مہاراشٹر
محرم اور یوم عاشورہ کے جلوس کو لے کر ممبئی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، پولیس الرٹ پر
ممبئی محرم اور یوم عاشورہ کے جلوس کے پیش نظر پولیس نے تمام حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلکی تصادم کے خدشہ کو لے کر بھی پولیس الرٹ پر ہے۔ اگر کوئی بھی فرقہ پرست عناصر گڑ بڑی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو پولیس اس پر سخت کارروائی کرے گی۔ سوشل میڈیا پر مسلکی تصادم کے حالات پیدا کرنے والوں کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ اشتعال انگیز اور متنازع نعرہ بازی پر بھی کارروائی سمیت کئی اہم احکامات جاری کئے گئے ہیں، یہ انتباہ ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے آج یہاں ایک ویب پورٹل اور نیوز چینل سے خاص ملاقات میں دیا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ جلوس کے روایتی شاہراہوں کا معائنہ کے ساتھ جلوس کے دوران ٹریفک سے لے کر دیگر معاملات پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو جلوس یوم شہادت اور 29 جولائی کو یوم عاشورہ پر جلوس شام غریباں مختلف شیعہ تنظیموں کے معرفت نکالا جاتا ہے، اس کو لے کر بھی پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شرپسند عناصر جلوس میں گڑ بڑی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر ایک کو ایک دوسرے کے مذہب اور اس کے مسلک کا احترام لازمی ہے، اگر کوئی بھی کسی مسلک یا مذہب کے خلاف متنازع مشمولات یا معاملات کرتا ہے، تو اس پر کارروائی ہوگی۔
انہوں کہا ہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسے میں پولیس کو سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پولیس کا سوشل میڈیا لیب ہے اور اس میں متنازع اور قابل اعتراض مشمولات کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوری طو رپر پولیس اسٹیشنوں کو بھی نظم و نسق کی برقراری کیلئے کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
جلوس عزاداری اور تعزیہ داری کے پیش نظر پولیس نے ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جلوس کے دوران کے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جلوس کے شاہراہوں میں جو رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں، اس کا بھی ازالہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعزیہ داری کے دوران روٹ پر بجلی اور ٹیلی فون کے وائر اور درخت رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں، ایسے میں روٹ کے دوران ان رکاوٹوں کو دور کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔ نیز درختوں کی کٹائی اور اسے تراشنے کیلئے پولیس نے بی ایم سی کی مدد لی ہے۔
پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں بالخصوص جنوبی ممبئی میں زنبیہ امام باڑہ مغل مسجد اور دیگر امام بارگاہوں سے جلوس عزا داری نکالا جاتا ہے، علمداروں کا جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا شام غریباں کا جلوس باقاعدہ طور پر رحمت آباد قبرستان پر اختتام پذیر ہوتا ہے، اس ماتمی جلوس میں بچے بوڑھے اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہوتی۔
اس کے علاوہ عام شہریوں اور ٹریفک نظام پر کوئی خلل پیدا نہ ہو اس لئے کئی ایسے روٹ کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا جو روایتی جلوس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران دل آزار نعرہ اور اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔ پولیس کو فوری طور پر ایسے معاملات میں ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نفرت انگیز بیانات، تفریح کے نام پر فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن لیا جائے گا : میئر ریتو تاوڑے

ممبئی : اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے کے لائیو شو میں کے ای ایم اسپتال کی میڈیکل کی طالبہ سیجل پوار کے نفرت انگیز بیان کے معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تفریح کے نام پر نفرت انگیزبیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے وضاحت کی ہے۔
ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے اس پورے واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور فنکاروں اور مواد تخلیق کرنے والوں سے سماجی ذمہ داری سے آگاہ رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے کے شو کے دو کلپس جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں شہریوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ پہلے کلپ میں ہمانشو جگڈا نامی شخص ایک خاتون کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کا واقعہ بیان کیا، جب کہ دوسرے کلپ میں کے ای ایم ہسپتال کی میڈیکل کی طالبہ سیجل پوار نے ان مردوں کی لاشوں کے بارے میں انتہائی نفرت انگیز، فحش اور جارحانہ تبصرے کیے جنہوں نے اپنی لاشیں طبی تعلیم کے لیے عطیہ کی تھیں۔ ان دونوں صورتوں میں کامیڈین پرنیت نے اعتراض کرنے کے بجائے ہنسی اور تالیاں بجائیں۔ ان دونوں کلپس میں غیر حساسیت کا نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر سائبر پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے پر میونسپل کارپوریشن کا موقف واضح کرتے ہوئے اور قانونی کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے وضاحت کی ہے کہ مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ کے ای ایم ہسپتال انتظامیہ نے سیجل پوار کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی مقرر کی ہے۔ میئر نے واضح کیا کہ اسپتال انتظامیہ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میئر تاوڑے نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا ایک بہت اہم حصہ ہے، لیکن اس آزادی کے نام پر خواتین کی توہین کرنے والا مواد، فحاشی، نفرت انگیز بیانات، نفرت انگیز قسم کے مواد یا سماج میں غلط پیغام بھیجنے والے مواد کو کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی فورم میں خواتین، رضامندی اور طبی شعبے سے متعلق حساس مسائل پر بات کرتے ہوئے ہر ایک کو حدود کی پابندی کرنی چاہیے۔ ممبئی ثقافت، فن اور سوچ کی آزادی کا شہر ہے۔ تاہم یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تفریح کے نام پر کسی کی عزت کو پامال نہ کیا جائے۔ چونکہ سوشل میڈیا کا نوجوانوں پر بڑا اثر ہے، اس لیے معاشرے پر اس طرح کے مواد کے اثرات پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ اس کے لیے سب کو حساس ہونا چاہیے۔ تمام فنکاروں، ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے سماجی دلچسپی، حساسیت اور اخلاقیات کا احساس برقرار رکھنا چاہیے۔ شہریوں کو بھی سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے برتاؤ کرنا چاہیے اور نفرت، فحاشی اور خواتین مخالف ذہنیت کو فروغ دینے والی چیزوں کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے، اس موقع پر ریتو تاوڑے نے بھی اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
محرم الحرام وعظ و مجالس کو رات 9 بجے تک اجازت دی جائے، ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کا وزیر داخلہ سے مطالبہ

ممبئی : محرم الحرام کے متبرک ایام کی اہمیت کے پیش نظر اس دوران منعقد ہونے والی عوامی مذہبی تقاریر وعظ و مجالس کا وقت ۱۰ بجے سے بڑھا کر ۱۲ بجے تک کیا جائے، ایسا پرزور مطالبہ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔ ایم ایل اے اعظمی نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ محرم کے دوران رات کے وقت مختلف علاقوں میں عوامی تقاریر وعظ مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں جانثاراں حسین شریک ہوتے ہیں۔ فی الحال شام کو تقریباً ۷ بجے مغرب کی نماز ہوتی ہے، جس کے بعد عشاء کی نماز مکمل ہونے تک کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے فی الحال صرف رات ۱۰ بجے تک کی ہی اجازت دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے نماز کے بعد اصل پروگرام کے لیے بہت کم وقت درکار ہے۔ اس وقت کی قلت کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی ہے اور وہ ان مذہبی تقاریر سے پوری طرح مستفیض نہیں ہو پا رہے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر، امن و امان کا پورا احترام کرتے ہوئے محرم کی طے شدہ تاریخوں کے لیے یہ وقت رات ۱۲ بجے تک بڑھایا جانا چاہیے۔ ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ خود اس معاملے میں مداخلت کریں اور پولیس انتظامیہ کو فوری طور پر مثبت احکامات جاری کریں۔ اس میمورنڈم کی کاپیاں وزیر اعلیٰ اور ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) دیوین بھارتی کو بھی ضروری کارروائی کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
میرا روڈ سی کوئین پیلس آرکسٹرا بار پر چھاپہ مارا،12 خواتین کی بازیابی، ۹ گرفتار

ممبئی : میرا روڈ ایم بی وی وی پولیس کمشنریٹ، سرکل 1 کے ڈی سی پی راہول چوان کی قیادت میں ایک ٹیم نے میرا روڈ کے کاشیگاؤں پولیس اسٹیشن کی حدود میں ممبئی احمد آباد ہائی وے پر دراز ڈھابہ کے سامنے سی کوئین پیلس آرکسٹرا بار پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولس نے 12 خواتین کو بچا لیا گیا۔ ایک کیشیئر اور 8 ویٹر گرفتار کیے گئے جس میں بار کا ڈرائیور مالک اور مینیجر مفرور ہیں, چھاپہ مار کاروائی کے دوران 50,000 روپے نقد ضبط کر لیے گئے۔ اس کے ساتھ وہسکی اور بیئر کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا گیا اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی طور پر بار میں رقص و سرور کی محفل جاری تھی اسی دوران پولس نے چھاپہ مار اور ملزمین کو گرفتار کر کے ۱۲ بار رقاصاؤں کو بھی آزاد کروایا گیا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
