Connect with us
Saturday,15-November-2025

(جنرل (عام

کرشن جنم بھومی : ہندو فریق کا شاہی مسجد کی سروے کا اصرار

Published

on

krishna janmabhoomi (Shahi Masjid)

اترپردیش کے ضلع متھرا میں شری کرشن جنم بھومی سے متعلق دو مقدمات کی سماعت میں پیر کو دونوں فریقین نے جرح کو جاری رکھتے ہوئے ہندو فریق نے عدالت سے شاہی مسجد کی سروے کرانے کا مطالبہ کیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ 21 جولائی طے کی ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں وکیل راجندر مہیشوری نے شاہی مسجد عیدگاہ کے سروے کے معاملے کو طے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مقدمے میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ مہشوری نے کہا کہ عدالت نے پہلے یہ طے کرے کہ شاہی مسجد عیدگاہ کا سروے ضروری ہے یا نہیں۔

مہیشوری کا کہنا تھا کہ شاہی مسجد عیدگاہ میں موجود ہندو مندر کے نشانات کو تلف کرنے سے بچانے کے لئے مسجد کا سروے پہلے کرانا ضروری ہے۔ ان کی دلیل تھی کہ اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے رویژن کورٹ نے یومیہ سماعت کا حکم دیا ہے۔

وہیں دفاعی فریق نے اصرار کیا کہ پہلے یہ یقینی ہونا چاہئے کہ سول پروسیزر وصل 7/11سی پی سی کے تحت مقدمے جواز پر سماعت کرتے ہوئے پہلے یہ طئے کیا جانا چاہئے کہ آیا یہ مقدمہ سماعت کے لائق ہے یا نہیں۔ مہیشور نے سماعت بعد میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عدالت نے اس پر اپنے فیصلے کو محفوظ کرلیا ہے۔

ادھر مدعا علیہ کی جانب سے وکیل نیرج شرما نے بتایا کہ یہ کہا گیا ہے کہ ریریزنٹیٹیو سوٹ ہے کیوں کہ بھگوان شری کرشن وراجمان کی جانب سے بھکت کی شکل میں مدعین نے مقدمہ دائر کیا ہے۔ سی پی سی کے مطابق رپرزینٹیٹیو سوٹ کو دائر کرنے سے ہلے عدالت سے اجازت لینے کی تجویز ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ اس معاملے میں عدالت سے مقدمہ دائر کرنے سے پہلے اجازت نہیں لی گئی ہے۔ اس لئے بھی مقدمے قابل سماعت نہیں ہے۔

ادھر شری کرشن جنم بھومی سے متعلق دوسرے مقدمے میں خود کو شری کرشن کا وارث ہونے کا دعوی کرتے ہوئے منیش یادو کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے میں مدعا علیہان کی جانب سے آج مقدمے کے جواز پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ 1991 کے عبادت گاہوں سے متعلق قانون کے تحت یہ مقدمہ قابل غور نہیں ہے۔ ساتھ ہی میعاد کار ختم ہوجانے کی وجہ بھی یہ مقدمہ قابل سماعت نہیں ہے۔

وہیں مدعی فریق کی جانب سے وکیل دیپک شرما نے اس کی کاپی لیتے ہوئے اگلی سماعت پر اس کا جواب دینے کو کہا ہے۔ بھگوان شری کرشن وراجمان کے مقدمے کے دوست وکیل شیلندر سنگھ وغیرہ بنام شاہی مسجدعیدگاہ و دیگر مقدمات میں مدعین نے ایک درخواست شاہی مسجد عیدگاہ و جہان آرا مسجد آگرہ کے آرکائیوجیکل سروے آف انڈیا سے سروے کرانے کے ضمن میں متھرا کی عدالت میں تقریبا ایک سال پہلے پیش کیا تھا۔

اس کا نوٹس نہ لینے کی وجہ سے انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائرکی تھی۔ وکیل شیلندر سنگھ کے مطابق ہائی کورت کے جسٹس وپن چندر دکشت کی ڈویژن بنچ نے آج حکم دیا ہے کہ متعلقہ مقدمے کا تصفیہ تین مہینے کے اندر کیا جائے۔

