میں شرکت کی۔ پولس نے بتایا کہ جلوس جنازہ کے لئے تھانہ پڑگھا اور بھیونڈی میں ہائی الرٹ تھا۔ پولس نے جلوس جنازہ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی ہے۔ ثاقب ناچن کو دلی میں برین ہیمرج کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا, چار دنوں تک ناچن بسترمرگ پر تھا۔ پڑگھا میں ثاقب ناچن کو دہشت گرد نہیں بلکہ ایک مسیحا مانتے تھے, جبکہ ناچن پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے داعش سے تعلقات رکھنے کے الزام میں ۲۰۲۳ میں این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی این آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ ناچن نے خود کو داعش کا امیر بنایا تھا اور وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس لئے اسے گرفتار کیا گیا, اے ٹی ایس نے بھی پڑگھا سمیت تھانہ ممبئی میں ۲۲ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی اور داعش کے کئی متنازع دستاویزات اور لٹریچر بھی ضبط کئے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی الیکٹرانک گیجزٹ اور آلات بھی ضبط کئے تھے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا