Connect with us
Tuesday,06-January-2026
تازہ خبریں

سیاست

امرت سروور کی تعمیر میں گاؤں والوں کا تعاون اہم: نقوی

Published

on

abbas

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ‘امرت سروور’ شروع کرنے میں میں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے اتر پردیش کے محکمہ جل شکتی کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے مسٹر نقوی کے ساتھ آج رام پور کے پٹوائی میں ملک کے پہلے ‘امرت سروور’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ یہ پرکشش وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں یہ پرکشش ’’ امرت سروور ‘‘ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس عظیم الشان امرت سروور کے تیار کرنےمیں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنے حالیہ ’’من کی بات ‘‘پروگرام میں پٹوائی میں تیار کردہ اس ’’امرت سروور’‘‘کا ذکر کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ’’من کی بات‘‘ میں کہا، “مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ امرت سروور کا ریزولیوشن پاس کرنے کے بعد اس پر کئی جگہوں پر تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ مجھے یوپی کے رام پور کے گرام پنچایت پٹوائی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گرام سبھا کی زمین پر ایک تالاب تھا، لیکن وہ گندگی اور کچرے سے بھرا ہوا تھا۔ بہت محنت اور مشقت کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد اور مقامی اسکول کے بچوں کی مدد سے پچھلے چند ہفتوں میں اس گندے تالاب کو صاف کرکے اسے نہ صرف دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے، بلکہ اب اس جھیل کے کناروں کو ریٹیننگ وال، باؤنڈری وال، فوڈ کورٹ، فوارے اور لائٹنگ سمیت بہت سی پرکشش چیزوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ میں رام پور کی پٹوائی گرام پنچایت، گاؤں کے لوگو اور وہاں کے بچوں کو اس کوشش کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ پٹوائی کا یہ ’’امرت سروور‘‘ نہ صرف ماحولیات کے تحفظ، پانی کو محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ یہ جھیل اردگرد کے لوگوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹس، فوارے اور روشنی کے علاوہ کشتی رانی سمیت تفریح ​​ کا سازو سامان بھی ہے، جو جھیل کی مختلف سہولیات کے ساتھ اس “امرت سروور” کی کشش کا مرکز ہے۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری سنگھ نے کہا کہ پٹوائی کا یہ امرت سروور اس بات کی مثال ہے کہ حکومت اور سماج کے تال میل سے کتنی بڑی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ یہ ‘امرت سروور’ ماحولیات کے تحفظ میں کافی مددگار ثابت ہوگا، اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی آس پاس کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے تمام اضلاع میں 75 ‘امرت سروور’ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

سیاست

ممبئی بلدیاتی انتخابات سیاسی پارٹیوں میں بغاوتوں کا سلسلہ دراز

Published

on

Shinde

ممبئی بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی سے ناراض لیڈران کی دیگر پارٹیوں میں ہجرت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. مہاراشٹر نونرمان سینا کو بلدیاتی انتخاب سے قبل زبردست جھٹکا لگا ہے. ایم این ایس کے کئی لیڈران نے شیوسینا شندے سینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے, اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے کے قریبی سنتوش دھوری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی. اس کے بعد بھی اب پارٹی تبدیلی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ایم این ایس کے کئی اعلیٰ لیڈران نے شیوسینا ایکناتھ شندے میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی سے بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔ ممبئی میں بی ایم سی الیکشن سے قبل راج اور ادھو ٹھاکرے نے انتخابی اتحاد کیا تھا, لیکن ان پارٹیوں کے باغی لیڈران اب بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں, جس کے سبب دونوں پارٹیوں میں بغاوتوں کا سلسلہ دراز ہے ٹکٹ نہ ملنے سے نالاں کئی لیڈران اپنی پارٹی کا دامن چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے جنرل سکریٹری راجا بھاؤ چوگلے، ایم این ایس کے ترجمان ہیمنت کامبلے، ایم این ایس چترپت سینا کے جنرل سکریٹری راہل توپالونڈھے، مہاراشٹر نو نرمان ودیارتھی سینا سندیش شیٹی، منور شیخ، اشیش مارک، پرتھمیش بنڈیکر، سنتوش یادو نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر شندے نے ان سب کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیو سینا کے جنرل سکریٹری راہل شیوالے، شیو سینا سکریٹری سوشانت شیلر، شیو سینا کی ترجمان شیتل مہاترے اور شیوسینا کے تمام مقامی عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات 2025 – 26 : مرکزی الیکشن آفس میں ووٹر کی تصاویر کے ساتھ حتمی ووٹر لسٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہیں

Published

on

ELECTOR

ممبئی ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن وار ووٹر لسٹوں کو شائع کرنے کے لیے ایک نظرثانی شدہ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مکمل میونسپلٹی وار ووٹر لسٹ جیسے ہی مکمل ہو جائے شائع کی جائے۔ اسی مناسبت سے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کو آج 6 جنوری 2026 کو ریاستی الیکشن کمیشن سے 227 وارڈوں میں سے 226 کی پولنگ اسٹیشن وار ووٹر لسٹ موصول ہوئی ہے، پولنگ اسٹیشن وار ووٹر کی تصویروں کے ساتھ مذکورہ فہرستیں 7 جنوری 2026 بروز بدھ سے متعلقہ مرکزی الیکشن آفس میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن شہریوں/ سیاسی جماعتوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ یہ ووٹر لسٹیں متعلقہ مرکزی الیکشن آفس سے خریدیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب نے ترکی کے ساتھ مل کر یو اے ای کے خلاف کھولا محاذ، پاکستان کو بھی الٹی میٹم کر دیا جاری، منیر شدید پریشانی میں مبتلا۔

Published

on

saudi-turkey

لندن : برطانیہ میں مقیم پاکستانی فوج کے سابق میجر عادل راجہ نے کئی دلیرانہ دعوے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پورے مغربی ایشیا میں ایک بڑا اور مضبوط اتحاد بنا رہا ہے۔ اس میں اسے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے چیلنج کا سامنا ہے۔ متحدہ عرب امارات اسرائیل سے مدد حاصل کر رہا ہے۔ اس دوران پاکستان اور مصر جیسے ممالک سعودی عرب کے دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے ایک طرف فیصلہ کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ راجہ نے انٹیلی جنس رپورٹ پر اپنے دعوے کی بنیاد رکھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے سی ڈی ایف عاصم منیر سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ پیر کو اپنی ویڈیو میں عادل راجہ نے کہا کہ ان کی حاصل کردہ انٹیلی جنس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پردے کے پیچھے متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ یہ نہ صرف پردے کے پیچھے ہے بلکہ اب ظاہر ہوتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے حالیہ فیصلے میں غزہ کو براہ راست امداد بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک صرف متحدہ عرب امارات غزہ کو امداد بھیج رہا تھا۔

سعودی عرب کا غزہ کے لیے امداد بھیجنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور متحدہ عرب امارات کو سائیڈ لائن کرنے کے لیے سعودی عرب نے ترکی اور قطر کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔ اس اتحاد میں کئی دوسرے ممالک کو شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ اتحاد صومالیہ، سوڈان، لیبیا اور سوڈان میں حکومت مخالف گروپوں کو کمزور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جن کی متحدہ عرب امارات حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب کے اتحاد اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اس کے تنازعہ نے خاص طور پر مصر اور پاکستان کو پریشان کر رکھا ہے۔ یہ دونوں ممالک اپنی پوزیشن واضح نہیں کر رہے۔ چنانچہ سعودی عرب دونوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ اپنی اپنی پوزیشن واضح کریں۔ سعودی عرب پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر اور مصری رہنما فتح السیسی پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

راجہ کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کا ماننا ہے کہ متحدہ عرب امارات صرف اسرائیل کے علاوہ مصر اور پاکستان کو دیکھتا ہے۔ سعودی عرب کے موقف نے عاصم منیر کو خاصا پریشان کیا ہے۔ منیر محمد بن سلمان سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں وقت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ سلمان نے پاکستان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی سرگرمی سے مہم چلا رہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھیجے۔ عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن کو سعودی عرب نے ہوا دی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان