ممبئی پریس خصوصی خبر
عرب مسجد میں جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم (پونے )میں زیرتعلیم قوتِ سماعت ،بصارت اورگویائی سےمحروم طلبہ کے مظاہرہ ٔ فن کودیکھ کر مصلیان عش عش کراٹھے ۔آج دو الگ مقام پریہ اپنی صلاحیت کامظاہرہ کریں گے.
بصارت سے محروم حافظ محمدریحان ،عالمیت کا کورس کرنے والے محمداورقوت ِگویائی سے محروم ابوذر کوایک ساتھ عرب مسجد میں دیکھاجاسکتا ہے۔
نابینا افراد ،قوتِ سماعت سے اوربصارت سے محروم لوگوں کوعام طور پرمعاشرے میں مجبورسمجھاجاتا ہے اوراہل خانہ کابھی یہی خیال ہوتا ہے لیکن جب یہ اپنی خداداد صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں تو دیکھنےاورسننے والا عش عش کر اٹھتا ہے۔ سنیچر کو بعد نماز ظہر کچھ ایسا ہی منظر سانکلی اسٹریٹ کی عرب مسجد میں تھا جب نا بینا حافظ ،عالم اورگونگے طالب علم نے قرآن حکیم اور احادیث مبارکہ’ سناکر‘ مصلیان کوحیرت زدہ کردیا ۔مصلیان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بینائی سے محروم حافظ محمدریحان (مالیگاؤں) ’بریل‘ قرآن کریم کے نسخے پر انگلیاں رکھ کرمع آیت نمبر تلاوت کررہے ہیں ،اسی طرح نابینا طالب علم محمد (پالن پوری )جو مشکوٰۃ پڑھ رہے ہیں ، احادیث مبارکہ مع عربی عبارت اور ترجمہ سنارہے ہیں، ابوذر (امراؤتی) نام کے گونگے طالب علم کی یہ کیفیت تھی کہ جب سورۂ کوثر پڑھ کربتائی گئی تووہ ہاتھ اور انگلیوں کےاشارے سے اپنے انداز میں پڑھنے لگے۔
یہ معذور طلبہ پونے میں انوارِ ہدایت ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم میں دینی اورویژن اسکول میں عصری علوم حاصل کررہے ہیں۔ان طلبہ کی صلاحیت دیکھ کرکئی مصلیان نے معانقہ کیا اوراپنی جانب سے نذرانہ بھی پیش کیا ۔
معذور طلبہ کی تعلیم کا نظم اوران کی تلاش
جامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے ذمہ دار مفتی رئیس احمد اشاعتی جو طلبہ کے ہمراہ موجود تھے، نے استفسار کرنے پر بتایاکہ ’’انہوں نے اپنے استاذ مولانا مزمل سے معلومات حاصل کی ا ورادارۂ دینیات سےاستفادہ کرتے ہوئے ۲۰۱۳ء میں جامعہ کی داغ بیل ڈالی ۔ اب تک ۱۲؍ طلبہ حافظ ہوچکے ہیں اورعالمیت کرنے والے۴؍ طلبہ کا پہلا بیچ آئندہ سال سند ِفراغت حاصل کرے گا۔جامعہ میں ناظرہ، عالمیت ،حفظ ،تجوید وقرأت اورشعبۂ ائمہ میں ۱۵؍ ریاستوں کے ۱۵۰؍ طلبہ زیرتعلیم ہیں ،اس میں ۲۵؍ طالبات ہیں، ان کی تعلیم کے لئے عالمات کانظم کیاگیا ہے۔‘‘
مفتی رئیس احمدکے مطابق ’’ ان طلبہ کی تلاش اور والدین کو اطمینان دلانا کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اولادخواہ کیسی ہو کوئی ماں باپ اسے جداکرناگوارا نہیں کرتے ،لیکن آہستہ آہستہ یہ مرحلہ طے ہوتا گیا ۔ان طلبہ کی صلاحیت کےاظہار کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگ ایسے طلبہ کوجامعہ میں لائیں تاکہ وہ بھی حصولِ علم کے ساتھ اپنی صلاحیت کا اظہار کرسکیں۔طلبہ کی تعلیم بالکل مفت ہے۔ عصری تعلیم کی ترتیب اس طرح سے ہے کہ صبح سوا ۷؍ بجے سے سوا ۱۰؍ بجے تک مدرسہ میں تعلیم ہوتی ہے پھرڈیڑھ بجے تک اسکول کی تعلیم ہوتی ہے۔طلبہ کواسکول میں ۸؍سمت والی مخصوص طرز کی سلیٹ دی جاتی ہے ، اس کی مدد سے یہ ریاضی کا علم سیکھتے ہیں،انہیں کمپیوٹر بھی سکھایا جاتا ہے مگر اس میں ماؤز نہیں ہوتا صرف کی بورڈ کی مدد سے چلاتے ہیں۔ ایس ایس سی ،ایچ ایس سی اور گریجویشن کروانے کا بھی نظم ہے مگرطلبہ کی رہائش مدرسے میں ہی ہوتی ہے۔‘‘ مفتی رئیس احمد اشاعتی یہ کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے کہ ان کی تعلیم وتربیت امت کی ذمہ داری ہے ، اگر ہم توجہ نہیں دیں گے توکون دیگا۔ ایسے طلبہ کی نشاندہی کریں اور ادارہ تک لانے کا ذریعہ بنیں ۔‘‘ اس موقع پرعرب مسجد کے امام مولانا امیر عالم قاسمی ، ٹرسٹیان نثار پٹیل اور بڑی تعداد میں مصلیان موجود تھے۔ معذور طلبہ نے آج ظہر بعدگلشن کالونی ورسوااورمغرب بعد پاکیزہ مسجد میں اپنے فن اور صلاحیت کامظاہرہ کریں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دی بیڈس آف بالی وود میں سمیر وانکھیڈے کو نشانہ بنایا گیا ، دلی ہائیکورٹ ہتک عزت مقدمہ متنازع سیریز سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کا حکم

