Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

خاندان کے سربراہ کی منظوری سے تبدیل کرسکیں گے آدھار میں آن لائن پتہ، یو آئی ڈی اے آئی نے دی اجازت

Published

on

aadhaar-card-uidai

ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے اب لوگوں کو گھر کے سربراہ کی رضامندی سے اپنے آدھار کارڈ میں اپنا پتہ آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔ منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے عمل کو راشن کارڈ، مارک شیٹ، شادی کاسرٹیفکیٹ، پاسپورٹ وغیرہ جیسے ثبوت جمع کرنے کے ساتھ شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس میں درخواست گزار کے ساتھ ہی خاندان کے سربراہ، دونوں کا نام اور آپس میں تعلق کا ذکر کرنا ہوگا۔ اس میں خاندان کے سربراہ کے موبائل فون پر ایک او ٹی پی آئے گا، جسے بھرنے کے بعد عمل پورا ہوجائے گا۔

اگر کسی کے پاس رشتے کو تصدیق کرنے والا دستاویز نہیں ہوگا تو یو آئی ڈی اے آئی کی جانب سے مقررہ فارمیٹ پر خاندان کے سربراہ کو سیلف ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگا۔ یہ نئی پہل ایک رہائشی کے رشتہ داروں جیسے بچوں، شوہر/بیوی، والدین و دیگر کے لیے بہت مددگار ہوگی، جن کے پاس اپنا پتہ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے خود کے نام سے کوئی دستاویز نہیں ہوتا ہے۔ مختلف وجوہات سے ملک کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والے لاکھوں لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔

یہ سہولت یو آئی ڈی اے آئی کی جانب سے پہلے سے مقررہ کسی بھی قانونی سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ پتہ کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت کے اضافی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص خاندان کا سربراہ ہوسکتا ہے اور اس عمل کے ذریعے وہ اپنے پتے کو اپنے رشتہ دار کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔

درخواست گزار کو سروس چارج کے طور پر 50 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ ادائیگی کے بعد رہائشی کے پاس ایک سروس ریکویسٹ نمبر آئے گا اور خاندان کے سربراہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے پتہ میں تبدیلی کی اطلاع دی جائے گی۔ ایس ایم ایس حاصل ہونے کے 30 دنوں کے اندر خاندان کے سربراہ ’مائے آدھار پورٹل‘ پر جا کر اپنی منظوری دے سکتا ہے۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com