Connect with us
Saturday,06-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

یوپی : دوسرے مرحلے کی 55 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز

Published

on

vote

اتر پردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر پیر کو سخت سیکورٹی کے انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رائے دہندگان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

چیف الیکشن افسر اجئے کمار شکلا نے اتوار کو کہا کہ ان تمام سیٹوں پر مجموعی طور سے 2.02 کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.05 کروڑ مرد اور 94 لاکھ خواتین 586 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں 69 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا 12544 پولنگ سنٹرس کے 23404 پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سال 2017 میں ان سیٹوں پر مجموعی ووٹنگ کا اوسط فیصد 65.53 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وہیں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق) پرشانت کمار نے کہا آٹھ اسمبلی حلقوں بشموں نگینہ، دھام پور، بجنور، اسمولی، سنبھل، دیوبند، رامپور منہارن اور گنگوہ کو حساس حلقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں 436 بستیوں اور مقامات کو کافی حساس اور 4917 پولنگ بوتھ کو حساس بوتھوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

اے ڈی جی نے بتایا کہ خواتین کے لئے 127 پنک بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں پر 42 خاتون انسپکٹر یا سب۔انسپکٹر اور 488 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں سنٹرل فورسز کی 733.44 کمپنیوں کو 12544 پولنگ بوتھ پر تعینات کیا گیا ہے۔

یو پی پولیس نے 6860 انسپکٹر اورسب انسپکٹر، 54670 کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ 18.01 کمپنی پی اے سی، 930 پی آر ڈی جوان اور 7746 چوکیداروں کو اس مرحلے میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جن اضلاع میں ووٹنگ ہونی ہے تمام شراب کی دوکانیں 5 بجے تک بند رہیں گی، اور سرحدین سیل کر دی گئی ہیں۔

جن اضلاع کی 55 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، ان میں امروہہ، سہارنپور، بجنور، رامپور، سنبھل، مرادآباد، بریلی، بدایوں اور شاہجہاں پور شامل ہیں۔ اس مرحلے میں یوگی حکومت کے تین وزیر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ سہارنپور سے سریش کھنہ، ضلع سنبھل کی چندوسی سے گلابو دیوی اور رامپور کی بلاسپور سیٹ سے بلدیو سنگھ اولکھ شامل ہیں۔

اپوزیشن کے معروف چہرے جو انتخابی میدان میں ہیں، ان میں سینئر سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان رامپور صدر سے، یوگی کابینہ کے سابق وزیر اور اب ایس پی امیدوار دھرم پال سنگھ سینی ضلع سہارنپور کی نکور سے اور امروہہ سے محبوب علی قابل ذکر ہیں۔

مسلم اکثریتی علاقے کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف پارٹیوں نے 75 سے زیادہ مسلم امیدوار اتارے ہیں۔ ان میں بی ایس پی کے سب سے زیادہ 25، ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے 18، کانگریس نے 23 مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ وہیں ایم آئی ایم کے 15 مسلم چہروں نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔

تقریبا ایک مہینے تک چلی انتخابی مہم میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے علاوہ اپوزیشن پارٹیاں ایس پی۔ بی ایس پی، آر ایل ڈی، اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والی 55 سیٹوں میں سے تقریبا 25 سیٹوں پر مسلم ووٹر اور 20 سے زیادہ سیٹوں پر دلت ووٹر ہار جیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس علاقے میں سال 2017 کے مودی لہر نے دلت۔ مسلم صف بندی کی وجہ سے ماضی میں بی جے پی کے کمزور ہونے کے طلسم کو توڑتے ہوئے 55 میں سے 38 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ جبکہ ایس پی کو 15 اور اس کی اتحادی پارٹی کانگریس کو دو سیٹیں ملی تھیں۔ اس وقت ایس پی کے 15 میں سے 10 اور کانگریس کے دو میں سے ایک مسلم ایم ایل اے جیتے تھے۔ ماہرین کی رائے میں دلت ووٹوں میں تقسیم کا سیدھا اثر یہ ہوا کہ سابقہ الیکشن میں بی ایس پی کا اس علاقے میں کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔

اس الیکشن میں کسانوں کی ناراضگی بی جے پی کی مشکلیں بڑھا سکتی ہے۔ وہیں مخالف خیمے سے ایس پی نے اس علاقے میں احتجاج کو شباب پر پہنچا کر ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے پہلے سال 2012 میں جب ایس پی نے حکومت بنائی تھی اس وقت بھی ایس پی کو اس علاقے کی 55 سیٹوں میں سے 27 سیٹوں میں جیت ملی تھی، جبکہ بی جے پی کے کھاتے میں 8 سیٹیں آئی تھیں۔

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والے 9 اضلاع میں سے سات اضلاع رامپور، سنبھل، مرادآباد، سہارنپور، امروہہ، بجنور اور نگینہ میں دلت مسلم ووٹر ہی امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی نے سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کیا تھا، اور ان سات اضلاع کی سبھی سات لوک سبھا سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ ان میں ایس پی کو رامپور مرادآباد اور سنبھل جبکہ بی ایس پی کو سہارنپور، نگینہ، بجنور اور امروہہ سیٹوں میں جیت ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس الیکشن میں ذات پات کی صف بندی کی بنیاد پر بی جے پی کے لئے سابقہ الیکشن کی طرر پر مذہب کی بنیاد پر اور سیکورٹی کے مسئلے پر ووٹوں کی تقسیم کرانا سخت چیلجنگ ثابت ہوا ہے۔ سبھی پارٹیوں کے امیدواروں کہ فہرست سے صاف ہوگیا ہے، کہ اس علاقے میں الیکشن کا دارومدار دلت، جاٹ اور مسلم ووٹوں کے پولرائزیشن پر منحصر ہے۔

جہاں تک انتخابی مہم کا سوال ہے تو کورونا انفکشن کے خطرے کے درمیان ہو رہے۔ اس الیکشن میں گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں انتخابی مہم کا شور کافی کم رہا۔ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے تحت ریلی، جلوس اور روڈ شو وغیرہ پر پہلے ہی روک لگا دی تھی۔
ورچول انتخابی تشہیر کے معاملے میں بی جے پی نے اپوزیشن پارٹیوں کو ضرور پیچھے رکھنے کی کوشش کی، لیکن 06 فروری سے عوامی ریلیاں کرنے کی اجازات ملنے کے بعد ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس محدود روڈ شو اور عوامی ریلیاں کر کے ووٹروں تک اپنے پیغام پہنچانے میں مشغول ہیں۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی ابتداء میں اگرچہ سے انتخابی مہم سے دور رہیں، لیکن دو فروری سے انہوں نے مغربی اترپردیش میں تین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔

انتخابی ایجنڈوں کی اگر بات کی جائے تو کسان تحریک کا گڑھ رہے۔ مغربی اترپردیش میں کسانوں کی پریشانیاں سب سے بڑا ایجنڈا ہیں۔ ماہرین کی رائے میں مودی حکومت بھلے ہی تینوں زرعی قوانین واپس لے کر سب سے لمبے کسان تحریک کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہو، لیکن کسانوں کا غصہ اب بھی بی جے پی کے لئے اس الیکشن کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

کسانوں کے اشتعال کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ترقیاتی کاموں کا اس علاقے میں جم کر انتخابی مہم چلائی ہے۔ بی جے پی نے شاہ کو مغربی اترپردیش میں پارٹی کا انتخابی انچارج بنایا ہے۔ یہ الیکشن شاہ کے انتخابی انتظامات کو بھی کسوٹی پر پرکھے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2012 میں جب سماج وادی پارٹی اقتدار میں آئی تھی، اس وقت ایس پی نے 55 میں سے 27 سیٹوں پر جیت درج کی تھی، جب کہ بی جے پی کے کھاتے میں محض 8 سیٹیں آئی تھیں۔

ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اکھلیش کے انتخابی نتائج کی لگاتار ناکامیوں پر اس الیکشن میں بریک لگتا ہے یا نہیں۔ وہ آر ایل ڈی کے جینت چودھری کے ساتھ پورے مغربی اترپردیش میں لگاتار انتخابی مہم کر کے کسانوں کے پریشانیوں کو اہم ایجنڈا بنا رہے ہیں۔ جس سے کسانوں کی ناراضگی بی جے پی کا وجئے رتھ روک سکے۔ علاوہ ازین یہ الیکشن جینت چودھری کے لئے بھی سخت امتحان ہے۔ یہ انتخاب یہ طے کرے گا کہ وہ جاٹ لینڈ کے چودھری ہیں یا نہیں۔