ممبئی : ممبئی دلی ہائیکورٹ نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے ہتک عزت کیس میں ریڈ چلیزانٹرٹینمینٹ شاہ رخ خان، گوری خان اور متعلقین کی سخت سر زنش کی ہے اور کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی شخص کی تضحیک کی جائے اس کے بعد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ متنازع نیٹ فلکس سیریز دی بیڈس آف بالی ووڈ سے سمیر وانکھیڈے سے متعلق متنازع عکس بندی حذف کی جائے۔ سمیر وانکھیڈے نے ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کر کے یہ التجا کی تھی کہ دی بیڈس آف بالی ووڈ میں ان کی کردار کشی کی گئی ہے اور انہیں ہدف بنانے کیلئے یہ سیریز تیار کی گئی ہے اس کا مقصد ہی سمیر وانکھیڈے کی ذلیل اور تضحیک ہے اس سیریز کے کچھ حصے ملاحظہ فرمانے کے بعد ہائیکورٹ نے فلم سے متنازع حصے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
سمیر وانکھیڈے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیروانکھیڈے کا تقابل ہے اوروانکھیڈے کی شبیہ خراب کر نے کی نیت سے ہی یہ سیریز تیار کی گئی ہے دی بیڈس آف بالی ووڈ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اس سیریز سے مذکورہ بالا اور متنازع مناظر اور قابل اعتراض ڈائیلاگ کو حذف کیا جائے جس پر عدالت نے متنازع اور قابل اعتراض مواد و مشمولات حذف کر نے کا حکم جاری کیا ہے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی عرضی پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز، نیٹ فلکس، میٹا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس ارسال کر کے جواب داخل کر نے کی ہدایت دی تھی جس پر ریڈ چلیزنے اس فلم اور سیریز کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے اس میں یہ واضح کیا تھا کہ اس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دلی ہائیکورٹ نے یہ دریافت کیا کہ آیا فلمی ڈراما کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی کی کردار کشی کی جائے اور یہ کہتے ہوئے شاہ رخ خان اور فلم کمپنی کی سرزنش کی ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے اپنی دلیل کے معرفت یہ ثابت کر نے کی کوشش کی کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیر وانکھیڈے کی مشابہت رکھتا ہے اور انہیں کو ہدف بنانے کیلئے اس کردار کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں اس کردار کے معرفت سمیر وانکھیڈے کا مضحکہ اڑانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے وانکھیڈے کی ذلیل ہوئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے اور قابل اعتراض اور متنازع مشمولات حذف کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے یہ سمیر وانکھیڈے کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ شاہ رخ خان کو ایک زبردست جھٹکا لگا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
فلمی لیجنڈ دھرمیندر وینٹی لیٹر پر : ذرائع

ممبئی، 10 نومبر :
بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر، جن کی عمر 89 سال ہے، کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کی طبی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھرمیندر کو چند دن قبل سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے تمام ضروری جسمانی اشارے (پیرامیٹرز) فی الحال معمول کے مطابق ہیں، لیکن ان کی عمر کے پیشِ نظر مکمل نگرانی جاری ہے۔
اداکار کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول اسپتال میں ان کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ دیگر قریبی رشتہ دار اور فلمی شخصیات بھی ان کی عیادت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
دھرمیندر کی طبی خرابی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پرستاروں اور فلمی برادری کے افراد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
دھرمیندر، جنہیں "ہی مین آف بالی ووڈ” کہا جاتا ہے، نے اپنے چھ دہائیوں پر محیط فلمی سفر میں بے شمار یادگار اور کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی سادگی، محنت اور دلکش شخصیت نے انہیں ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رکھا ہے۔
فی الحال اسپتال یا خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی طبیعت میں بہتری آئے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
"باندرہ مندر میں مہاجر ووٹرز کے آخری لمحوں میں اندراج کا الزام ریاستی وزیر آشیش شیلار اور ایم ایل اے سندیپ دیش پانڈے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا دعویٰ”

ممبئی : ممبئی رنگشاردا آڈیٹوریم کے قریب ایک گنیش مندر ہے۔ مندر میں بھگوان بستے ہیں کیا بوگس ووٹروں کو وہاں بسایا جاسکتا ہے جہاں بھگوان بستے ہیں ؟ اب وہاں مندر کا پتہ پرپانچ نام ووٹر لسٹ میں مندرج کیے گئے ہیں۔ کیا بی جے پی زیادہ سے زیادہ مہاجروں کے نام ووٹرلسٹ میں شامل کر رہی ہے تاکہ مہاجر تارکین وطن ممبئی کا مئیر بن جائے۔
وزیر آشیش شیلار کی رہائش گاہ سے متصلہ عمارت میں ووٹر لسٹ میں ایسا گڑبڑی کا انکشاف ہوا جس میں مندر کو ہی رہائش گاہ بنایا گیا ہے یہ سنسنی خیز انکشاف ایم این ایس لیڈر ہے
مہاراشٹر نو نرمان سینا نے باندرہ ویسٹ کے رکن وزیر آشیش شیلار کے ساتھ والی عمارت میں ووٹر لسٹ میں ایسا گڑبڑی کا انکشاف ایم این ایس نے کیا ہے۔ ایم این ایس لیڈر سندیپ دیش پانڈے نے آج ایک پریس کانفرنس میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ سندیپ دیشپانڈے نے کہا، "آشیش شیلار دوسروں کے حلقوں کے لئے فکر مند ہے اور ووٹ لسٹ میں گڑبڑی تلاش کررہے ہیں لیکن ان کے حلقے میں ہی ووٹرس لسٹ میں گڑبڑی ہے ۔ آشیش شیلار کو اپنے حلقے کو چھپانے اور دوسروں کے انتخابی حلقوں کو اجاگر کرنے کی عادت ہے۔ ان کے حلقے کی تلاش کے بعد ووٹر لسٹ میں گھپلے سامنے آئے۔ ہم ان میں سے تین چار گڑابڑی پیش کر رہے ہیں۔ ہم ریٹرننگ آفیسر کے پاس باضابطہ شکایت کریں گے۔
”آشیش شیلا کی رہائش گاہ میں رنگ ترنگ بلڈنگ ہے۔ اس سارنگ ترنگ بلڈنگ میں نمبر 1 سے 28 تک فلیٹس ہیں۔ جہاں مکان نمبر 1 سے 28 ہے، اس عمارت میں دو نام پائے گئے، یہ باسو کالکو نامی خاتون ہونی چاہیے، اس کے شوہر کا نام باسو کالکو ہونا چاہیے۔ مکان نمبر 455۔ جہاں فلیٹ 8 سے 28 تک ہیں، جہاں فلیٹ 2 سے 28 تک ہیں۔ کیا ، جہاں فلیٹ نمبر 455 آیا ہے؟ ہمارا محکمہ وہاں رہتا ہے۔ وہاں کوئی مکان نمبر 455 نہیں ہے۔ ہم نے سوسائٹی کے سکریٹری سے بات کی۔ کیا کوئی ایسا شخص کرایہ پر وہاں مقیم تھا؟ اس نے کہا نہیں۔ معاشرے میں ان کا ایک اور نام ، انیتراج ریتیشور ہے۔ اس کے شوہر کا نام رتیشور راجاسیکارن شیورج ہے ، ہاؤس نمبر 12/33۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کون سا نمبر ہے۔ اس سارنگ ترنگ سوسائٹی میں اس نام کاکوئی مقیم نہیں ہے 15-30 سال تو اس کا نام ووٹر لسٹ میں کیسے شامل ہوا ؟ یہ بات سندیپ دیشپانڈے نے کہی۔
”کنارا بلڈنگ میں 1 سے 14 فلیٹس ہیں، شیلار صاحب کے گھر سے یہ 2 سے 3 منٹ کی دوری پر ہے، وہاں نام فہد غلام محمد پٹھان ملا، اس کا گھر نمبر 77 ہے، اس کنارہ بلڈنگ میں 1 سے 14 فلیٹس ہیں، پھر گھر نمبر 77 کہاں سے آیا؟ یہ کیسے رجسٹرڈ تھا؟ کیا آشیش شیلار نیند میں تھے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
