Connect with us
Saturday,11-April-2026

(جنرل (عام

جموں کشمیر: 370 کو برخاست کرنے کو چیلنج دینے والی درخواست پر سماعت کرے گا سپریم کورٹ، تاریگامی نے کہا-قابل قبول قدم

Published

on

Supreme-Court

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کو برخاست کرنے کو چیلنج دینے والی درخواست کو لسٹ کرنے پر متفق ہوگیا ہے۔ اس کے ایک دن بعد یونی جمعرات کو سی پی آئی کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ قابل اسقبال قدم ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے بدھ کو آئین کے آرٹیکل 370 کو برخاست کرنے کے مرکز کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کو چیلنج دینے والی درخواست کو لسٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ تاریگامی نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب، موں و کشمیر میں ہر خاندان کے لیے سماجی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں بیداری کی ضرورت کے پیش نظر حکومت نے منفرد قدم اٹھایا ہے۔ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں تمام خاندانوں کا ایک مستند ڈیٹا بیس بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں ہر ایک کا منفرد الفا عددی کوڈ (Alpha-Numeric Code) ہوگا۔ اس کا مقصد مختلف سماجی بہبود کی اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان کی فہرست سازی ہے۔

وادی کی بہتر ہوتی تازہ سیاحتی صورتحال کے بارے میں جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفعظ کا کہنا ہے کہ اس سال موسم سرما کے دوران وادی کشمیر آنے والے سیاحوں میں کافی اضافہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ونٹر ٹیورازم کو مزید فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جسکے نتیجے میں آج کل وادی میں سیاحوں کارش دیکھنے کومل رہا ہے۔ سرینگر میں بین الاقوامی مائونٹین ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ سرکار نے جموں وکشمیر میں موسم سرماکے دوران سیاحتسے متعلق کئی تقریبات کاپلان بنایاہے جسکی مدد سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو یہاںکی سیرکی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے اپنے ہی موت کی پیشگوئی کر دی ، تفتیش ایجنسی بھی حیرت زدہ ، دمانیہ کا سنگین الزام کھرات کی جان کوخطرہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر اشوک کھرات ایس آئی ٹی کی جانچ میں سنسنی خیزانکشافات ہوئے ہیں ۔ اشوک کھرات نے تفتیش کے دوران خود کے موت پیشگوئی کر کے ایجنسیوں کو ہی حیرت زدہ کردیا ہے۔ خواتین کے جنسی استحصال، ان کی ویڈیوز اور سیاسی رابطوں کے الزامات سے ریاست میں ہلچل ہے۔ کھرات نے خود اپنی موت کی پیش گوئی کی ہے اس پر سماجی کارکن انجلی دمانیا نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں بڑے لوگ ملوث ہیں۔ خود ساختہ کیپٹن اشوک کھرات نے متعدد خواتین کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ 18 مارچ کو گرفتار کیا گیا اشوک کھرت سے ایس آئی ٹی (خصوصی تفتیشی ٹیم) کی پوچھ گچھ سے کئی اہم خلاصے ہوئے ہیں اور اس نے پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جیل کی سلاخوں میں بندکھرات نے کئی لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، انہیں دھوکہ دیا اور لوٹا، خواتین کو اپنے دفتر میں بلایا اور برسوں تک ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ یہ سب اس کے دفتر کے سی سی ٹی وی میں بھی قید ہو گیا۔ اس کی فحش حرکات اور سیاہ کارنامے روز بروز بےنقاب ہو رہے ہیں اور پولیس بھی اس کے یومیہ خلاصے سے حیرت زدہ اور ششد ر رہ گئی ہے۔ کھرات نے اب اپنے بارے میں بڑی پیشین گوئی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اشوک کھرات نے اپنے مستقبل کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری موت یہاں ہے‘‘بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک پولیس کی حراست میں محفوظ نہیں ہے، اور اب کھرات کی باتوں سے صاف ہے کہ اسے بھی یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ یہاں سے زندہ نہیں نکل پائے گا۔ادھر سماجی کارکن انجلی دمانیا نے اس معاملے میں بڑا بیان دیا ہے۔ دمانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھوکے بازکھرات کے معاملے میں ایک نام ’’شیزوکا نوڈی‘‘ سے متعدد فون کالز موصول ہونے کا بھی ہے ۔دھوکے باز اشوک کھرات اپنی تفتیش میں شیزوکا نوڈی کا بھی نام بتایا ہے دمانیہ نے سنگین الزام لگایا ہے کہ اس کے پیچھے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ دمانیہ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ چاکنکر نے انہیں اتنی بار کیوں بلایا، جبکہ اس بات کا اعادہ کیا کہ روپالی چاکنکر کے 177 کالز ہیں، لیکن انہیں ابھی تک طلب نہیں کیا گیا ہے۔
کھرات کی جان خطرے میں
موجودہ صورتحال میں اشوک کھرات کی جان کو خطرہ ہے، یہ بیان انہوں نے دوران حراست دیا تھا۔ دمانیہ نے کہا کہ اس لیے اب ہمیں ڈر ہے کہ اس سب کو ختم کرنے کے لیے اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ اس معاملہ میں اور بہت سی معلومات سامنے نہ لائی جائےاس لئے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے اس لئے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔
اجیت دادا کے گھر کے باہر کالا جادو
دمانیا نے کہا کہ 18 نومبر کو آنجہانی لیڈر اجیت پوار کے گھر کے باہر کالا جادو کا معاملہ سامنے آیا تھا، فی الحال میں اس پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ دمانیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کھرات کیس میں پرتیبھا چاکنکر کے کردار کے بارے میں تفتیش ہونی چاہیے ۔ اشوک کھرات کے تازہ انکشاف کے بعد تفتیشی ایجنسیاں بھی اب حرکت میں آگئی ہے اور اس کی سیکورٹی پر بھی توجہ مرکوز کردی گئی ہے یہ دعوی پولس ذرائع نے کیا ہے کیا کھرات کی ہی پیشگوئی درست ہو گی وہ یہاں سے باہر نہیں نکلے گا اور یہاں اس کی موت ہو گی اس پر بھی اس سوال کھڑا ہو گیا ہے اشوک کھرات نے ایسی پیشگوئی کیوں کی یہ سوال ایجنسیوں کے دلوں میں بھی ہے اور اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گرانٹ روڈ کے بار پر چھاپہ : ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کارروائی

Published

on

ممبئی : 11 گرانٹ روڈ کے مقامی رہائشیوں کی مسلسل شکایات کے بعد ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک ریسٹورنٹ بار پر کامیاب چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ فاش کیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے مقامی لوگ ممبئی پولیس اور مختلف میڈیا اداروں سے مدد کی اپیل کر رہے تھے۔ رہائشیوں کے مطابق، “سینوریتا” نامی بار میں ریسٹورنٹ کی آڑ میں فحش ڈانس کروایا جا رہا تھا۔ یہ بھی الزام ہے کہ بار میں گاہکوں کو پچھلے دروازے سے خفیہ طور پر داخلہ اور اخراج دیا جاتا تھا، اور یہ سرگرمیاں پوری رات جاری رہتی تھیں۔

مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کے دوران بڑی مقدار میں رقم کا لین دین ہوتا تھا اور صرف جان پہچان والے گاہکوں کو ہی اندر آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ممبئی پریس نے اس معاملے کی اطلاع ممبئی پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی۔

شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے کرائم برانچ کو اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے۔ اس کے بعد کرائم برانچ یونٹ 2 نے ڈی۔بی۔ مارگ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے “سینوریتا بار” پر چھاپہ مارا۔

یہ کارروائی پولیس انسپکٹر تیجنکر، پولیس انسپکٹر پرشانت گاوڑے اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔

چھاپے کے دوران :

8 لڑکیوں کو موقع سے ریسکیو کیا گیا۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ممبئی پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پرمٹ اور لائسنس کے لیے مراٹھی لازمیت قطعا درست نہیں, پہلے مراٹھی زبان سکھائی جائے : ابوعاصم

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے پرمٹ اور لائسنس کے لئے مراٹھی لازمیت درست نہیں ہے ہر صوبہ کی اپنی زبان ہے یہ لازمی ہونی چاہئے, لیکن اس سے قبل اگر مراٹھی کو لازمی کرنا ہے تو پہلے مراٹھی زبان سکھانے کے لیے اسکول کھولی جائے اور ان لوگوں کو مراٹھی سکھائی جائے جو اس سے نابلد ہے۔ ہر ملک میں اپنی زبان بولی جاتی ہے تو ملک کی زبان ہندی کہاں بولی جائے گی۔ اس ملک کی ہر ریاست کی اپنی زبان ہے جیسے مہاراشٹر میں مراٹھی، کیرالہ میں ملیالم، آسام میں آسامی لیکن کسی کو کوئی بھی زبان بولنے پر مجبور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ مراٹھی سیکھنا چاہتے ہیں تو انھیں کتابیں دیں، انھیں کلاسیں دیں، انھیں مجبور نہ کریں ملک میں بے روزگاری عام ہے اگر کوئی دیگر ریاست سے ممبئی اور مہاراشٹر میں آتا ہے تو اس کو روزی روٹی کمانے کا حق ہے اس کے باوجود صرف مراٹھی کی لازمیت کی شرط عائد کرنا قطعی درست نہیں ہے, روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے ریاست میں اگر مراٹھی کو لازمی درجہ حاصل ہے تو اس کے لیے اس زبان کو سکھانے کے لیے انہیں کلاسیز دینی چاہئے نہ کہ مراٹھی کے نام پر سیاست کی جائے اس سے ریاست کی شبیہ بھی خراب ہوتی ہے, کیونکہ مراٹھی زبان سے نابلد باشندوں پر کئی مرتبہ تشدد بھی برپا کیا گیا ہے اس لئے ایسے حالات نہ پیدا کئے جائے اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اس کے لیے ریاست کی زبان انہیں سکھائی جائے اور پھر انہیں لائسنس اور پرمٹ فراہم کیا جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان