Connect with us
Tuesday,10-November-2026

(Lifestyle) طرز زندگی

دلیپ کمارکی پہلی برسی پر اداکار کو یاد کیا گیا

Published

on

Dilip Kumar

فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات مرحوم یوسف خان عرف دلیپ کمار کی پہلی برسی پر اداکار کو ملک بھر میں یاد کیا گیا۔ جبکہ آج بعد نماز عصر مرحوم کے پرستاروں نے شمال مغربی ممبئی کے جوہو قبرستان میں فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر معروف تاجر اور خاندانی دوست آصف فاروقی نے بھی شرکت کی، اور مطلع کیا کہ پالی ہل پر واقع مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر ان کی بیوہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے نماز ظہر سے مغرب تک قرآن خوانی بھی رکھی، جس میں اہل خانہ، رشتہ داروں اور فلمی دنیا سے وابستہ فن کاروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے شہنشاہ جذبات جنہیں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار کہا جاتا تھا، گزشتہ سال 7، جولائی کو داعی جل کو لبیک کہا تھا۔ اور ان کی برسی پر ان کے پرستار اور قریبی ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔ اور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

معروف اداکار اور خاندانی دوست دھرمیندر نے ہمیشہ سالگرہ پر نیک خواہشات پیش کی، بلکہ ان کے گھر پہنچ جاتے تھے۔ ان کا ہمیشہ کہنا رہا ہے کہ ہم دونوں بھائی ہیں۔ اور صرف الگ الگ ماں کی کھوکھ سے پیدا ہوئے، ورنہ ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جبکہ لتا منگیشکر نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کی آٹو بائیو گرافی میں ان کے بارے میں جتنے افراد نے الگ سے مضامین لکھے ہیں، ان کی اکثریت غیر مسلم شخصیات کی ہے، اور وہ دلیپ صاحب کو فلمی دنیا کا ایک اہم ستون سمجھتے ہیں۔

واضح دلیپ کمار نے آنجہانی لتا منگیشکر کو ہمیشہ اپنی چھوٹی بہن بتایا تھا، اور وہ اکثر راکھی باندھنے پالی ہل پر دلیپ کمار سے ملاقات کے لیے جاتی تھیں، اور ان کی خیریت دریافت کرتی تھیں۔ دلیپ کمار کے ہمیشہ سے ہی سبھی سے تعلقات اچھے رہے، لیکن امیتابھ بچن، جیابچن، مہیش بھٹ، چندر شیکھر، یس چوپڑہ، دھرمیندر، ستارا دیوی، سبھاش گھئی، ڈاکٹر سرکانت گوکھلے، سنیل کپور، رشی کپور، منوج کمار، ہیمالنی، لتا منگیشکر، نندہ، بکل پٹیل، پیارے، ہیرالال، ہریش سالوے، رمیش سپی، وجنتی مالا وغیرہ سے خاندانی تعلقات رہے تھے۔ اس فہرست میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹ کے ممبر اور معروف تاجر آصف فاروقی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے تیس سالہ تعلقات کو پیش کرتے دلیپ صاحب کی بائیو گرافی میں تحریر کیا ہے کہ دلیپ صاحب نہ صرف سیاسی سطح پر بلکہ زندگی کے سفر میں بھی ان کی بھر پور رہنمائی کی تھی۔ انہوں نے ہی مشورہ دیا تھا کہ تعلیم اور سماجی بہبود کے کام سے ابتداء کرو، اسی سے سماج کی ترقی ہوتی ہے۔ صرف نام بلند کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ یہ سب سے بڑا سبق تھا، جو دلیپ کمار سے سیکھا تھا۔

انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب 1994 میں آنجہانی سنیل دت نے اخلاقی بنیاد پر اپنے پارلیمانی حلقہ انتخاب سے استعفیٰ دینا چاہا تھا، لیکن دلیپ کمار ان کے استعفیٰ کے خلاف تھے۔ ذہنی طور پر سنیل دت پریشان تھے، اور دلیپ کمار سنجے دت کی ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری سے پریشان سنیل دت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے نظر آئے، اور انہیں کسی بھی انتہائی قدم سے روکتے رہے تھے۔

آصف فاروقی نے کہاکہ د لیپ کمار کو افسانوی شخصیت اور سپر اسٹار جیسے خطابات اور القاب سے دنیا جانتی ہے، لیکن ان کا خیال ہے کہ وہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے سچے علمبردار تھے، انہیں ایک سچا انسان، عزت دار، جذباتی اور غیر مفاد پرست شخص کہہ سکتے ہیں۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہم دونوں کی تین دہائیوں کی وابستگی تھی۔ اور اس پر فخر کرنا لازمی ہے۔