جرم

نوجوان کو لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار، ٹٹوالا سے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

Published

on

گھاٹ کوپر کے اسلفہ علاقہ میں موٹرسائیکل پر گھر لوٹ رہے ایک نوجوان پر ٹین لوگون نے چوپڑ دکھاکر ہملہ کیا اور جبرن لوٹا پاٹ کی۔ گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 309(4)، 3(5)، تعزیرات ہند کی دفعہ 4، 25، اور تعزیرات ہند کی دفعہ 37(1) اور 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شکایت کنندہ سورج مہادیو دیٹھے (24) اور اس کا دوست یش کامبلے 12 نومبر کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے ہوم گارڈ ٹریننگ سنٹر کے قریب سے گزر رہے تھے کہ تین پہیوں والے ٹیمپو میں سوار تین نامعلوم افراد نے انہیں روکا۔ ملزمان نے چوپڑ کو پوائنٹر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا، ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کا ہونڈا ڈیو اسکوٹر اور موبائل فون چھین لیا۔

کیس درج ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور گھاٹ کوپر ڈویژن کے سینئر پولیس انسپکٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تکنیکی اور روایتی تفتیش کی بنیاد پر ملزم نے حسین اسلم میمن عرف گینڈا کی شناخت کی۔ ٹٹ والا کے علاقے میں چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران، اس نے اپنے ساتھیوں – منا رام ولاس شرما اور دلشاد الدین سیتاب الدین شیخ – کے نام بتائے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا۔

13 نومبر کو تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 17 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گینڈا ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی سے اغوا۴ سالہ بچی ۶ ماہ بعد بنارس سے بازیافت ممبئی پولس نے لگایا سراغ

Published

on

ممبئی : ممبئی شولاپورسے سی ایس ٹی ممبئی آمد کے بعد ریلوے ۴ سالہ بچی کو ممبئی پولس نے تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۵ کو بچی اپنی والدین کے ساتھ ممبئی آئی تھی اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے بچی کا اغوا کرلیا اسے ممبئی سے یوپی لے گیا اس کے بعد پولس نے بچی کی تلاش میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی اور پھر ایک ٹیم کو بنارس روانہ کیا گیا یہاں پولس نے سوشل میڈیا اور میڈیا کا سہارا لیا اور بچی کی تصویر وائر ل کی جس کے بعد ایک صحافی نے پولس کو بتایا کہ یہاں کے ایک اناتھ آشرم یتیم خانہ میں ایک مراٹھی بولنے والا بچہ ہے جس کے بعد پولس نے اس مقام پر پہنچ کر اس کی تصدیق کی اور ۱۲ نومبر کو دستاویزات کے ساتھ بچی کو ممبئی لایا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پروین منڈے اور ایم آرے مارگ اور آزاد میدان پولس کے عملہ نے انجام دیا ہے ۔

Continue Reading

جرم

ڈونگری شبینہ گیسٹ ہاؤس ڈرگس اسمگلنگ کیس میں تین اسمگلر گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈونگری پولس اسٹیشن کی حدود میں شبینہ گیسٹ ہاؤس سے تین کلو گرام منشیات کوکین کی ضبطی کے بعد تین ڈرگس پیڈلرکو پولس نے چنئی جیل سے حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے پولس کے مطابق یہاں شبیہ گیسٹ ہاؤس میں ڈرگس کوکین سے متعلق اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ۲ نومبر کو پولس اور اے ٹی سی عملہ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات ضبط کی جس کی کل مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے اس معاملہ میں پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا اس ضبطی کے بعد یہ اطلاع ملی کہ یہ کوکین ترون کپور ، سہیل انصاری ، ہمانشو شاہ نے ایتھوپیا ساؤتھ افریقہ ملک سے اسمگلنگ کر کے لایا تھا اور چنئی کی جیل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کیس میں چنئی کی جیل میں مقید ہے جس پر پولس نے ان تینوں ملزمین کا تابع حاصل کر لیا اور انہیں اس کیس میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، ڈی سی پی پروین منڈے اور اے سی پی تنویر شیخ کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com