Connect with us
Wednesday,30-July-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

مانسون نے دی کیرالہ میں دستک، آئی ایم ڈی نے کیا الرٹ

Published

on

sea storm

مانسون نے بالآخر جمعرات کو کیرالہ میں دستک دیدی۔ تاہم ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید طوفان بیپر جائے کی وجہ سے اس کے شروع میں ہلکا رہنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ مانسون یکم جون کو پہنچے گا، لیکن اس مرتبہ سات دن کی تاخیر کے بعد ریاست میں بارش کا دور شروع ہو گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بیپرجائے کی وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران وسطی بحیرہ عرب، تمل ناڈو، کرناٹک، جنوب مغربی شمال مشرقی خلیج بنگال، شمال مشرقی ریاستوں اور کیرالہ کے باقی حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کے لئے حالات ساز گار ہیں۔

مانسون کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ماہی گیروں کو سمندر میں نہیں جانے کا الرٹ جاری کر دیا تھا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ کا علاقہ بننے اور اس میں تیزی آنے کی وجہ سے سمندری ہوائیں مانسون کے کیرالہ کے ساحل کی طرف بڑھنے کو متاثر کر سکتی ہیں۔

مانسون جنوبی بحیرہ عرب کے بقیہ حصوں اور وسطی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں، پورے لکشدیپ خطہ، کیرالہ کے بیشتر حصوں، جنوبی تمل ناڈو کے بیشتر حصوں، کومورین علاقے کے بقیہ حصے، منار کی خلیج اور جنوب مغرب کے کچھ مزید حصوں میں آگے بڑھ چکا ہے۔ مئی کے وسط میں آئی ایم ڈی نے کہا تھا کہ مانسون 4 جون تک کیرالہ میں پہنچ سکتا ہے۔ اسکائی میٹ نے 7 جون کو کیرالہ میں مانسون کے شروع ہونے کی پیشین گوئی کی تھی۔

آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 150 سالوں میں کیرالہ میں مانسون کے آغاز کی تاریخ بڑے پیمانے پر الگ الگ ہے۔ سب سے پہلے 1918 میں 11 مئی اور 1972 میں سب سے تاخیر سے مانسون کی انٹری 18 جون کو ہوئی تھی۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی شہر میں بارش بی ایم سی اور پولس الرٹ، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ممبئیکر: ممبئی پولس

Published

on

Rain

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام متاثر ہوگیا, شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی۔ سینٹرل ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر پٹری پر پانی جمع ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی, جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ اسی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی شہر میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ دراز ہے, یہاں شہر میں ۱۲ ملی میٹر مغربی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر اور شمالی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی تانسا جھیل بھی لبریز ہوگئی۔ ممبئی بی ایم سی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران معمولات ٹرین بیسٹ اور دیگر خدمات معمولات پر ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر و مضافات میں پانی کی نکاسی کے عمل میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو اس لئے بی ایم سی عملہ نے جگہ جگہ شکایت موصول ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کے عمل کو درست کیا۔ ممبئی پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں شدید بارش کے سبب بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور اگر وہ کوئی سیلابی کیفیت سے دوچار یا متاثر ہے تو ایسے میں پولس کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔ ممبئی پولس نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری ساحل اور سمندری علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے, یہ اپیل ممبئی پولس نے اپنے ایکس پر کی ہے۔ ممبئی شہر میں آئندہ ۲۴ گھنٹے شدید بارش کی پیشگوئی بھی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ شہر میں بارش کے سبب نشیبی علاقے کرلا، اندھیری سب وے سمیت دیگر مقامات زیر آب آگئے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش کے سبب تانسا جھیل بھی چھلک گئی

Published

on

Dam

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن حدود کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے تانسا جھیل آج (23 جولائی 2025) کو لبریز ہو گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، یہ جھیل آج شام 5:40 بجے سے بہنے لگی ہے۔ میونسپل کارپوریشن بی ایم سی علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے ‘ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مدھیہ ویترنا ریزروائر’ کے 3 دروازے 7 جولائی 2025 کو کھول دیے گئے ہیں۔ وہیں مودک ساگر جھیل 9 جولائی کو چھلک گئی تھی، جس کے بعد 9 جولائی کو 2025 تک پانی کا بہاؤ شروع ہو گیا تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح 6 بجے کیے گئے حساب کے مطابق، تمام سات جھیلوں کی کل گنجائش کا 86.88 فیصد ہے۔

تانسا ڈیم تھانے ضلع کے شاہ پور تعلقہ میں واقع ہے اور اسے پتھر کے قدیم ترین ڈیموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ‎تانسا جھیل کی زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کی گنجائش،، 14,508 کروڑ لیٹر (145,080 ملین لیٹر) ہے۔ ‎تانسا جھیل گزشتہ سال 24 جولائی 2024 کو صبح 4.16 بجے، 26 جولائی 2023 کو صبح 4.35 بجے، جب کہ سال 2022 میں 14 جولائی کو شام 8.50 بجے اور سال 2021 میں 22 جولائی کو صبح 05.48 منٹ پر بہنا شروع ہوئی۔ پچھلے سال، یعنی 20 اگست 2020 کو، یہ مکمل طور پر چھلک گئی اور شام 7.05 بجے بہنا شروع ہوا۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش آئندہ 24 گھنٹے الرٹ، اندھیری سب وے غرقاب، شہری بے حال

Published

on

Rain

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر اور ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ درازہ ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں, جس کے سبب سینٹرل اور ویسٹرن لائنوں پر ٹرین سروسیز بھی متاثر ہوئی ہے, جبکہ مہاراشٹر میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ خطہ کوکن سندھودرگ، نئی ممبئی، رائے گڑھ، تھانہ, کلیان سمیت ممبئی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب اندھیری سب وے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام متاثر ہوگیا, اتنا ہی نہیں سب وے کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا۔ نشیبی علاقے سمیت سب وے غرقاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے, اس لئے یہاں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے اطلاع دی ہے کہ سمندروں میں ساڑھے پانچ بجے اور ساڑھے آٹھ بجے اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی, سیلابی صورتحال کے سبب ساحل سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بارش کے دوران ممبئی تھانہ، نئی ممبئی، رائے گڑھ تھانہ ضلع میں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ساحل سمندر اور جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے سبب جھیلوں اور ڈیم کی سطح آب میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے بارش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ممبئی میں بارش کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ شب سے ہی شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے, وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com