Connect with us
Wednesday,12-August-2026
تازہ خبریں

سیاست

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر اے سی بی کی ریڈ

Published

on

Delhi Waqf Board Chairman

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے گھر اینٹی کرپشن بیورو (ACB) جانچ کرنے پہنچی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاپے میں کہیں کہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے اضافی پولیس فورس کو بلایا ہے۔

دوسری طرف، امانت اللہ خان نے اے سی بی کے چھاپے پر ٹوئٹ کر کے کہا، ’مجھے پوچھ گچھ کے لئے اے سی بی (ACB) دفتر بلایا گیا اور پیچھے سے میرے گھر والوں کو پریشان کرنے کے لئے دہلی پولیس کو بھیجا گیا۔ ایل جی صاحب، سچ کو کبھی آنچ نہیں آتی ہے، یاد رکھئے گا۔ مجھے اس ملک کے آئین اور عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔‘

ذرائع کے مطابق، امانت اللہ خان کے قریبی لوگوں کے گھر بھی چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ سبھی جنوبی دہلی اوکھلا کے رہنے والے ہیں۔ امانت اللہ خان کے ایک بزنس پارٹنر کے گھر پر بھی چھاپے ماری کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے پارٹنر کے گھر سے 12 لاکھ نقد رقم ملی ہے۔ ان کے پارٹنر کا نام حامد علی خان بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امانت اللہ خان پر وقف بورڈ کے بینک کھاتوں میں مالی بدعنوانی، وقف بورڈ کی جائیدادوں میں کرایے داری کی تعمیر، گاڑیوں کی خرید وفروخت میں بدعنوانی اور خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی وقف بورڈ میں 33 افراد کی غیر قانونی تقرری کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں اے سی بی نے جنوری 2020 میں انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : فرضی سرٹیفکیٹ و سرکاری دستاویزات تیار کرنے والا گروہ بے نقاب، دستاویزات اور دیگر اسباب بھی ضبط، 4 گرفتار ایک ملزم فرار

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ممبئی کے باندرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ۹ کروڑ ۴۰ لاکھ کا ایم ڈی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عنبر ہوٹل باندرہ ایک ٹپری کے سامنے ایک مشتبہ شخص پایا گیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ۲۰۵۰ گرام ایم ڈی میفیڈون برآمد ہوا, جس کے بعد کالا چوکی اے ٹی ایس نے کیس درج کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس مشتبہ دو غیر ملکی خواتین کو بھی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے اس آپریشن میں پیش رفت کے دوران گریٹر نوئیڈا اترپردیش سے ۲۶۸۸ گرام مفیڈون ضبط کیا گیا اور اس معاملہ میں دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا اس معاملہ میں یو پی پولس کی مدد سے جس فیکٹری سے ایم ڈی خریدی جاتی تھی اس پر بھی کریک ڈاؤن کر کے پانچ کروڑ کی ایم ڈی ضبط کی ہے پولس اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے ٹی ایس کا سوشل آپریشن : ‘پاکستان ہندوستان سے بہتر ہے’ پوسٹ پر کریک ڈاؤن، تھانے – ممبرا، پڑگھا اور پالگھر سے 5 مشتبہ افراد سے باز پرس

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر اے ٹی ایس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور متنازع پوسٹ ملک مخالف تبصروب کے خلاف اب اپنا آپریشن شروع کردیا ہے ۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ملک مخالف اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹس کے سلسلے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس نے ممبرا (تھانے)، پڑگھا اور پالگھر سے پانچ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ان کے موبائل فون بھی ایجنسی نے ضبط کر لیے ہیں۔

اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق یہ نوجوان 2022 سے ٹیلی گرام گروپ سے وابستہ تھے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس گروپ کو کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک فرد آپریٹ کرتا تھا۔ ایک پوسٹ جس نے تحقیقاتی ایجنسی کی توجہ مبذول کروائی تھی، مبینہ طور پر کہا گیا تھا، “اس وقت ہندوستان میں رہنا بہت خطرناک ہے، پاکستان بہتر ہے۔” کئی دیگر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز پوسٹس کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ اے ٹی ایس اب اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ پوسٹیں محض ذاتی رائے کی وجہ سے ہوئی ہیں یا ان کے پیچھے کوئی معقول مقصد تھا۔ کیا حراست میں لیے گئے نوجوانوں کا کسی مشکوک نیٹ ورک سے تعلق تھا؟ کیا وہ ٹیلیگرام گروپ کے ذریعے متاثر یا ہدایت یافتہ تھے؟ اے ٹی ایس پانچوں نوجوانوں سے انفرادی طور پر پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور ان کے موبائل فون کی جانچ کر کے ان کے رابطوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا گھاٹکوپر پہاڑی کھسکنے کے سبب ۵ کی موت، مہلوکین کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان

Published

on

Kurla-Ghatkoper

ممبئی : کرلا گھاٹکوپر مغربی علاقہ اشوک نگر میں پہاڑی کھسکنے کے سبب علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور کہرام مچ گیا۔ فائر بریگیڈ اور پولس نے راحتی کام شروع کردیا ہے۔ ملبہ میں دب کر پانچ مکینو ں کی موت ہوگئی ہے, جبکہ چار زخمیو ں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے پولس نے پورے علاقہ میں پہرہ لگا کر مذکورہ بالا علاقہ میں عام لوگوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کرلا (مغربی) کے اشوک نگر، پہاڑی نمبر 3 میں آج صبح (12 اگست 2026) کو لینڈ سلائیڈنگ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں پہاڑی سے مٹی اور ملبہ دو سے تین مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی کی میئرریتو تاوڑے نے فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کرکے ذاتی طور پر بچاؤ کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ کنبہ سے تعزیت اور تسلی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجود تمام ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ امدادی کام تیزی سے اور مناسب تال میل کے ساتھ انجام دے۔ اس موقع پر وارڈ کمیٹی کے چیئرپرسن وجیندر شندے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش دھکنے، ‘ایل’ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر (انچارج) شری انل جادھو اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ میئر ریتو تاوڑے نے اس واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والے ہر فرد کے لواحقین کو فوری طور پر 4 لاکھ روپے کی مالی امداد اور ہر زخمی کو ان کے علاج کے لیے 50,000 روپے کی طبی امداد دینے کا اعلان کیا۔

واقعہ کی جگہ اور اس تک رسائی کا راستہ انتہائی تنگ ہے جس کی وجہ سے ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی گزر سکتا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، ممبئی پولیس، 108 ایمبولینس سروسز اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران، عملہ اور کارکن ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے سخت کوششیں کر رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک دو لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دو زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ امدادی کارروائیوں اور مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان