Connect with us
Thursday,07-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ٹھنڈ کا قہر جھیلنے کے لیے ہوجائیے تیار، تین دن سرد لہر اور کہر کا آرینج الرٹ جاری

Published

on

delhi-cold-16719808833x2

ہماچل و اتراکھنڈ میں ہورہی برفباری کا اثر اب میدانی علاقوں میں دیکھنے کو ملے گا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی ہند سمیت دہلی-این سی آر میں تین دن سرد لہر و کہر کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

اس دوران کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری تک پہنچے گا، جب کہ دہلی کے کچھ علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت میں چار ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت پہنچ سکتا ہے۔ دراصل، پہاڑوں میں ہورہی برفباری سے میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کی واپسی ہورہی ہے۔ اس سے دہلی-این سی آر میں 48 گھنٹوں میں موسم سرد ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گھنی دھند اور سردی کا اثر ہفتہ سے ہی نظر آئے گا۔ لیکن سردی کا اثر 15 جنوری سے شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے 17، 18 اور 19 جنوری کو شدید کہر اور سردی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک کمی آئے گی۔

18 اور 19 ڈگری کو تو کم سے کم درجہ حرارت چار یا اس سے کم رہنے کی امید ہے۔ جمعہ کو دہلی میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری زیادہ رہا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ لیکن اب اس خلل کا اثر کم ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.5 پر معمول سے ایک ڈگری زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری زیادہ 9.8 ڈگری سیلسیس تھا۔ جزوی طور پر بادلوں نے دن بھر ڈیرے ڈالے رکھے۔ شام ہوتے ہی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی میں اضافہ کر دیا۔

دہلی سمیت این سی آر کے علاقوں میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ گروگرام میں کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس، فرید آباد میں 11.9، غازی آباد میں 11.1 اور نوئیڈا میں 10.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ہفتہ کو امکانی طور پر مطلع ابر آلود رہنے اور درمیانی دھند کا امکان ہے۔

سیاست

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ

Published

on

Rais Shaikh & Yusuf Abrhani

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں جاری اندرونی کشمکش اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے پارٹی کے سینئر لیڈر ابوعاصم اعظمی اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ سے ناراض چل رہے تھے۔ اگرچہ وہ اپنے بیانات میں دبے الفاظ میں اس ناراضگی کا اظہار کر چکے تھے، لیکن اب یہ معاملہ مکمل طور پر ظاہر ہو چکا ہے۔ اعظمی نے رئیس شیخ کی جگہ کانگریس چھوڑ کر آئے یوسف ابراہنی کو ترجیح دی ہے، جس سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ رئیس شیخ کو پارٹی سے باہر نکالنے کی پوری تیاری ہو چکی ہے۔

زمینی حقائق پر نظر ڈالیں تو رئیس شیخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ممبئی اور بھیوَنڈی میں ان کی عوامی حمایت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ انہوں نے عوامی مسائل، خاص طور پر تعلیم، سڑک اور پانی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھیوَنڈی اسمبلی حلقے سے وہ لگاتار دوسری بار سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ مقامی عوام کا بھی ماننا ہے کہ انہیں صرف ان کے کاموں کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔

رئیس شیخ کی عوام سے براہ راست تعلق اور مستقل محنت کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہی نہیں، جنوبی ممبئی میں ان کے بطور کونسلر کیے گئے کام آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آنے والے میونسپل انتخابات میں ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھی عوام ترجیح دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ابوعاصم اعظمی رئیس شیخ کی اس بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خود کو خطرے میں محسوس کرنے لگے تھے۔ پارٹی ہائی کمان، خاص طور پر اکھلیش یادو کی اعظمی سے ناراضگی بھی اس پس منظر میں دیکھی جا رہی ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، رئیس شیخ کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کے لیے انہیں پارٹی سے باہر کیا جا رہا ہے۔

یوسف ابراہنی، جنہوں نے حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، وہی ہیں جنہوں نے تقریباً 20 سال پہلے سماجوادی پارٹی کے درجنوں کونسلروں کو لے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، اور ممبئی میں پارٹی کو تقریباً ختم کر دیا تھا۔ بعد میں کانگریس نے انہیں مانخورد اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے بنایا، لیکن اگلے الیکشن میں وہ ہار گئے۔

ابوعاصم اعظمی نے بعد میں مانخورد سے الیکشن لڑا اور یوسف ابراہنی کو شکست دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جیت میں رئیس شیخ کا بھی اہم کردار تھا۔ مگر اب، رئیس شیخ کو نکالنے کے لیے اعظمی نے ایک بار پھر یوسف ابراہنی کو پارٹی میں شامل کر لیا ہے، اس امید پر کہ وہ دوبارہ درجنوں کونسلر پارٹی میں لا سکیں گے۔

جس پارٹی دفتر سے رئیس شیخ برسوں سے کام کر رہے تھے، وہ بھی اب یوسف ابراہنی کے حوالے کر دیا گیا ہے — جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اب پارٹی میں رئیس شیخ کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔

اکھلیش یادو کے قریبی ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی مہاراشٹر میں اب ایک ایسے لیڈر کی تلاش میں ہے جو ابوعاصم اعظمی کی جگہ لے سکے۔ پارٹی کو نقصان سے بچانے کے لیے اب اعظمی کے فیصلوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور پارٹی نئی حکمت عملی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شاطر کار چور اور ۷۰ جرائم میں ملوث گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی اور اطراف میں کار سمیت اس میں موجود مہنگے سامان چوری کرنے والے ایک شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے وڈالا علاقہ میں ایک سرخ رنگ کی ہونڈا سٹی کار پارک تھی اور شکایت کنندہ نے اسے لاک کر کے پارک کیا تھا نامعلوم چور نے اسے لاک توڑ کر چوری کر کے فرار ہو گیا۔ یہ کار ۲۶ جون سے ۳۰ جون کے دوران چوری کی گئی تھی۔ ممبئی کے ورلی وڈالا، جے جے، مجگاؤں، ناگپاڑہ سائن میں تقریبا ۱۵۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس نے ملزم کو سانتا کروز سے حراست میں لیا, اس کے قبضے سے چوری کے تین موبائل برآمد ہوئے۔ آر اے قدوائی مارگ کے کار چوری کے کیس میں اسے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے مسروقہ مال اور کار برآمد کر لی گئی, اس نے چوری کی اس کار کا استعمال دیگر چوری میں بھی کیا تھا۔ ملزم کے خلاف گجرات، احمد آباد، سورت، پونہ پمپری چنچوڑ، تھانہ میرابھائندر ناسک رائے گڑھ میں ۷۰ سے زائد معاملات درج ہیں ملزم کی شناخت جنید یونس شیخ عرف بمبیا ۳۵ سالہ کے طور ہوئی ہے اور یہ جونا کھار کا رہائشی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی یونیورسٹی اردو بھون کا قیام عمل میں لایا جائے، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا جلد ازجلد مکمل کرنے کا وزارت اقلیتی امور سے مطالبہ

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں اقلیتی محکمہ کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب ارسال کر کے ممبئی یونیورسٹی میں اردو بھون کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اردو بھون کے قیام کے لئے یونیورسٹی اور محکمہ اقلیتی امور نے جی آر بھی جاری کیا تھا, لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کام مکمل نہیں ہوا اور کام کو ادھورے میں روک دیا گیا تھا, اس لئے اب اردو بھون کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اردو بھون کے قیام کے لئے کتنے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے اس میں اب تک کتنی بجٹ خرچ ہوا ہے, اس کام کو اچانک کیوں بند کیا گیا۔ اس کے پس پشت کیا وجوہات کارفرما تھی کیا اس کام کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ایجوکیشن محکمہ، محکمہ اقلیتی کا کیا منصوبہ ہے اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے اردو بھون کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے, یہ مطالبہ مکتوب میں اعظمی نے کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com