سیاست
کیجریوال نے آرڈیننس کو لے کر مرکز پر پھر حملہ کیا۔

نئی دہلی، 28 جون: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو ایک بار پھر قومی دارالحکومت میں انتظامی خدمات کو کنٹرول کرنے کے آرڈیننس پر مرکز پر حملہ کیا۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس مدن بی۔ لوکور کے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس نے مرکز کے آرڈیننس کی غیر آئینی حیثیت کو بے نقاب کیا ہے۔
ٹویٹر پر مضمون کا ایک اقتباس شیئر کرتے ہوئے، کیجریوال نے لکھا، “آرڈیننس دہلی کے لوگوں، اس کے منتخب نمائندوں اور آئین کے ساتھ آئینی دھوکہ ہے۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیجریوال نے آرڈیننس کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کئی اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی کانگریس خود مرکز کے خلاف اپنا موقف واضح نہیں کر رہی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ کانگریس کے علاوہ تمام اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کے آرڈیننس کے خلاف ووٹنگ میں ان کی حمایت کی۔نئی دہلی، 28 جون: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو ایک بار پھر قومی دارالحکومت میں انتظامی خدمات کو کنٹرول کرنے کے آرڈیننس پر مرکز پر حملہ کیا۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس مدن بی۔ لوکور کے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس نے مرکز کے آرڈیننس کی غیر آئینی حیثیت کو بے نقاب کیا ہے۔
ٹویٹر پر مضمون کا ایک اقتباس شیئر کرتے ہوئے، کیجریوال نے لکھا، “آرڈیننس دہلی کے لوگوں، اس کے منتخب نمائندوں اور آئین کے ساتھ آئینی دھوکہ ہے۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیجریوال نے آرڈیننس کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کئی اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی کانگریس خود مرکز کے خلاف اپنا موقف واضح نہیں کر رہی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ کانگریس کے علاوہ تمام اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کے آرڈیننس کے خلاف ووٹنگ میں ان کی حمایت کی۔
سیاست
کسارا ممبرا ریلوے حادثہ ذرائع ابلاغ کو عام مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں : راج ٹھاکرے

ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبرا دیوا ٹرین حادثہ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ریلوے میں سفر کرنا انتہائی مشکل ترین امر ہے۔ شام کے وقت تو پلیٹ فارم پر اس قدر بھیڑ ہوتی ہے کہ ٹرینوں میں چڑھنا مشکل ہے۔ اس کے باوجود مسافر ریلوے سے سفر کرتے ہیں, شہروں میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے, یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی حالت خستہ ہے۔ یومیہ ریلوے سے سفر کرنے والوں کے حادثات ہوتے ہیں۔ شہروں کی ترقیاتی پروجیکٹ کے نام پر صرف فلک شگاف عمارتیں تعمیر کر رہی ہیں, جس میں پارکنگ کا کوئی نظم نہیں ہے۔ ٹریفک کا مسئلہ جوں کا توں ہے, ممبئی تھانہ پونہ میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی تشویشناک ہے۔
ریلوے پر مسافروں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اہلیان ممبئی کیلئے کوئی علیحدہ انتظام ریلوے میں نہیں ہے, مسافروں کا برا حال ہے, لیکن میڈیا کو ان مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ جتنی مرتبہ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کب ایک ساتھ آئیں گے کی خبر چلانے کے بجائے وہ ان مسائل پر سرکار کی توجہ مبذول کراتے تو کوئی مسئلہ کا حل نکلتا۔ شہروں میں صرف میٹرو اور مونو سے ترقی نہیں ہوگی۔ میٹرو اور مونو کے باوجود گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں رکے ہیں, ان میٹرو اور مونو سے کون سفر کرتا ہے اس کا کوئی مطالعہ تک نہیں ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ اب بھی برقرار ہے, ایسے میں شہری مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے, میں وزارت ریلوے سے مطالبہ ہے کہ اس طرف توجہ دے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلا شیتل تالاب پر سمینٹ کھمبوں کی تنصب کی مخالفت بھوک ہڑتال

ممبئی : کرلا شیتل تالاب کی تزئین کاری کے سبب جھوپڑپٹی کو چھپانے کی کوشش سے مقامی جھوپڑپٹی مکین نے زنجیر نما بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب ایک مذہبی تالاب کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں گنپتی، دیوی وسرجن کی جاتی ہے امسال تالاب سے متصل جھوپڑا مکینوں کو چھپانے کی غرض سے تالاب کے کنارے سیمنٹ کھمبوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے, جس سے عوام میں ناراضگی ہے۔
اس مسئلہ پر راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کے لیڈر و سماجی خادم گھنشیام بھاپکر نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی, لیکن ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں اسپتال پہنچایا گیا, لیکن اب یہ بھوک ہڑتال میں مقامی لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب اس بھوک ہڑتال زنجیر نما بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے گھنشیام بھاپکر کا الزام ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو چھپانے کیلئے یہ کام کیا گیا ہے, جبکہ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے, تو جھوپرپٹیوں کے مکینوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے مکینوں کا تحفظ بھی خطرہ میں ہے, اس پروجیکٹ کی مخالفت جاری ہے لیکن بی ایم سی انتظامیہ بضد ہے اور کام جاری ہے اسی لئے ہماری بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس معاملہ میں جب کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھنا جی ہرلیکر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کیا بھاپکر نے الزام لگایا ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو اس سیمنٹ کھمبوں سے پریشانی ہے یہ کام صرف اور صرف جھوپڑپٹی کو چھپانے کیلئے کیا گیا ہے, جو عوام کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنگڑے واڑی میں آگ لگتی ہے تو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے لوگوں کو نکالا جاسکتا ہے, لیکن اس کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ بھاپکر نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے جھوپڑپٹیوں کیلئے شیتل تالاب کا راستہ بند کرنے کی سازش قرار دی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے, اس معاملہ میں اب بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی اور وزیر اعلی سے بھی خط و کتابت کی گئی ہے, لیکن ہنوز کام جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ٹرین حادثہ : سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے گرنے کے سبب 5 مسافروں کی موت، وزیراعلی فڑنویس کی تعزیت، ریلوے محکمہ انکوائری کریگا

ممبئی : کسارہ ممبرا سے سی ایس ٹی کی جانب رواں دواں ایک فاسٹ لوکل ٹرین میں 10 مسافر اس وقت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے, جب دونوں ٹرینیں آس پاس سے گزر رہی تھیں۔ یہ حادثہ ممبرا میں 9 بجکر 25 منٹ کو پیش آیا, اس حادثہ میں تقریبا 5 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ مسافر ٹرین سے نیچے گر گئے تھے, اس میں ایک کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی, کل 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں 2017 بیچ کے جی آر پی کے اہلکار وکی مکھلدار کی ممبرا میں حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پسپک ایکسپریس ایک مسافر بیک لے کر گیٹ پر لٹک کر سفر کر رہا تھا, جو ہوا میں اچھلنے کی وجہ سے لوکل ٹرین کے گیٹ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرا گیا اور لوکل ٹرین کے مسافروں کا توازن بگڑ گیا, جس کے سبب اس حادثہ میں 9 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, اور پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ممبرا دیوا لوکل اسٹیشن کے دوران حادثہ پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے, اس حادثہ میں ہلاک مہلوکین کے ورثا سے ہماری ہمدردری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تھانہ کے شیواجی اسپتال لیجایا گیا اور یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش محکمہ ریلوے کریگا۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا