Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھوپال کے مسلم طلبہ کے لئے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے ذریعہ اسکالرشپ دینے کا کیا فیصلہ

Published

on

MECAPS

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی نے راجدھانی بھوپال کے مسلم طلبہ کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات لانے والے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے اعلان کیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ اقلیتی طلبہ سے تیس ستمبر تک مارکشیٹ کی فوٹو کاپی دفتر میں جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ کریئر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا قہر میں ایسے طلبہ جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کا سلسلہ تو جاری ہی کیا گیا ہے، ساتھ ہی وہ طلبہ جنہوں نے ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ہمارا مقصد ایسے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ ان کا عوام کے بیچ بڑے پلیٹ فارم پر اعزاز کرنا ہے تاکہ مسلم معاشرے کے بچوں کو انہیں دیکھ کر ترغیب ملے اور وہ بھی اپنی تعلیم کے ذریعہ نمایاں کارکردگی کرنے کے لئے قدم اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی کے ساتھ ہماری تحریک اقلیتی بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے بھی تیار کرنا ہے۔ مسلم بچوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن مناسب رہنمائی نہیں ہونے کے سبب ان کی صلاحیتیں دم توڑ جاتی ہیں۔ ہم دو سطح پر کام کر رہے ہیں ایک تو مالی دشواریوں کے سبب کوئی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائے اور دوسرے اقلیتی بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے مختلف سطح پر تیار کرنا ہے۔ سبھی کے تعاون سے ہماری کوششیں رنگ لا رہی ہیں، اور تعلیم کو لیکر مسلم سماج میں جس طرح سے تیزی کا نظریہ بدل رہا ہے یہ خوش آئند ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کے لئے ہر ہفتہ جو کیمپ میں لگایا جا رہا ہے، اس میں امید سے زیادہ طلبہ کی شرکت نے ہماری ذمہ داریوں کو بڑھا دیا ہے۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com