Connect with us
Thursday,11-September-2025

(جنرل (عام

ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا۔

Published

on

Election Commission

مرکزی الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہماچل میں 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے یہ جانکاری دی۔

ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 12 نومبر کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق بھی آج سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ ہماچل پردیش میں کل 55,07,261 ووٹر ہیں۔ ان میں مرد ووٹرز 27,80,208 اور خواتین ووٹرز 27,27,016 شامل ہیں۔

حال ہی میں کمیشن کی ٹیموں نے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ہماچل پردیش کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد یہاں تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن گجرات میں دیوالی کے بعد تاریخ کا اعلان کر سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر 2017 میں ہوئے تھے۔ الیکشن کے بعد بی جے پی نے حکومت بنائی جس کے ساتھ جے رام ٹھاکر وزیر اعلیٰ بنے۔ پچھلی بار بھی یہاں ایک ہی مرحلے میں 68 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا ہونے کا خدشہ : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی نیپال میں تشدد اور شورش کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہندوستان کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیپال جیسے حالات ہندوستان میں پیدا نہ ہو اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سر جوڑ کر بیٹھنے اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے, چونکہ سرکاریں کرپٹ اور بدعنوان ہو چکی ہے اس لئے نیپال میں عوام نے سڑکوں پر احتجاج اور پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے, امیروں کو بڑے بڑے ٹھیکے دئیے جارہے ہیں. سبزی فروخت کرنے سے لے کر ہر چیز اڈانی اور ریلائنس کو دی جارہی ہے تو ایسے میں غریب کہاں جائیں گے. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کو ماننے والا کبھی کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کرے گا. انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے جس طرح انگریزوں کو بھگایا اسی طرح بدعنوانی کے خلاف عوام متحد ہو جائیں گے. اعظمی نے کہا کہ نیپال میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کے اثرات ہندوستان پر بھی ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش، سری لنکا اور اب نیپال میں تشدد اور شورش عام ہے ایسے میں ہندوستان کو بھی اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعظمی نے نیپال کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکار بدعنوانی نااہل اور بے حس ہو گی اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں نیپال میں بھی یہی ہوا ہے اس لئے ہمیں بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ملاڈ میں کھانے نہ دینے پر قتل، ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی ملاڈ علاقہ میں گرو کرپا بار سے متصل ایک ہوٹل میں کھانے طلب کرنے پر تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کی واردات نے علاقہ میں سنسنی پیدا کردی ہے. ڈی سی پی سندیپ نے کہا کہ گزشتہ شب سنجے مکوانہ نے کھانا طلب کیا تھا تو اسے کھانا دینے سے انکار کر دیا گیا, اس کے بعد اس نے ہوٹل کے باہر گالی گلوج شروع کردی, جس کے بعد کلپیش نے اس پر اعتراض کیا اور پھر سنجے مکوانا نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ کلپیش پر حملہ کیا اور کانچ کی بوتل سر پر دے ماری اور دھادار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی. اس معاملہ میں چار ملزمین کی شناخت ہوئی ہے اور پولس نے ایک سنجے مکوانا کو گرفتار کر لیا ہے. بقیہ کی تلاش جاری ہے ملزمین اور شکایت کنندہ میں ذاتی دشمنی تھی یا نہیں اس کی جانچ جاری ہے, لیکن ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے خلاف کیس درج ہے۔ مقتول کلپیش کا بھائی مہیش بھانو شالی نے الزام عائد کیا کہ یہاں گرو کرپا بار رات بھر جاری رہتا ہے, اگر یہاں بار بند ہوتا تو میرا بھائی زندہ ہوتا. ڈی سی پی صاحب نے بار پر کارروائی کی ہدایت بھی دی ہے, اس کے باوجود بار رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے

Continue Reading

جرم

ممبئی : عاشق کے ساتھ فرار ہونے سے قبل معشوقہ کی اپنے گھر میں چوری، اپنی بیٹی کے عاشق سے ہی ملزمہ کا معاشقہ، پولس تفتیش میں سنسنی خیز خلاصہ

Published

on

Gold-Theft

ممبئی کے دندوشی تھانے کے تحت ایک انتہائی چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہے, جہاں ایک معشوقہ نے اپنے عاشق کے ساتھ راہ فرار اختیار کرنے کے لیے اپنے شوہر کے زیورات چرا کر اپنے عاشق کے سپرد کیے, پھر خود ہی تھانے جا کر زیورات کی چوری کی شکایت درج کرائی۔ ‎معاملے کی تفتیش کے دوران ڈنڈوشی پولیس نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بیوی کو زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور اس کے پاس سے تقریباً ساڑھے 10 تولے سونے کے زیورات ضبط کر لیے۔

‎دراصل، یہ معاملہ گورگاؤں ایسٹ کے بی ایم سی کالونی سنتوش نگر میں بی ایم سی ملازم رمیش دھونڈو ہلدیو کے گھر کا ہے، جب رمیش کی بیوی ارمیلا رمیش ہلدیو نے ایک دن اچانک اپنے شوہر رمیش کو بتایا کہ الماری سے اس کے زیورات غائب ہیں۔ وہ اپنے شوہر رمیش پر چوری کا الزام لگانے لگی۔ رمیش نے اسے بتایا کہ اسے زیورات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اس کے بعد رمیش اور اس کی بیوی نے دندوشی تھانے میں گھر سے زیورات کی چوری کی شکایت درج کرائی۔

جب ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اجیت دیسائی نے معاملے کی جانچ شروع کی تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ گھر میں گھس کر چوری نہیں کی گئی ہے بلکہ گھر کا ایک فرد چوری میں ملوث ہے اور پولیس کو گمراہ کر رہا ہے۔ جب پولیس افسر اجیت دیسائی نے معاملے کی تحقیقات شروع کی تو انہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔ کچھ دنوں کے بعد پولیس کو شک ہوا کہ جب گھر میں گھس کر چوری نہیں ہوئی تو زیورات کہاں گئے؟ ‎پولیس نے جب گھر میں موجود تمام لوگوں کے موبائل فونز کی کال ڈیٹیل اور لوکیشن جمع کرنا شروع کیا تو انہیں ایک اور چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی

‎پولیس کو اپنی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بی ایم سی ملازم رمیش کی بیوی ارمیلا کا کسی دوسرے شخص کے ساتھ معاشقہ تھا اور رمیش کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ لیکن بھاگنے سے پہلے، وہ اپنے عاشق کو کروڑ پتی بنانا چاہتی تھی تاکہ وہ اس پیسے سے اپنی زندگی کا لطف اٹھا سکے۔اسی لیے اس نے یہ منصوبہ بنایا اور اپنے ہی گھر سے زیورات چرا کر بیچے اور تقریباً 10 لاکھ روپے اپنے عاشق کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے

‎اتنا ہی نہیں پولیس کو ایک اور چونکا دینے والی اطلاع ملی۔ کال کی تفصیلات سے یہ بھی پتہ چلا کہ ارمیلا اپنی 18 سالہ بیٹی کے عاشق کے ساتھ بھی معاشقہ تھا اور اس نے چوری کے کچھ زیورات اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے دیے تھے۔ کال کی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعے کے بعد وہ اپنی بیٹی کے عاشق کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی اور دن بھر اس سے فون پر بات کرتی تھی۔

‎فون کال کی بنیاد پر جب بیٹی کے بوائے فرینڈ کو پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے ابتدا میں کوئی بھی کہانی بتانے سے گریز کیا لیکن پولیس کے دباؤ پر اس نے ساری کہانی سنائی اور کیس میں سب کچھ بتاتے ہوئے کہا کہ ارمیلا نے اس کے گھر سے زیورات چرا کر اپنے عاشق کو بیچے تھے اور کچھ زیورات اسے بھی دیے تھے۔ ‎جب دینڈوشی پولیس نے ارمیلا اور اس کی بیٹی کے بوائے فرینڈ سے آمنے سامنے پوچھ گچھ کی تو ارمیلا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بی ایم سی ملازم شوہر کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ بھاگنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔

پولیس نے ارمیلا کی بتائی ہوئی جیولری شاپ سے چوری شدہ زیورات ضبط کر لیے ہیں اور ارمیلا کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
‎مہندر شندے سینئر پولیس انسپکٹر، دندوشی پولیس تھانےکے مطابق، ارمیلا اور رمیش کی شادی تقریباً 18 سال پہلے ہوئی تھی۔ رمیش اندھیری کے بی ایم سی وارڈ میں محکمہ آب میں سرکاری ملازم ہے، جب وہ دفتر جاتا تھا تو اس کی بیوی ارمیلا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر چیٹ کرتی تھی۔ دونوں کو پیار ہو گیا اور چوری کے زیورات اور رقم لے کر گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا۔ ارمیلا کا اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ معاشقہ بھی تھا۔ اسی وجہ سے اس نے چوری کے کچھ زیورات اسے دیدیئے تھے اور اسے چھپانے کو کہا تھا ارمیلا نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ پولیس نے ٹھیک سے تفتیش نہیں کی جبکہ گھر سے بھی یہ زیورات چوری ہونے کی شکایت پہلے ہی کی ہوئی تھی جو کہ اب تک نہیں مل سکا ارمیلا نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ چوری شدہ زیورات اس بار بھی نہیں ملیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس بار بار ارمیلا پر شک کر رہی تھی۔ فی الحال ارمیلا کو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے اور کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com