سیاست
مفاد عامہ میں بی جے پی نئے جہات قائم کررہی:یوگی
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ عوامی توقعات کا مظہر بی جے پی حکومت نئی جہتیں قائم کررہی ہے جبکہ کنبہ پروری اور ذات پات کی حامی سماج وادی پارٹی(ایس پی)،بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس لگاتار محدود ہوتی چلی جارہی ہیں اپنے دوسرے میعاد کار کے100دنوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے یوگی نے لوک بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ حل ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی اتحاد کو مکمل اکثریت دے کر جس مقصد کے ساتھ اپنا آشیروار دیا تھا وہ جیت کا سلسلہ عوامی اعتماد کا مظہر نئے نئے جہات قائم کررہا ہے۔
اسمبلی انتخابات کے بعد اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات ہوئے جن میں 36 میں سے 33سیٹوں پر بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی جبکہ تین سیٹیں آزاد امیدواروں نے جیت لی۔ بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔ 87سالوں بعد یہ پہلا مقو ہے جب اترپردیش کے ایوان بالا میں کانگریس کا کوئی بھی رکن نہیں ہے۔ اس دوران اعظم گڑھ اور رامپور میں ہوئے ضمنی انتخابات میں عوام نے بی جے پی کو اپنا آشیرواد دیا۔ یہ دونوں سیٹیں ایس پی کے پاس تھیں۔
انہوں نے کہا کہ 25مارچ کو حکومت کے دوسرے میعاد کارکا ہم نے حلف لیا۔37سال بعد ریاست میں یہ موقع آیا تھا جب کسی حکومت نے اپنے پانچ سال پورا کرنے کے بعد دوسری بار پھر حلف لیا ہے۔ ہمیں جو دوسرے میعاد کار میں عوام نے موقع دیا ہے اسے ایک نئی اڑان کے ساتھ ہم اپنی یاترا کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ذریعہ ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف میں اترپردیش کا کردار اہم ہوجاتی ہے جسے حاصل کرنے کی سمت میں حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کی سبھی اسکیمات کو موثر انداز میں نفاذ کیا جارہا ہے۔ یہ جو پروگرام ہے جو اترپردیش کی معیشت کو ایک نئی سمت دینے کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کر کے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اگلے پانچ سالوں کے لئے جو ہدف طئے کئے گئے ہیں موجودہ وقت میں ہم اسے آگے بڑھانے کا کام کررہے ہیں جو اترپردیش کی ترقی کے لئے اہم ہے۔
ہم نے جو ایکشن پلان تیار کیا ہے اس میں تکنیک کا بھی بہتر استعمال کیا۔ پہلی بار ریاست کے اندر پنشن حاصل کرنے والےسرکاری ملازمین کے لئے ای۔پنشن اسکیم نافذ کی۔ یوپی ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ای۔ ودھان نافذ کیا گیا۔ حال ہی میں اسمبلی سیشن ای ۔ودھان کے ساتھ پورا ہوا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
