Connect with us
Tuesday,23-December-2025
تازہ خبریں

سیاست

کشمیر : مرکز نے مزید 15 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا

Published

on

Shah..

وادی میں کشمیری پنڈتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے 15 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس دوران کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ کیمپوں میں معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے مزید 15 ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

بتادیں کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پہلے ہی ایک سو پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں وارد کشمیر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کہ چاڈورہ میں کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین پچھلے کئی دنوں سے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز آئی جی کشمیر وجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کی. اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔

سیاست

ناندیڑ میں اجیت پوار کی این سی پی لیڈر کا دن دہاڑے اغوا… مارا پیٹا اور باہر پھینک دیا، سیاست گرمائی! حامیوں نے ناندیڑ بند کا کیا اعلان

Published

on

Nanded-NCP

پونے : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار اس کی وجہ این سی پی کے ایک رکن کا اغوا اور شدید مار پیٹ ہے۔ ناندیڑ میں پیش آنے والے اس واقعہ نے سیاسی دشمنی، امن و امان کی صورتحال اور پارٹی کے اندر گروپ بندی کے بارے میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ دریں اثنا، این سی پی لیڈر کے حامیوں نے ناندیڑ بند کی کال دی ہے۔ معاملہ سیاسی زور پکڑ رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کے سابق لیڈر جیون گھوگرے پاٹل اپنی ٹویوٹا انووا میں سفر کر رہے تھے جب مخالف سمت سے آنے والی ایک مہندرا اسکارپیو نے ان کی گاڑی کو روک دیا۔

سڑک کے کنارے جیون گھوگرے پاٹل کا انتظار کر رہے تین آدمی اس کی کار کی طرف بھاگے، اسے زبردستی اسکارپیو میں گھسیٹ کر لے گئے اور فرار ہوگئے۔ این سی پی لیڈر کا الزام ہے کہ اغوا کار اسے نامعلوم مقام پر لے گئے، اس پر حملہ کیا اور بعد میں اسے ایک گاؤں کے قریب چھوڑ دیا۔ اس کے بعد اس نے پارٹی کے ساتھیوں پرتاپراؤ گووند راؤ چکھلیکر اور موہن راؤ ماروتراو ہمبارڈے پر حملے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ پاٹل کے مطابق، اغوا کاروں نے انہیں دھمکی دی، اور کہا کہ وہ مستقبل کے وزیر، چکھلیکر کے ساتھ مداخلت نہ کرے، اور خبردار کیا کہ وہ بیڈ کے گاؤں کے سربراہ سنتوش دیشمکھ جیسا انجام ہو سکتا ہے، جسے پچھلے سال اغوا کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ناندیڑ کے ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلیکر اور سابق ایم ایل اے موہن راؤ ماروتراو ہمباردے کے خلاف تشدد بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں شبھم دتہ سنواد، راہول ماروتی داسرواد، کسٹوبھ رمیش رنویر، وویک نرہری سوریاونشی، مادھو بالاجی واگھمارے، محمد افروز فقیر اور دیوآنند بھولے شامل ہیں۔ ان میں سے تین کا مبینہ طور پر مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ دریں اثنا، جیون گھوگرے پاٹل، جو سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، نے اجیت پوار اور ایکناتھ شندے سے ناندیڑ میں غنڈوں کا راج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے حامیوں نے منگل کو ناندیڑ میں بند کا اعلان کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سدانندداتے کی ڈی جی پی بننے کی راہ ہموار، مہاراشٹر میں رشمی شکلا کے جانشین داتے ہوں گے، یکم جنوری سے کمان سنبھالیں گے

Published

on

ممبئی : قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ سدانندداتے کی مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کے بعداب وہ ڈی جی پی رشمی شکلا کے جانشین ہوں گے اس سے قبل ریاستی سرکار نے سدانند داتے کے نام کی سفارش کی تھی اور اب مرکزی سرکار نے انہیں ریاستی کیڈر میں واپس بھیج دیا ہے ۳۱ دسمبر کو رشمی شکلا کی سبکدوشی کے بعدسدانندداتے نئے ڈی جی پی کے طور پر چارج سنبھال سکتے ہیں۔ این آئی اے میں بطور ڈی جی کے طور پر سدانند داتے نے دہشت گردانہ کیسوں سے متعلق نہ صرف تحقیقات کی بلکہ اسے انجام تک بھی پہنچایا ہے دلی لال قلعہ بم دھماکوں کی تحقیقات بھی این آئی اے کے سپرد کی کی گئی تھی سدانند داتے مہاراشٹر کیڈر کے افسر ہے اور وہ ڈیپوٹیشن پر این آئی اے کے سر براہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کو منظوری دیدی ہے اس کے بعد داتے کا ڈی جی پی مقرر ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ڈی جی پی کی ریس میں سب سے اہم دعویدار کے طور پر سدانندداتے کا نام ہی صف اول پر تھا وہ اس سے قبل اے ٹی ایس سر براہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں داتے کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں جانبازی کےلئے مہاراشٹر پولیس کا ہیرو بھی قرار دیا جاتا ہے کاما اسپتال میں دہشت گردوں کا بہادری سے داتے نے مقابلہ کیا ۔ ممبئی میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اب مہاراشٹر کے سر براہ کے طور پر داتے خدمات انجام دے سکتے ہیں البتہ سدانندداتے ممبئی پولیس کمشنر کی ریس میں بھی صف اول پر تھے لیکن ریاستی سرکار نے اس عہدہ کی گریٹ میں کمی واقع کی اور ڈی جی کے بجائے اے ڈی جی کی سطح کے افسر کو ممبئی کا پولیس کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر کے طور پر دیوین بھارتی کو مقرر کیا گیا ہے اب ڈی جی پی کے طور پر سدانند داتے مہاراشٹرین ڈی جی پی کے طور پر تعینات کئے جاسکتے ہیں رشمی شکلا کو دو سال تک کا ڈی جی پی کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا سدانند داتے بھی اس عہدہ پر دو سال تک برقرار رہیں گے کیونکہ مرکزی سرکار اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ڈی جی پی کے عہدہ پر دو سال کی معیاد لازمی ہے ایسے میں سدانند داتے دو سال تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے راہول گاندھی کو جھوٹی کہانیوں کا لیڈر قرار دیا۔

Published

on

ممبئی : شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے جرمنی سے کانگر یس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے ہندوستان کے انتخابی نظام اور چین کے بارے میں بیانات پر سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی خود کو اپوزیشن لیڈر کہنا بند کریں اور خود کو پروپیگنڈہ اور جھوٹی کہانیوں کا لیڈر کہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے کہا کہ راہول گاندھی جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں، وہ صرف ہندوستان کے اداروں اور انتخابات پر تنقید کرتے ہیں۔ کبھی وہ سی بی آئی، کبھی ای ڈی، کبھی وزیر اعظم، کبھی ووٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہیں اور کبھی یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم آئین کو ختم کرنے آئے ہیں۔ شائنا این سی نے کہا، "میرے خیال میں راہول گاندھی کو اب کوئی نیا اسکرپٹ رائٹر ڈھونڈنا چاہیے۔ اگر آپ کا واحد ایجنڈا ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنا ہے، تو شاید آپ کے لیے جرمن شہریت لینے کا وقت آگیا ہے، کیونکہ آپ کو برلن اور دیگر ممالک اس قدر پسند ہیں کہ آپ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران غیر حاضر رہے۔ آپ بیرونی ممالک کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں سے آپ ہمیشہ ہندوستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔” شائنا این سی نے کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان اور شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "میں پرتھوی راج چوان اور سنجے راوت سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ 19 دسمبر کو انہوں نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن آج 23 دسمبر کو کچھ نہیں ہوا، کیونکہ وزیر اعظم مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔” شیوسینا لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم مینڈیٹ پر چلتا ہے، جو جیت یا ہار کا تعین کرتا ہے۔ شاید سنجے راوت بھول گئے ہیں کہ مقامی خود مختاری کے انتخابات کے نتائج حتمی ہیں، اور وہ کہیں نہیں ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اور ان کے قائدین گھر بیٹھیں اور سیاست میں مداخلت بند کریں۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کی بہار حکومت کی تعریف کے بارے میں، شائنا این سی نے کہا کہ انہوں نے صرف سچ کہا ہے : کہ بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے – بہتر انفراسٹرکچر، بہتر نوکریاں۔ اگر بہار کے عوام نے این ڈی اے کو اتنی بھاری اکثریت دی ہے تو یہ اس کا ثبوت ہے۔ اس لیے بہار پر تنقید کرنے والے کو زمین پر ہونے والی ترقی کو دیکھنا چاہیے، نہ کہ تنگ نظری سے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com