ان کے مطابق دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اور یوسف خان کے درمیان فرق ہے، یوسف خان تو دلیپ کمار سے بہت زیادہ گھبراتا ہے۔ دراصل دلیپ کمار کی حقیقت خدا کو ہی پتہ ہے۔ یوسف خان وہ شخص ہے، جو دنیا کی راہوں سے بے نیاز رہا۔

ہندوستانی فلمی دنیا کے سب سے قدآور فن کار یوسف خان یعنی دلیپ کمار نے اپنی سوانح عمری میں اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے ساتھ ساتھ لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی، اٹل بہاری واجپئی، این سی پی رہنماء شرد پوار اور شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے اور ان کے اہل خانہ کے درمیان تعلقات کے ساتھ ہی اپنی سیاسی تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کو ‘نیا کردار نیک مقصد کی تئیں’ کے عنوان سے پیش کیا ہے۔

دلیپ کمار، گنگا جمنا جیسی ان کی واحد فلم کے فلمساز بھی تھے، اور اہم رول بھی ادا کیا تھا، لیکن ڈکیتی کے موضوع پر بنائی جانے والی فلموں کو اس وقت سنسر بورڈ میں سخت سنسر شپ کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن مرکزی وزیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر بی وی کیسکر نے اخلاقیات اور معاشرے میں پھیلتی بدامنی سے نوجوانوں کو روکنے کے مقصد کی بات کرتے تھے، اور وہ بضد رہے، لیکن اس درمیان دلیپ کمار نے وزیراعظم نہرو سے رابطہ کیا، اور ان کی ہدایت پر صرف گنگا جمنا ہی نہیں بلکہ دوسری فلموں کو بھی ایک دن قبل کلئیر کروا دیا گیا۔ جس پر سبھی نے چین کی سانس لی تھی۔

مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ملک کے قدآور لیڈر اور این سی پی رہنماء شرد پوار کیساتھ اپنے رشتوں کو دلیپ کمار نے 1967 سے بتایا تھا، جب وہ ممبئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور بارامتی ان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے گئے تھے۔ دلیپ کمار رقم طراز ہیں کہ شردراو (پوار کو اسی انداز میں پکارتے ہیں) سے نصف صدی پرانے تعلقات ہیں، اور انہوں نے ہی 1980ء میں ممبئی کا شریف مقرر کیا تھا، (ممبئی میں یہ ایک اہم عہدہ ہے) واضح رہے کہ شرد پوار 1978 میں کانگریس سے بغاوت کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔ اور ریاست میں کافی مقبول و مضبوط ہوئے تھے اور آج بھی قدآور سیاست دان ہیں۔ اور آج بھی ان سے کافی اچھے رشتے ہیں۔

دلیپ کمارنے اپنی آپ بیتی میں اپنے پاکستان دورے کا بھی ذکر کیا ہے اور 1935 میں ممبئی ہجرت کے بعد زندگی میں دو مرتبہ پاکستان گئے، پہلی مرتبہ اپریل 1988 آبائی وطن پشاور کے قصہ خوانی بازار بھی گئے اور کراچی ولاہور بھی اور دوسری بار 1998 میں گئے تھے، دراصل انہیں امتیاز پاکستان دینے کا اعلان کیاگیااور اس درمیان انہوں نے عمران خان کے کنیسر اسپتال کابھی دورہ کیا تھا جو کہ ان کی والدہ کے نام سے منسوب ہے۔

آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے دلیپ کمار کے بارے میں کہاکہ “آپ ایک فن کار ہیں اور فن کار کے لیے کسی بھی طرح کی سیاسی یا جغرافیائی پابندی نہیں ہونا چاہیئے، آپ نے ہمیشہ انسانی حقوق اور انسانیت کی بقا کے لیے کام کیا ہے۔ آپ جیسے فن کاروں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے باہمی رشتہ استوار ہوں گے۔

دلیپ کمار نے راج کپور اینڈ فیملی، سنیل دت، دھرمیندر، منوج کمار، پران، اور دیگر اداکاروں کے ساتھ بہتر اور گھر جیسے تعلقات کو تفصیل سے پیش کیا ہے۔

آنجہانی شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے کے بارے میں دلیپ صاحب کا کہنا ہے کہ “میرا خیال ہے کہ وہ ضرور ‘ٹائیگر’ کے طور پر مشہور تھے، لیکن شیوسینا سربراہ کومیں ایک ‘شیر ببر’ سمجھتا ہوں، جو کہ اپنی قیادت اور سیاسی قد کے سبب اپنے پرستاروں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو 1966 کے پہلے سے جانتے تھے، جب شیوسینا بھی نہیں بنی تھی۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے پیشے یعنی وہ میرے فن کی اور میں ان کے کارٹون کو پسند اور قدر کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ دلیپ کمار کے انتقال پر سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور بیٹے ادیتیہ ٹھاکرے نے گھر پہنچ کے تعزیت پیش کی تھی۔”

دلیپ کمار کی اداکاری میں ایک ہمہ جہت فنکار دیکھا جاسکتا ہے، جو کبھی جذباتی بن جاتا ہے تو کبھی سنجیدہ اور روتے روتے آپ کو ہنسانے کا گر بھی جانتا ہو۔

ان کی وجیہہ شخصیت کو دیکھ کر برطانوی اداکار ڈیوڈ لین نے انہیں فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ میں ایک رول کی پیشکش کی لیکن دلیپ کمار نے اسے ٹھکرا دیا۔ 1998 میں فلم ‘قلعہ’ میں کام کرنے کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی کر لی تھی۔ کئی سال علالت کے بعد امسال 7، جولائی مکو انتقال کر گئے۔ لیکن شہنشاہ جذبات یوسف خان کو فلمی صنعت اور گنگا جمنی تہذیب کے حامی کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔

گزشتہ سال 7 جولائی 2021ء کو بالی وڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا انتقال 98، سال کی عمر میں ہوا تھا۔ دلیپ کمار کا اصلی نام محمد یوسف خان تھا۔ وہ ۱۱ دسمبر ۱۹۴۲ء کو پشاور (جو اب پاکستان کا حصہ ہے) میں پیدا ہوۓ تھے۔ ان کے والد کا نام لالہ غلام سرور اعوان جبکہ والدہ کا نام عائشہ بیگم تھا۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ان کا آبائی مکان آج بھی محفوظ ہے، اور اسے حکومت نے تاریخی ورثہ قرار دیا ہے۔ دلیپ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ ۱۹۳۵ء میں ممبئی کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے۔ اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر تھے۔ یہ کام وہ والد کے ساتھ کرتے رہے۔ انہوں نے پونے کی ایک فوجی کینٹین میں بھی کام کیا۔ تاہم، چند برسوں بعد ممبئی واپس آگئے۔ کچھ عرصے بعد اس وقت کی معروف اداکارہ دیویکارانی اور ان کے شوہر ہمانشو راۓ کی نظر یوسف خان پر پڑی۔ اس خوبرو نوجوان سے بات چیت کے بعد انہیں فلم میں اداکاری کی پیشکش کی گئی۔ دیویکا رانی نے ہی انہیں یوسف خان کے بجاۓ دلیپ کمار نام اپنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ دلیپ کمار کی بطور اداکار ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’جوار بھاٹا‘ (1944) تھی۔ یہ فلم کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔ تاہم 3 سال بعد 1947ء میں انہوں نے نور جہاں کے ساتھ فلم ’جگنو‘ کی، جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اس کے بعد فلمی دنیا میں وہ تیزی سے مشہور ہوۓ۔

مشہور فلموں میں آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، بیراگ، سگینہ، داستان، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھو متی، مزدور، شہید، دنیا، کرانتی، اور سوداگر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے 1966ء میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔

(Lifestyle) طرز زندگی

تشار کپور کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر 5 کروڑ روپے دینے کی دھمکی ملی

Published

on

ممبئی : بالی ووڈ اداکار تشار کپور کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے رکن ہیری باکسر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص سے 5 کروڑ روپے بھتہ کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی کے بعد، جیتندر کے بیٹے اداکار نے ممبئی پولیس کو آگاہ کیا، جس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کال جعلی ہو سکتی ہے، کیونکہ آواز کی ریکارڈنگ ہیری باکسر کے سرکاری آڈیو نمونوں سے میل نہیں کھاتی تھی۔ کرائم برانچ کی ٹیکنیکل ٹیم نے تشار کپور کو موصول ہونے والی کال کی آڈیو ریکارڈنگ کی اچھی طرح جانچ کی۔ پولیس نے دھمکی آمیز کال میں آواز کا موازنہ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ہیری باکسر کے سرکاری آڈیو نمونوں سے کیا۔ ممبئی پولیس کے سینئر حکام کے مطابق، آڈیو کے نمونے آپس میں نہیں ملتے تھے، جس کی وجہ سے تفتیش کاروں کو ابتدائی تحقیقات کے دوران شک ہوا کہ کال جعلی ہو سکتی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ کچھ شرپسندوں نے بشنوئی گینگ کا نام محض خوف پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ پولیس اب اس شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس نے آڈیو ریکارڈنگ بھیجی تھی۔ سلمان خان، روہت شیٹی، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شراف سمیت بالی ووڈ کی کئی شخصیات کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک ہونے کی وجہ سے دھمکیوں اور حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کام کے محاذ پر، تشار کو آخری بار “ویلکم ٹو دی جنگل” میں دیکھا گیا تھا جس کی ہدایت کاری احمد خان نے کی تھی، جسے نیرج وورا نے لکھا تھا۔ اس فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، جیکی شراف، پاریش راول، ارشد وارثی، روینہ ٹنڈن، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی، جانی لیور، راجپال یادیو، فریدہ جلال، لارا دتہ، شریاس تلپڑے، آفتاب شرما، یشہارا سنگھ، یشہ پال اور یشہرا سنگھ سمیت دیگر فنکاروں نے کام کیا ہے۔

