Connect with us
Monday,04-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

غیر مسلم طلبہ کو کیسے داخلہ دے رہے ہیں مدارس؟ این سی پی سی آر نے سرکار سے جانچ کیلئے کہا

Published

on

madrassa

نئی دہلی : این سی پی سی آر نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ وہ سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ ان سبھی مدارس کی جانچ کرائیں جو غیر مسلم طلبہ کو داخلہ دے رہے ہیں۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ( این سی پی سی آر) کے صدر پریانک کانونگو نے سبھی چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غیر مسلم کمیونٹی کے بچے سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ مدارس میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایسے بچوں کو کچھ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتطام خطے وظیفہ بھی دے رہے ہیں۔

چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح طور پر آئین کے آرٹیکل 28 (3) کے خلاف ہونے کے ساتھ اس کی خلاف ورزی بھی ہے۔ یہ تعلیمی اداروں کو والدین کی اجازت کے بغیر کسی مذہبی تعلیم میں حصہ لینے کیلئے بچوں کو پابند کرنے سے منع کرتا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ادارہ کے طور پر مدارس اصل طور پر بچوں کو مذہبی تعلیم فراہم کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ جو مدارس سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ ہیں یا منظور شدہ ہیں وہ بچوں کو مذہبی اور کچھ حد تک رسمی تعلیم یعنی دونوں طرح کی تعلیم دے رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سفارش کرتا ہے کہ آپ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں غیر مسلم بچوں کو داخلہ دینے والے سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ سبھی مدارس کی تفصیل سے جانچ کرائی جائے۔ نیز کمیشن نے رسمی تعلیم مہیا کرانے کیلئے سبھی بچوں کا داخلہ فوری اثر سے اسکول میں کرانے کیلئے کہا ہے۔

(جنرل (عام

پاکستان : بچوں نے کھلونا سمجھ کر مارٹر گولہ اٹھا لیا، گھر میں کھیلتے ہوئے دھماکہ، 5 ہلاک، 12 زخمی

Published

on

Blast

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کے پی کے کے ضلع لکی مروت کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چار لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ بچوں کا یہ گروپ اس گولے سے کھیل رہا تھا جب یہ پھٹ گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق بچوں کو کھیتوں میں ایک پرانا مارٹر آر پی جی 7 گولہ ملا۔ کھیلتے کھیلتے وہ اسے اٹھا کر گھر لے آئے۔ گاؤں میں آنے کے بعد وہ گھر کے اندر اس سے کھیلنے لگے۔ اس دوران گولہ پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں اور خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

بنوں ریجن پولیس کے ترجمان امیر خان نے ڈان کو بتایا کہ بچوں کو کھیت میں مارٹر گولہ ملا اور وہ اسے کھلونا سمجھ کر اپنے گاؤں سوربند لے گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیل گھر کے اندر پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی بچوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بنوں کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان نے ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے بارے میں معلومات لینے کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کے بلوچستان اور کے پی کے طویل عرصے سے تشدد کا گڑھ رہے ہیں۔ اس علاقے میں گولے اور دھماکہ خیز مواد ملنے کے واقعات عام رہے ہیں۔ بچوں کو کھلونے سمجھ کر دھماکہ خیز مواد اٹھانا بھی یہاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اکتوبر 2023 میں بلوچستان کے علاقے جارچائن میں اسی طرح کے ایک واقعے میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Continue Reading

جرم

آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم کی 10ویں منزل سے گر کر موت، حادثہ یا خودکشی؟ تفتیش جاری ہے۔

Published

on

Death

ممبئی آئی آئی ٹی بامبے میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایم ای ایم ایس ڈیپارٹمنٹ میں بی ٹیک کے آخری سال میں زیر تعلیم 22 سالہ طالب علم روہت سنہا کی عمارت کی 10ویں منزل سے گر کر موت ہو گئی۔ یہ واقعہ تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ ‎پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق روہت اچانک عمارت کی چھت سے نیچے گر گیا۔ اسے فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ہیرانندانی اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ‎فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ محض ایک حادثہ تھا یا خودکشی۔ پوائی پولیس نے اس معاملے میں اے ڈی آر (حادثاتی موت کی رپورٹ) درج کی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
معلومات کے مطابق جس وقت روہت نیچے گرا اس وقت وہاں ایک اور طالب علم بھی موجود تھا جو فون پر بات کر رہا تھا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

روہت کا کنبہ بشمول اس کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد آج صبح دہلی سے ممبئی پہنچے۔ بیٹے کی بے وقت موت کے بعد ماں بے چین ومغموم تھی۔ روہت دہلی کا رہنے والا تھا اور انسٹی ٹیوٹ میں ایک اچھے طالب علم کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ‎آئی آئی ٹی بامبے کی طلبہ برادری اور فیکلٹی مایوسی میں مبتلا ہے۔ ایک طالب علم کی موت روشن مستقبل کی امید کا اچانک ختم ہونا سب کے لیے ناقابل برداشت نقصان ہے۔ ‎پوائی پولیس نے روہت کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر زاویے سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

توہین رسالت کے مرتکبین نفرت انگیز یوٹیوبر کے خلاف جمیل مرچنٹ کی شکایت، ممبئی پولس سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

Published

on

Jamil Marchent

ممبئی ملک میں توہین رسالت اور اسلام مخالف پروپیگنڈہ کے خلاف سماجی کارکن جمیل مرچنٹ نے اشتعال انگیز اور نفرت انگیزی کے پر ممبئی پولس میں شکایت درج کی ہے۔ اپنی تحریری شکایت میں جمیل مرچنٹ نے کہا ہے کہ پانچ یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پر فعال سستی شہرت حاصل کر کے متنازع اور قابل اعتراض ویڈیو وائرل کر کے دو فرقوں میں نفرت پیدا کرنے کے ساتھ نظم و ضبط خراب کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ان ویڈیو سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں, اس میں توہین رسالت کا ارتکاب کیا گیا ہے ایسے میں ان پانچوں یوٹیوبر اور سوشل میڈیا نفرتی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سماجی کارکن جمیل مرچنٹ نے نفرت انگیز تقاریر کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے۔ ابھیشیک ٹھاکر، داس چودھری، ڈاکٹر پرکاش سنگھ، گورو اور امیت سنگھ راٹھور سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام اور اسلام مخالف پروپیگنڈے و اشتعال انگیز بیانات دے کر سماج میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر یوٹیوبرز ہیں, جو خود کو ایک مخصوص کمیونٹی کا لیڈر بتا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جمیل مرچنٹ نے اپنی شکایت میں ان افراد کی انسٹا آئی ڈی بھی شیئر کی ہیں, جو اس طرح کی تقاریر کے ذریعے دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلا رہے ہیں۔ شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ مرچنٹ نے پولیس حکام کے ساتھ ساتھ ریاستی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ انسٹاگرام اور یوٹیوب چلانے والے میٹا کو بھی اس بارے میں تحریری شکایت دے کر ان کی آئی ڈیز پر پابندی لگانے کو کہا گیا ہے۔ جمیل مرچنٹ اس سے قبل مہاراشٹر حکومت کے وزیر نتیش رانے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے معاملہ میں کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی اور اشتعال انگیز تقاریر کے معاملہ میں جمیل مرچنٹ نے عرضی داخل کی تھی۔ اس پر عدالت عالیہ نے سخت احکامات بھی جاری کیا تھا اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لئے اداروں اور سرکاروں کو ایسے عناصر پر سخت کارروائی کا حکم بھی جاری کیا تھا جو نفرت انگیزی کا مظاہرہ کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک طبقہ کو نشانہ بناتے ہیں۔ جمیل مرچنٹ ان پانچ عرضی گزاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر فیصلہ ابھی باقی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com