Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

جرم

للت پور میں بچی کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں پورا تھانہ لائن حاضر

Published

on

Rape

اترپردیش کے ضلع للت پور میں ایک معصوم عصمت دری متاثرہ کی شکایت درج کرانے کے لئے پولیس تھانے میں جانے پر تھانہ انچارج کے ذریعہ بھی متاثرہ کے ساتھ ریپ کئے جانے کے معاملے میں بدھ کو پورے تھانے کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق) پرشانت کمار نے کہا کہ اس بدقسمت واقعہ کی اطلاع ملنے پر فورا تھانہ انچارج کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ للت پور کے تھانہ پالی میں پیش آیا یہ واقعہ بدھ کو اجاگر ہونے کے بعد ضلع کے ایس پی نکھل پاتھک نے تھانہ انچارج کو معطل کر دیا تھا۔

موصول اطلاع کے مطابق چار ملزمین گذشتہ 22 اپریل کو متاثرہ کو بہلا پھسلا کر بھوپال لئے گئے تھے۔ جہاں پر تین دن ان لوگوں نے اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ اس کے بعد 25 اپریل کو پالی میں معصومہ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بعد میں پولیس نے متاثرہ کی موسی کو بلاکر اس کے حوالے کر دیا۔ الزام ہے کہ 27 اپریل کو تھانہ انچارج نے بیان لینے کے لئے متاثرہ کو تھانے میں بلایا، اور اپنے کمرے میں لے کر اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔

وہیں 30 اپریل کو پولیس نے ایک بار پھر متاثرہ کو تھانے بلایا، اور تھانے سے لڑکی کو چائلڈ لائن بھیج دیا گیا۔ جہاں اس نے چائلڈ لائن کے افسران کو اپنی آب بیتی سنائی۔ اس پر چائلڈ لائن والوں نے متاثرہ کی ماں کو بلایا۔ جہاں لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ چار لڑکے اور ایک داروغہ نے عصمت دری کی ہے۔ جس کے بعد ان کی ماں نے تھانہ انچارج سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

کمار نے بتایا کہ انسپکٹر کو معطل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انسپکٹر سمیت 6 لوگوں کے خلاف اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ طول پکڑنے پر علاقے کے اے ڈی جی (کانپور) نے پورے تھانے کو لائن حاضر کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک کل 03 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

کمار نے کہا کہ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے جھانسی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کو موقع پرموجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی جی پی نے ڈی آئی جی کو تب تک موقع پر رہنے کو کہا ہے جب تک پورے واقعہ کا انکشاف نہیں ہو جاتا ہے۔

کمار نے کہا کہ ملزمین کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاطی کوئی بھی ہو چاہئے محکمہ پولیس کے ہی افسر یا ملازم ہی کیوں نہ ہوں، سبھی کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش کے لئے جانچ ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ ملزمین کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان