(جنرل (عام
شادی شدہ شخص معشوقہ سے ملنے پہنچا تو اس حال میں پکڑا گیا

معلومات کے مطابق اے ایس آئی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ خاتون چھوٹی کماری کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں چھوٹی دیوی بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر کی کمائی کم تھی اس لیے گھر چلانا مشکل تھا۔ چھوٹی دیوی کے دو بچے بھی ہیں۔ اس دوران بھگوان پور پولیس اسٹیشن میں کام کے دوران اس کی ملاقات سمنت کمار سے ہوئی۔ ملاقات دوستی میں بدل گئی، پھر دونوں میں محبت ہو گئی۔ دونوں ساتھ رہنے لگے۔ تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ گھر والے اس رشتے اور شادی سے واقف ہیں۔
اے ایس آئی کا نام سمنت کمار شرما ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ ہے۔ گشت کے دوران اس کی ملاقات چھوٹی کماری سے ہوئی۔ دونوں کی ملاقاتیں بڑھ گئیں اور پھر دونوں میں محبت ہو گئی۔ چھوٹی کماری پہلے ہی شادی شدہ تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حالانکہ چھوٹی کماری اپنے شوہر کی کم آمدنی سے پریشان تھی۔ یہ 2019 کی بات ہے۔ اے ایس آئی سمنت نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا اور اس کا گھر تڑوادیا۔ 2020 میں مندر میں شادی کرلی۔
شادی میں رشتہ داروں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ چھوٹی کماری کے پاس شادی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ حالانکہ دونوں میاں بیوی کی طرح رہتے ہیں۔ چھوٹی کہتی ہیں کہ مجھے سماجی طور پر بیوی کے طور پر قبول نہیں کیا گیا۔ اسی لیے وہ سمنت پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتی تھی۔ چھوٹی نے سمنت پر بچوں پر حملہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ سمنت کمار پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ہیں۔ اہل خانہ کی موجودگی میں اے ایس آئی کا کئی بار سندور لگانے کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔
معلومات کے مطابق اے ایس آئی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ خاتون چھوٹی کماری کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں چھوٹی دیوی بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر کی کمائی کم تھی اس لیے گھر چلانا مشکل تھا۔ چھوٹی دیوی کے دو بچے بھی ہیں۔ اس دوران بھگوان پور پولیس اسٹیشن میں کام کے دوران اس کی ملاقات سمنت کمار سے ہوئی۔ ملاقات دوستی میں بدل گئی، پھر دونوں میں محبت ہو گئی۔ دونوں ساتھ رہنے لگے۔ تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ گھر والے اس رشتے اور شادی سے واقف ہیں۔
وائرل ویڈیو پر پروڈکٹ سپرنٹنڈنٹ اویناش پرکاش کا کہنا ہے کہ ملزم سمنت شرما ڈیپوٹیشن پر پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آئی ہے لیکن کسی طرف سے تحریری طور پر کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔ پروڈکٹ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
جرم
ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔
سیاست
ممبئی شہر مفلوج شہری بے حال، مراٹھا مورچہ کے سبب شہر کا نظام ٹھپ، شہر میں جرانگے پاٹل کا اعلان جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوگا احتجاج جاری رہے گا