وہ اگلی بار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی گول مال 5 میں نظر آئیں گے۔ گول مال فلم سیریز کی پہلی قسط، جو 2006 میں پردے پر آئی تھی، اس میں اجے دیوگن، تشار کپور، ارشد اور شرمن کے ساتھ ساتھ ریمی سینن اور پریش راول شامل ہیں۔ یہ مبینہ طور پر ہرش شیوشرن کے مراٹھی ڈرامے گھر گھر پر مبنی تھا، جس نے وورا کے گجراتی ڈرامے افلاطون کو بھی متاثر کیا، اور اس کے نتیجے میں اس فلم کے لیے ایک تحریک تھی۔ اس فلم کے بعد 4 سیکوئل بنائے گئے جیسے کہ گول مال ریٹرنز، جو 2008، 2010 میں ریلیز ہوئی گول مال 3 اور گول مال اگین، جو 2017 میں سلور اسکرین پر آئی۔ تمام فلموں میں اجے، ارشد، تشار، سنجے مشرا، وراجیش ہیرجے، مشیری، اور مشیرا نے اداکاری کی۔ تین میں کنال کھیمو اور جانی لیور دو میں۔ اکشے پانچویں قسط میں شامل ہو رہے ہیں۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

سربھی جیوتی : جدید ماؤں کو دادی نانی کی ہر روایت اپنانا ضروری نہیں

Published

on

ممبئی : اداکارہ سوربھی جیوتی کا ماننا ہے کہ جدید زچگی کا مطلب روایات سے خود کو دور کرنا نہیں، بلکہ انہیں سمجھنا اور باخبر انتخاب کرنا چاہیے۔ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں، ‘قبول ہے’ اداکارہ نے اس بارے میں اپنا نقطہ نظر شیئر کیا کہ کس طرح زچگی اور والدین کا سالوں میں ارتقا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جہاں ماؤں میں زیادہ نمائش اور شعور ہے، وہیں مادریت کا جوہر بدستور قائم ہے۔ روایتی طریقوں کی طرف آج کی نسل کے نقطہ نظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سوربھی نے کہا کہ ایک جدید ماں ہونے کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ ہر اس چیز کو مسترد کر دیں جو نسلوں سے چلی آ رہی ہے۔

“میں برا نہیں کہوں گی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس بات پر زیادہ اٹل نہیں ہونا چاہیے کہ ہم جدید مائیں ہیں، اس لیے ہمیں کچھ بھی روایتی نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایک چیز ہے۔ اور زچگی بالکل وہی ہے۔ مائیں بدل گئی ہیں، ہمارے پاس مزید نمائش ہے۔” اداکارہ نے مزید بتایا کہ ضروری نہیں کہ آج کی مائیں پچھلی نسلوں کے ذریعے گزرے ہوئے ہر عمل پر بغیر سوال کیے عمل کریں۔ اس کے بجائے، وہ بعض روایات کے پیچھے استدلال کو سمجھ سکتے ہیں اور فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کام کرتا ہے۔ “ہمیں واقعی ان کی اندھی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میری دادی یا ان کی بہنیں، یا اس وقت کے لوگوں نے کیا پیروی کی۔ ہمیں آنکھیں بند کرکے اس کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم حقیقت میں کچھ منطق اور استدلال کو دیکھ سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ اچھا حصہ ہے۔”

سوربھی جیوتی نے 13 جون کو زچگی کو قبول کیا جب اس نے اور اس کے شوہر، سمیت سوری نے اپنے پہلے بچے، ایک بچی کا استقبال کیا۔ جوڑے نے اپنی بیٹی کی آمد کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں لکھا تھا، “یہ ایک لڑکی ہے…13 جون 2026…لوو سوربھی اور سمیت۔” خوشی کی خبر کا اشتراک کرتے ہوئے، ‘ناگن’ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، “(اوم) ہماری بیٹی یہاں ہے۔ ہمارے دل محبت اور شکرگزار سے بھر گئے ہیں۔” سوربھی نے اس سے قبل اپنے عام ڈیلیوری کے تجربے کے بارے میں اس وقت کھل کر بات کی تھی جب ایک مداح نے بچے کی پیدائش کی تیاری کے بارے میں مشورہ طلب کیا تھا۔ سوال کے جواب میں اداکارہ نے حمل کے دوران متحرک رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس نے انکشاف کیا کہ پورے سفر میں باقاعدہ چہل قدمی، اسٹریچنگ اور ہلکی ورزش نے اس کی مدد کی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسک می اینیتھنگ (اے ایم اے) سیشن کی میزبانی کی، جہاں اس نے مداحوں کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے حمل کے سفر کی جھلکیں شیئر کیں۔ سیشن کے دوران، اس نے تصدیق کی تھی کہ اس نے نارمل ڈیلیوری کا انتخاب کیا ہے اور ان سرگرمیوں کے بارے میں بات کی جنہوں نے بچے کی پیدائش کی تیاری میں مدد کی تھی۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

گوہر خان نے شوہر زید دربار کے لیے ‘بہترین سال’ اور شاندار زندگی کی خواہش کی۔

Published

on

ممبئی : اداکارہ گوہر خان نے شوہر زید دربار کے لیے ‘بہترین سال’ اور ‘حیرت انگیز’ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کیونکہ وہ ہفتے کے روز ایک سال بڑے ہو گئے۔ ‘بگ باس 7’ کے مدمقابل نے زید کی ایک تصویر گرا دی جو اپنے دونوں بیٹوں ذہان اور فروان کو پیار سے اپنی بانہوں میں پکڑے ہوئے ہیں۔ تاہم، اس نے لڑکوں کے چہروں کو سرخ دل والے ایموجیز سے ڈھانپ رکھا ہے۔ اپنے شوہر کو ان کے خاص دن پر مبارکباد دیتے ہوئے، گوہر نے کیپشن لکھا، “بہترین سال اور سب سے زیادہ حیرت انگیز زندگی کے لیے ہمیشہ دعا! (ریڈ ہارٹ ایموجی) سب سے مبارک سالگرہ ابا (بارہ اور کیک ایموٹیکنز)۔” گوہر اور زید جوڑے کے مقاصد کو پورا کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے کے قریب آنے کے بعد آخرکار یہ دونوں 25 دسمبر 2020 کو ایک روایتی نکاح کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ جوڑے کو 10 مئی 2023 کو ان کے پہلے بچے، بیٹے، ذہان، کی ولادت ہوئی۔ ان دونوں نے یکم ستمبر 2025 کو اپنے دوسرے بچے، فروان کا استقبال کیا۔

دریں اثنا، گوہر نے انکشاف کیا تھا کہ زید سے ملنے سے پہلے ان کے ساتھ مردوں کے ساتھ کیا گیا تھا کیونکہ یہ جوڑا مشہور ٹاک شو ‘رشامی کے دل سے دل تک’ میں نظر آیا تھا۔ جب میزبان اور اداکارہ رشمی دیسائی نے گوہر سے پوچھا کہ وہ کس قسم کے آدمی سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو گوہر نے کہا، “میرے پاس ایسی کوئی بات نہیں تھی، درحقیقت، جب میں زید سے ملی تو میں مردوں سے مکمل طور پر نفرت کرتی تھی۔ میں اس طرح تھی، “میں مردوں سے نہیں ملنا چاہتی، وہ سب کمٹمنٹ فوبک ہیں۔ وہ سب بھاگنا چاہتے ہیں۔” میں رشتے میں کمزور ہونے کے لیے تیار تھا، اور زیادہ تر مرد نہیں تھے۔” اس نے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک ایسے مرحلے سے گزر رہی تھی جہاں اس نے سب کچھ خدا کی مرضی پر چھوڑ دیا تھا۔ گوہر نے مزید کہا، “میں نے ایک دعا کی، براہ کرم مجھے کوئی اچھا آدمی بھیجیں، اگر یہ میرے لئے ہے تو میں اسے آپ سے لے لوں گا، اور آپ مجھ پر یقین کریں، اس کے ایک مہینے بعد ہی ہم ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے، اور وہ وہی تھا جس نے مجھے میسج کیا تھا۔”

Continue Reading
Advertisement

رجحان