بی ایس پی کی بھی کوشش ہے کہ مغربی اترپردیش میں ایس پی آر ایل ڈی اتحاد اور بی جے پی کی لڑائی کو سہ رخی بنا دیا جائے۔ اس علاقے کی دلت اکثریتی دو درجن سیٹوں پر اپنے امیدوار جتانے کی بی ایس پی کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ سابقہ امتحانات میں اس علاقے سے ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کر پانے والی بی ایس پی کے لئے یہ الیکشن اپنے وجود کو ثابت کرنے والا ہو گیا ہے۔

جرم

میرابھائندر منشیات فروشوں پر پولس کا کریک ڈاؤن ۱۲ ملزمین گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میرابھائیندر میں ڈرگس منشیات کے خلاف آپریشن میں پولس نے ریاست تلنگانہ سے ایک ڈرگس فیکٹری بے نقاب کر کے ١٢ ہزار کروڑ کی منشیات بھی ضبط کی ہے اور یہاں سے منشیات سازی کے اسباب بھی برآمد کیے ہیں۔ ممبئی میرا بھائندر پولس کمشنر نکیت کوشک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا. پہلے یہاں ایک بنگلہ دیشی خاتون ڈرگس ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اس کی شناخت فاطمہ مراد شیخ ۲۳ سالہ کے طور پرہوئی ہے. اس کے قبضے سے ۱۰۵ گرام ایم ڈی ضبط کی گئی, اسکے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ اور فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ داخل کر کے گرفتار کیا گیا. اس سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہو گیا کہ اس کے ہمراہ ڈرگس کے ریکیٹ میں مزید ۱۰ افراد ملوث ہے اور فیکٹری سے متعلق انکشاف ہوا اور فیکٹری پر چھاپہ مار کر منشیات ضبط کی گئی. خاتون سے متعلق تفتیش کی گئی تو اس کے بنگلہ دیشی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس معاملہ میں کل ١٢ ملزمان، تین کاریں، ایک موٹر سائیکل، ۵ کلو گرام ۹۳۶ گرام ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ چار الیکٹرانک وزن کانٹا بھی ملا ہے, یہ کارروائی میرابھائیندر کمشنر نکیت کوشک کی ایما پر کی گئی اور پولس اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی ہے, ملزمین کے قبضے سے ٢٧ موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

امریکہ مغربی ممالک کے ساتھ یوکرین میں یورپی فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پوتن نے کہا – سب ہمارے ٹارگیٹ ہونگے۔

Published

on

Putin-&-Trump

ماسکو / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات بھی کی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یوکرین میں امن کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم امریکہ نے یوکرین کے حوالے سے جو منصوبہ بنایا ہے اس سے روس کے مزید ناراض ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ درحقیقت امریکی فوج نے یوکرین میں 10 ہزار یورپی فوجیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان فوجیوں کا تعلق مختلف مغربی ممالک سے ہوگا۔ دریں اثنا، پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں کوئی بھی غیر ملکی فوجی روس کا جائز ہدف ہو گا۔

وال سٹریٹ جرنل اخبار نے جمعے کے روز ایک یورپی سفارت کار کے حوالے سے بتایا کہ یورپی فوجی سربراہوں نے ممکنہ طور پر یوکرین میں 10,000 سے زائد فوجیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں کچھ امریکی جرنیلوں کا وزن ہے۔ اخبار کے مطابق، یورپی فوجی سربراہان نے ایک تفصیلی تعیناتی کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت یوکرین کی فضائی حدود میں گشت کے لیے ایک فضائی یونٹ یوکرین کے باہر تعینات کیا جائے گا۔ نیٹو کے اتحادی کمانڈ آپریشنز کے امریکی سربراہ ان اعلیٰ امریکی حکام میں شامل تھے جنہوں نے منصوبہ تیار کرنے میں مدد کی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں غیر ملکی فوجیوں کو ماسکو حملے کے جائز اہداف کے طور پر دیکھے گا۔ “لہذا، اگر کچھ فوجی وہاں نظر آتے ہیں، خاص طور پر اب، فوجی کارروائیوں کے دوران، تو ہم اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہیں کہ یہ تباہی کے جائز اہداف ہوں گے،” پوتن نے روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی ووستوک میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ “اور اگر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں جو امن، طویل مدتی امن کی طرف لے جاتے ہیں، تو مجھے یوکرین کی سرزمین پر ان کی موجودگی کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا”۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو کہا کہ 26 ممالک نے یوکرین کو جنگ کے بعد کی حفاظتی ضمانتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس میں زمین، سمندر اور فضا میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ میکرون نے شروع میں کہا تھا کہ یہ ممالک یوکرین میں فوجیں تعینات کریں گے لیکن بعد میں کہا کہ ان میں سے کچھ یوکرین سے باہر رہتے ہوئے بھی ضمانتیں فراہم کریں گے۔

Continue Reading

سیاست

مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر چھگن بھجبل حکومت سے ناراض، اب جاٹ، پٹیل اور دیگر کمیونٹی کا بھی ریزرویشن کا مطالبہ, مزید گزٹ جاری کیے جائیں گے۔

Published

on

chhagan bhujbal

ممبئی : مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر حکومت سے ناراض چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ یہ معاملہ یہیں ختم ہونے والا نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں جاٹ اور پٹیل سمیت دیگر برادریاں بھی ملک میں ریزرویشن کا مطالبہ کریں گی۔ مزید کئی گزٹ جاری کیے جائیں گے۔ اب مرہٹے نہیں رہیں گے، سب کنبی بن جائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس سے او بی سی کوٹہ متاثر نہیں ہوگا؟ غور طلب ہے کہ اجیت پوار کی پارٹی لیڈر اور کابینی وزیر چھگن بھجبل مراٹھا ریزرویشن کو لے کر منوج جارنگے پاٹل اور حکومت کے درمیان معاہدے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے عدالت میں جانے کا چیلنج کیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دعوی کیا کہ انہوں نے بھجبل سے بات کی ہے۔ وہ ناراض نہیں ہے۔

یہاں جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریزرویشن کارکن منوج جارنگے کے حیدرآباد گزٹیئر کو لاگو کرنے کے مطالبہ کو قبول کرکے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ اب ایسی مانگ ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی اٹھے گی۔ حال ہی میں، حکومت نے مراٹھوں کو ریزرویشن کا فائدہ دینے کے لیے کنبی ذات کا سرٹیفکیٹ دینے کے لیے حیدرآباد گزٹیئر کو نافذ کرنے کے جارنگ کے مطالبے کو قبول کیا تھا۔ بھجبل، جو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) زمرے کے تحت مراٹھوں کو ریزرویشن دینے کی مخالفت کر رہے ہیں، نے الزام لگایا کہ ریزرویشن پر نئے سرکاری حکم (جی آر) سے ‘اہل’ لفظ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف، جارنگ پاٹل نے جمعہ کو بھجبل پر الزام لگایا کہ وہ دیگر او بی سی رہنماؤں کو صرف ‘اپنی شبیہ بچانے’ کے لیے ترقی نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھا برادری 1881 سے ریزرویشن کے لیے اہل ہے (حیدرآباد گزٹ کا حوالہ دیتے ہوئے)۔ ہمارے اسلاف ترقی پسند تھے اس لیے انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ لیکن ہمیں آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔ اس لیے ہمارے لیے ریزرویشن ضروری ہو گیا ہے۔

جارنگے نے کہا کہ مراٹھا برادری 1881 سے ریزرویشن کا حقدار ہے لیکن اس کمیونٹی نے پہلے اس کا مطالبہ نہیں کیا کیونکہ یہ ایک ترقی پسند گروپ تھا لیکن اب اسے اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ریزرویشن کی ضرورت ہے۔ جارنگ نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ اچانک ‘ماہر’ بن گئے ہیں اور جی آر پر تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم، وہ ہماری برادری سے ہیں اور مراٹھوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ جی آر کے مسودے میں جو کچھ بھی مجھے غلط معلوم ہوا، میں نے اسے وہیں (ممبئی میں) بدل دیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com