ممبئی شہر کو مراٹھوں نے اس وقت یرغمال بنایا جب گزشتہ شب سے ہی مراٹھوں کی آمد ممبئی میں مراٹھا مورچہ کے سبب ہوئی یہاں سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن بھی مراٹھا مظاہرین سے پوری طرح فل تھا, یہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی. گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارش اور مراٹھا مورچہ کے سبب ممبئی شہر کی عام شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ٹرینوں کی آمدورفت اور ذرائع نقل و حمل بھی مورچہ کے سبب متاثر ہو کر رہ گیا. ممبئی شہر مورچہ کی وجہ سے ٹھپ ہو گیا, ممبئی سی ایس ٹی پر صبح جرانگے پاٹل کو استقبال ہوا اور یہاں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جرانگے پاٹل نے کہا کہ جب تک مراٹھوں کو آرکشن یعنی ریزرویشن فراہم نہیں ہوتا وہ تحریک جاری رکھیں. مراٹھا مورچہ اور گنپتی اتسو کے پیش نظر پولس نے خصوصی انتظامات کیے تھے, لیکن مورچہ کے سبب سی ایس ٹی کی سڑکیں بند کر دی گئیں. اتنا ہی ریلوے اسٹیشنوں پر بھی بے قابو بھیڑ نے شہریوں کے لئے پریشانیاں کھڑی کردی. ممبئی پولس نے مشروط اجازت دی تھی, لیکن پانچ ہزار سے زائد مظاہرین آزاد میدان میں داخل ہوگئے, پورا میدان سروں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر میں تبدیل ہو گیا. ایک مراٹھا لاکھ مراٹھا کے نعروں سے آزاد میدان گونج اٹھا. جرانگے پاٹل نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ریزرویشن کی فراہمی اور سرکار کو اپنا وعدہ یاد دلایا ہے. انہوں نے کہا کہ سرکار نے اب تک وعدہ وفا نہیں کیا ہے, اس لئے انہیں ممبئی کوچ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے, انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھوں کے حق کے لیے اپنی تحریک جاری رکھیں گے, پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں مراٹھا برادری کو بھی شامل کئے جانے سے پسماندہ طبقات کی ناراضگی کا خوف بھی سرکار کو ہے, لیکن جرانگے پاٹل بضد ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں ان کے مظاہرہ کو ایک ۶ بجے تک ہی اجازت دی گئی ہے, لیکن جس طرح سے بے قابو بھیڑ ممبئی شہر کو یرغمال بنا رہی تھی اس سے عام شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی میں بارش کا زور بھی جاری ہے اور مورچہ نے ممبئی کی رفتار پر بریک لگا دیا, ایسی صورتحال میں نظم و نسق کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے. مراٹھا مورچہ کے سبب ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے، نئی ممبئی، تھانہ اور اطراف کی سڑکیں جام ہے. ٹریفک روٹ میں بھی مورچہ کے سبب تبدیلی کی گئی لیکن یہ بھی ناکام ثابت ہوا. ممبئی شہر میں جوق درجوق مراٹھا مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے. ایسے میں جرانگے پاٹل کی حمایت میں ممبئی شہر سے بھی مراٹھا سماج آزاد میدان پہنچا ہے. جرانگے پاٹل نے کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال اس وقت جاری رکھیں گے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے. انہوں نے مہایوتی سرکار کو بھی مراٹھوں کو ریزرویشن کی محرومی پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سرکار مرا ٹھا برادری کو ریزرویشن دینے میں اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے. اسلئے احتجاج کی ضرورت پیش آئی ہے۔ مراٹھا مورچہ کے سبب ممبئی شہر پوری طرح سے یرغمال بن گیا اور شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ عام شہری نظام بارش اور مورچہ کے سبب درہم برہم ہو گیا ہے اتنا ہی نہیں سڑکیں بھی بند کر دی گئیں جس سے عوام بے حال ہے۔
(جنرل (عام
دبئی کی شہزادی جس نے گزشتہ سال اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر طلاق دی تھی اب اس مشہور ریپر فرانسیسی مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔

دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ مہرا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شیخا مہرا نے مشہور مراکشی نژاد امریکی ریپر فرانسیسی مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔ مونٹانا کے ایک نمائندے نے ٹی ایم زیڈ کو بتایا کہ جوڑے نے اس سال جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران اپنے تعلقات کو باقاعدہ بنایا۔ ان کا رومانس پہلی بار اس سال کے شروع میں منظر عام پر آیا، جب یہ جوڑا پیرس میں ایک فیشن ایونٹ کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے نظر آئے۔ شیخہ مہرا نے گزشتہ سال ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر محمد بن راشد بن منا المکتوم سے طلاق لے لی تھی۔ دونوں نے مئی 2023 میں شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شیخہ ماہرہ نے اپنی طلاق کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس نے کافی سرخیاں بنائیں۔ اس نے اپنے سابق شوہر پر بے وفائی کا الزام لگایا۔
دبئی کی شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ‘پیارے شوہر چونکہ آپ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مصروف ہیں، میں اپنی طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں، میں تجھے طلاق دیتا ہوں اور میں تجھے طلاق دیتا ہوں۔ اپنا خیال رکھنا۔ آپ کی سابقہ بیوی۔’ طلاق کے بعد، اس نے اپنے برانڈ مہرا ایم 1 کے تحت ‘طلاق’ کے نام سے ایک پرفیوم لائن بھی لانچ کی۔ 31 سالہ ماہرہ اور 40 سالہ ریپر کی ملاقات 2024 کے آخر میں ہوئی، جب شہزادی مونٹانا کو دبئی کے دورے پر لے گئی۔ اس نے اس کی تصاویر شیئر کیں۔ اس کے بعد انہیں اکثر دبئی اور مراکش میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ وہ مہنگے ریستورانوں میں کھاتے ہیں، مساجد میں جاتے ہیں اور پیرس کے پونٹ ڈیس آرٹس پل پر ٹہلتے ہیں۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا