Connect with us
Tuesday,10-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

پانی پت میں سلینڈر پھٹنے سے 6 لوگوں کی موت، کھانا بناتے وقت ہوا حادثہ

Published

on

Cylinder Fire

ہریانہ کے پانی پت کے تحصیل کیمپ علاقے میں بدھ کی صبح ایک گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس سلینڈر میں آگ لگنے سے ہوا۔ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ گھر کے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا۔ تمام مرنے والے کرائے پر رہتے تھے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سلینڈر میں آگ کیسے لگی۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق سب کچھ اچانک ہوا جس کی وجہ سے گھر والوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ پولیس ہر زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

سیاست

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی تنقید

Published

on

fadnavis-and-rahul

‎ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج یہاں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ای سی پر لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن میں اس متعلق شکایت نہیں کی تھی, لیکن ان کے سیل نے اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 60 صفحات پر مشتمل تمام اعتراضات کا جواب ارسال کیا ہے, اس کے باوجود راہل گاندھی جھوٹ بول رہے ہیں, ان کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ملک کیلئے باعث افتخار ہے, اس پر سوال کھڑا نہیں کیا جاسکتا, لیکن لوگ اس پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں, اس پر متعدد سیاسی لیڈران کی علیحدہ رائے بھی ہے کوئی اخبار میں کچھ چھپاتا ہے۔

‎وزیر اعلی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور وہ خط افلاس سے اوپر اٹھ گئے ہیں, یہ کہنا کہ کچھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے, اس میں کوئی دو پیسہ زیادہ ضرور کماتا ہے لیکن آخری آدمی تک کو موقع میسر ہوا ہے۔ ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے, جینت پاٹل کے ریاستی صدر کی ذمہ داریوں سے دستبرداری پر دیویندر فڑنویس نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا, البتہ اتنا ضرور کہا کہ جینت پاٹل نے تمام ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی خواہش کیوں ظاہر کی یہ سمجھنا ہوگا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماہم گمشدہ بچی دھاراوی سے برآمد

Published

on

Mahim-Police

ممبئی : ماہم علاقہ میں ایک 6 گمشدہ بچی کو ممبئی پولیس نے تلاش کرنے کے بعد اسے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔ ماہم پولس اسٹیشن کی حدود میں شکایت کنندہ ستارہ محمد امین 33 سالہ راہیجا جھوپڑپٹی کی ساکن نے بتایا کہ اس کی بچی اپنے بھائی کے لئے دودھ لانے کیلئے گھر سے گئی تھی, اور وہ گھر نہیں پہنچی, اس کی ماں نے سب جگہ اسے تلاش کیا اور پھر پولیس کو شبہ ہوا ہے کہ اسے کسی نے اغوا تو نہیں کیا۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی, اور ماہم اور شاہو نگر پولیس کی دو ٹیمیں تیار کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا, تو معلوم ہوا کہ بچی دھاراوی کی جانب گئی ہے, اس پر بچی کو دھاراوی بڑی مسجد سے برآمد کیا گیا اور والدین کے سپرد کیا گیا یہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر وکرم دیشمانے، ڈی سی پی گنیش گاوڑے سمیت اعلی افسران کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نتیش رانے کے بیان پر مہایوتی میں سرد جنگ، وزیراعلی سے شیوسینا کی رانے کی شکایت

Published

on

nitish, fadnavis & shinde

‎ممبئی : مہاراشٹر کابینہ میٹنگ میں شندے اور بی جے پی میں اختلافات اس وقت عام ہوئے جب شیوسینا کے وزراء نے کون کس کا باپ کے موضوع پر نتیش رانے کی شکایت وزیر اعلی سے کی اور اب ایک مرتبہ یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہے کہ شندے اور بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے, ایسی صورتحال میں بی جے پی اور شیوسینا میں سرد جنگ جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹر کابینہ میٹنگ میں آج شندے اور بی جے پی وزراء کے مابین کون کس کا باپ کو لے کر گرما گرم بحث ہوئی ہے اور شیوسینا شندے سینا کے وزراء نے وزیر نتیش رانے کی شکایت بھی ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کی ہے, یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔ نتیش رانے نے دھاراشیو عثمان آباد کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کسی کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سب بن کر بیٹھے ہیں اس کی گونج شیوسینا کے وزراء کو بھی سنائی دی, جس کے بعد کابینہ کی میٹنگ میں اس پر بازگشت شروع ہوئی, اور شیوسینا کے وزراء نے باقاعدہ طور پر براہ راست اس کی شکایت مہاراشٹر کے وزیر اعلی سے کابینہ میٹنگ میں کی ہے۔ اس سے قبل شیوسینا لیڈر نلیش رانے نے بھی ایکس پر نتیش رانے کو صلاح دی تھی اور اس قسم کے بیان پر اعتراض بھی درج کروایا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com