Connect with us
Tuesday,01-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں کورونا سے ایک دن میں 4100 ہلاکتیں

Published

on

corona

ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,100 مریض جان لیوا وباء سے ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اب اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 20 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ تعداد 100 سے کم تھی۔

اس دوران کورونا وائرس کے 1660 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2349 مریض جان لیوا وباء سے شفایاب ہونے کے بعد اس وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 436 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال کیسز کی تعداد 4,789 سے گھٹ کر 16,741 ہوگئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.04 فیصد ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس اور مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ کو نوٹس جاری کر دیا، مساجد کے لاؤڈ اسپیکر تنازع پر

Published

on

Mubin-Solkar

ممبئی، 1 جولائی 2025 — ممبئی ہائی کورٹ نے آج پانچ مساجد کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی پولیس حکام اور مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ (ایم پی سی بی) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس اُس معاملہ سے متعلق ہے جس میں مساجد نے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے اور اجازت ناموں کی عدم تجدید کے خلاف شکایت کی ہے۔ درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ پولیس کی طرف سے کی جانے والی حالیہ کارروائیاں بلا اجازت اور غیر قانونی ہیں، اور اُن کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شفافیت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر کی گئی ہیں، جس سے مذہبی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جولائی 9، 2025 کو ہونے والی آئندہ سماعت سے قبل متعلقہ ریکارڈز اور تفصیلات کے ساتھ ایک حلف نامہ جمع کرائے۔ عدالت کا یہ حکم قانون نافذ کرنے والے اداروں میں جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔

ایڈووکیٹ یوسف موسیالہ، سینئر وکیل، نے درخواست گزاروں کی طرف سے مقدمہ عالی کیا۔ ان کے ساتھ ایڈووکیٹ مبین سولکر بھی مقدمہ میں شامل تھے، جنہوں نے اس مقدمے میں مؤثر نمائندگی کی۔ دیگر جونیئر وکلاء بھی پیش ہوئے، جو اس معاملے کی سنجیدگی اور حساسیت کو واضح کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ کیس اس سیاق و سباق میں اہمیت کا حامل ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مذہبی کمیونٹیز کے مابین لاؤڈ اسپیکر اور دیگر مذہبی اشیاء کے استعمال پر تنازعہ جاری ہے۔ عدالت کے آئندہ حکم کا شدت سے انتظار ہے، کیونکہ اس سے مذہبی آزادی اور قانون کی ذمہ داری کے توازن کا پتہ چلنے کے امکانات ہیں۔ مذہبی اصولوں کی پاسداری کے ساتھ قانون کے نفاذ سے متعلق اس کیس کی سماعت جاری ہے، اور امید ہے کہ آئندہ سماعت پر دوام پیدا ہوگا۔

Continue Reading

سیاست

امیروں کی حالت بہتر غریبوں کی حالت زار… غریبوں کی بستیوں کے ساتھ سوتیلاسلوک کا ایوان اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا الزام

Published

on

‎ممبئی مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی نے غریب علاقوں میں سہولیات کا فقدان اور غریب عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک پر سرکار سے ایوان میں ایس پی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے جواب طلب کیا اور سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقی صرف امیروں کے علاقے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ مانخورد شیواجی نگر گوونڈی میں اچھے کالج، اسکول، اسپتال تعمیر کرنے کا برسوں سے مطالبہ کرنے کے باوجود اگر حکومت نے اس پر کوئی اقدامات نہیں کئے ان علاقوں سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اگر یہاں سہولیات میسرکرتی تو کیا ہوتا؟ صرف جیلیں، جانوروں کے قبرستان، شمشان گھاٹ ہی یہاں تیار کیے جاتے ہیں

‎سماج وادی پارٹی لیڈر نے ایوان میں اپنے حلقہ کے زمینی مسائل پیش کیے جس میں مانخورد شیواجی نگر، بھیونڈی، ممبرا، دیوا اور لوکل ٹرینوں میں مسافروں کی پریشانی ٹرینوں میں مسافر اور نسان ٹھوس ٹھوس کر سفر کرنے پر مجبور ہیں, جس کے سبب ٹرینوں میں حادثات پیش آتے ہیں, اس پر قدغن لگانے اور عام عوام اور مسافروں کو سہولیات میسر کرنے کا بھی اعظمی نے ایوان میں کیا۔

ممبرا، دیوا اور بھیونڈی جو ایک صنعتی شہر ہے اسے اب تک ترقی کی جانب کیوں گامزن نہیں کیا گیا؟ ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر کے ممبئی سے احمد آباد تک بلٹ ٹرین چلائی جا رہی ہے، لیکن جانوروں سے بھی بدتر حالات میں ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں لٹکتے ہوئے سفر کرنے والے مسافروں کے جانوں کی کوئی قیمت نہیں؟ ‎مانخورد شیواجی نگر میں نٹور پرکھ کی عمارتوں میں وینٹیلیشن (روشن دان) کا نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے مکین ٹی بی جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ عمارتیں اتنی خستہ حال ہیں کہ کسی بھی وقت حادثہ کا شکار اور مہندم ہو سکتی ہے اس کے باوجود حکومت اس سے چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ایس آڑ اے سکیم کچی آبادیوں کی بحالی کے لئے مرتب کی گئی تھی، جس کے تحت کچی آبادیوں جھوپڑپٹیوں کو عمارت میں فلیٹس میسر کرنا تھا, لیکن 40 سال گزرنے کے باوجود یہ اسکیم پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ اس کے باوجود، اب ممبئی میں ₹ 65,000 کروڑ کی ایک نئی ہاؤسنگ اور بازآبادکاری اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔ ‎چار مربع میٹر کچی آبادی جھوپڑپٹی کا علاقہ، جو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے اس کی دوبارہ تعمیر و ترقی کے لیے پہلے کچی آبادیوں کی رضامندی لی جاتی تھی، لیکن اب ان کی رضامندی کے بغیر، پرائیویٹ بلڈروں کو وہاں عمارتیں بنانے کی اجازت دی جارہی ہے کیا یہ غریبوں کے ساتھ ظلم نہیں؟

ابوعاصم اعظمی نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، منتخب عوامی نمائندے نہیں ہیں اور دوسری طرف عوام کی رائے لیے بغیر ایسے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے اس اسکیم کو نہ منظور کیا جائے اور نہ ہی اسے نافذالعمل نہ کرے۔ ‎مانخورد شیواجی نگر کی سڑکوں کی حالت اتنی انتہائی خستہ ہے ٹریفک کا مسئلہ درکنار یہاں آدمی ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا یہاں سڑکوں پر راہگیروں کا بھی چلنا محال ہے مانسون میں صورتحال مزید ابتر ہے۔

‎مانخورد شیواجی نگر گوونڈی میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے لیس اسکول بنائے جائیں تاکہ بچوں کو بہتر تعلیم میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت اچھے اسکول اور کالج نہیں کھول رہی تو دوسری طرف کم فیس پر پڑھانے والے چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں کو بند کرنے کی کوششیں کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مانخورد شیواجی نگراسپتالوں کی ابتر حالت، صحت کی خدمات کی کمی، مریضوں کے لیے بستروں اور ادویات کی عدم دستیابی، آلودہ پانی اور بڑھتی ہوئی آلودگی سے نبرد آزما ہے ان اسپتالوں کی حالت میں بہتری کی ضرورت ہے سرکار کو ان تمام مسائل پر توجہ دے کر اس کا ازالہ کرنا چاہئے یہ مطالبہ ایوان اسمبلی میں اعظمی نے کیا ہے ابوعاصم اعظمی نے الزام عائد کیا کہ صرف اڈانی اور امبانی کی ترقی ہی ممکن ہے غریبوں کی حالت زار ہے اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

سیاست

کسانوں پر توہین آمیز اور قابل اعتراض تبصرہ ایوان اسمبلی میں ہنگامہ، کانگریس لیڈر نانا پٹولے ایک دن کے لئے معطل، لڑائی جاری رکھنے کا عزم

Published

on

Nana-Patole

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں کسانوں کے مسئلہ پر حکمراں محاذ کے توہین آمیز اور قابل اعتراض تبصرہ پر بطور احتجاج اسپیکر کے پوڈیم کے سامنے احتجاج کرنے کی پاداش میں کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن اسمبلی نانا پٹولے کو اسمبلی کی کارروائی سے ایک روز کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ نانا پٹولے نے کسانوں کے خلاف توہین آمیز کلمات کے خلاف ایوان میں احتجاج کیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے کسانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کے بعد ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی تھی۔

ایوان میں اس وقت شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جب وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے اور بی جے پی رکن اسمبلی ببن راؤ لونیکر کسانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا یہ الزام نانا پٹولے نے عائد کیا ہے۔ جس کے بعدنانا پٹولے اور اپوزپشن لیڈران نے بطور احتجاج اسپیکر کی کرسی تک پہنچ گئے اس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور تبصرہ پر معافی کا مطالبہ بھی کیا اس پر اسپیکر راہل نارویکر نے نظم و نسق برقرار رکھنے اور اراکین کو اپنی نشست پر بیٹھنے کی تلقین کی, لیکن اس کے باوجود ہنگامہ جاری رہا تو نانا پٹولے کو ایک دن کیلئے اسمبلی سے معطل کر دیا۔

کسانوں کی تضحیک پر کانگریس لیڈر نانا پٹولے نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کسانوں کی توہین کرتے ہیں انہیں عزت دی جاتی ہے اور کسانوں کے حق کیلئے لڑائی لڑنے والوں کو اسمبلی سے باہر کر دیا جاتا ہے۔ ریاستی سرکار کے وزراء اور مرکزی سرکار پر نانا پٹولے نے تنقید کی اور کہا کہ آج کسانوں کے ساتھ بھکاریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بے موسم بارش کے سبب کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں کسان کی امداد کیلئے سرکار نے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا ہے ساتھ ہی ان کا بیمہ بھی ختم ہوچکا ہے۔ کانگریس لیڈر نے سرکار کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے تادیبی کارروائی کے بعد بھی ان کے حق کیلئے لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا انہوں نے کہا کہ ہم اس کرپٹ اور بدعنوانی سرکار کے خلاف لڑائی لڑتے رہیں گے چاہے روز ہی معطلی کا سامنا کرنا کیوں نہ پڑے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com