(جنرل (عام
آج دنیا بھر میں عالمی یوم اردو کا اہتمام، آخر کیوں منایا جاتا ہے عالمی یوم اردو ؟

آج دنیا بھر میں علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877 ۔ وفات 21 اپریل 1938) کے یوم پیدائش کے موقع پر دنیا بھر میں عالمی یوم اردو (World Urdu Day) منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی دیگر زبانوں کے مقابلہ میں اردو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کے تقریباً ہر کونے میں بولی جاتی ہے، اور اس کے جاننے والے دنیا کے کئی ممالک میں آباد ہیں۔
عالمی یوم اردو ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے۔ ہندوستان میں اردو شیڈول زبان میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر دہلی میں واقع آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن 9 نومبر کو عالمی یوم اردو مناتی ہے۔ جس کے تحت ایک سالانہ مجلہ بھی شائع کیا جاتا ہے۔
عالمی یوم اردو سر محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ وہ 9 نومبر 1877 سیالکوٹ کو پیدا ہوئے۔ اردو شاعری میں ان کا کام 20ویں صدی کے عظیم شاعروں میں ہوتا ہے۔ معروف قلم کار عبدالرشید طلحہ نعمانیؔ کے مطابق ’’9 نومبر بیسویں صدی کے معروف مفکر، مایہ ناز فلسفی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے۔ اس دن بہ طور خاص اقبال کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کے روشن کارناموں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن کو اب یوم اردو بھی کہا جانے لگا ہے؛ کیوں کہ اقبال مرحوم نے اپنی زندہ و پائندہ شاعری کے ذریعہ دنیائے اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا اور ایسی روح پھونکی جسے محبان اردو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔‘‘
جرم
ماٹونگا طلائی زنجیر اچکنے والے دو گرفتار

ممبئی : ممبئی ماٹونگا پولیس اسٹیشن کی حدود میں 18 مئی کو شکایت کنندہ خاتون تلک بریج فٹ پاتھ دادر ٹی ٹی سے پیدل گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم اچکے نے پیچھے سے آکر اس کے گلے میں موجود منگل سوتر اچک لیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس معاملہ میں تفتیش کی گئی تو سلیم متین عید عرف موجیش 44 سالہ رنگ ریز ماہم کپڑا بازار کا ساکن، اکبر احمد سید 45 سالہ آر سی ماہم جھوپڑپٹی ماہم نے یہ چوری کی ہے, اس پر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں چوری کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعوی پولیس نے کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری، ڈی سی پی راگسودھا ماٹونگا کے سنیئر انسپکٹرراجندر پوار نے انجام دی ہے۔
سیاست
کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی تنقید

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج یہاں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ای سی پر لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن میں اس متعلق شکایت نہیں کی تھی, لیکن ان کے سیل نے اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 60 صفحات پر مشتمل تمام اعتراضات کا جواب ارسال کیا ہے, اس کے باوجود راہل گاندھی جھوٹ بول رہے ہیں, ان کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ملک کیلئے باعث افتخار ہے, اس پر سوال کھڑا نہیں کیا جاسکتا, لیکن لوگ اس پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں, اس پر متعدد سیاسی لیڈران کی علیحدہ رائے بھی ہے کوئی اخبار میں کچھ چھپاتا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور وہ خط افلاس سے اوپر اٹھ گئے ہیں, یہ کہنا کہ کچھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے, اس میں کوئی دو پیسہ زیادہ ضرور کماتا ہے لیکن آخری آدمی تک کو موقع میسر ہوا ہے۔ ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے, جینت پاٹل کے ریاستی صدر کی ذمہ داریوں سے دستبرداری پر دیویندر فڑنویس نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا, البتہ اتنا ضرور کہا کہ جینت پاٹل نے تمام ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی خواہش کیوں ظاہر کی یہ سمجھنا ہوگا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ماہم گمشدہ بچی دھاراوی سے برآمد

ممبئی : ماہم علاقہ میں ایک 6 گمشدہ بچی کو ممبئی پولیس نے تلاش کرنے کے بعد اسے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔ ماہم پولس اسٹیشن کی حدود میں شکایت کنندہ ستارہ محمد امین 33 سالہ راہیجا جھوپڑپٹی کی ساکن نے بتایا کہ اس کی بچی اپنے بھائی کے لئے دودھ لانے کیلئے گھر سے گئی تھی, اور وہ گھر نہیں پہنچی, اس کی ماں نے سب جگہ اسے تلاش کیا اور پھر پولیس کو شبہ ہوا ہے کہ اسے کسی نے اغوا تو نہیں کیا۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی, اور ماہم اور شاہو نگر پولیس کی دو ٹیمیں تیار کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا, تو معلوم ہوا کہ بچی دھاراوی کی جانب گئی ہے, اس پر بچی کو دھاراوی بڑی مسجد سے برآمد کیا گیا اور والدین کے سپرد کیا گیا یہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر وکرم دیشمانے، ڈی سی پی گنیش گاوڑے سمیت اعلی افسران کی رہنمائی میں کی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا