(جنرل (عام
جموں وکشمیر میں مزید 547 افراد کی رپورٹ مثبت، سات مریض فوت

جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 547 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، جبکہ اس دوران سات مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 547 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
انہوں نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر ضلع میں 103 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 16، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 17، کپواڑہ میں 28، اننت ناگ میں گیارہ، بانڈی پورہ میں 15، گاندربل میں 19، کولگام آٹھ اور شوپیاں میں ایک شخص کو اس وائرس میں مبتلا پایا گیا۔
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 176 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں تیرہ، راجوری نو، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں 17، سانبہ میں بارہ، کشتواڑ میں بارہ، پونچھ میں چار، رام بن میں 39 اور ریاسی میں تین افرادکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں مزید 2258 صحت یاب ہوئے، جن میں سے 662 جموں اور 1596 تعلق رکھتے ہیں۔ جموں وکشمیر میں میں فی الوقت 8512 ایکٹیو کیسز ہیں۔
سیاست
مہاراشٹر سیلاب راحتی کٹ پر ایکناتھ شندے اور پرتاپ سرنائک کی تصویر سے ناراضگی، سیلاب زدگان کے لئے ۲ ہزار کروڑ کا فنڈ جاری : دیویندر فڑنویس

ممبئی : مہاراشٹر میں سیلابی کیفیت اور بارش کے قہر کے بعد ریاستی سرکار نے کسانوں اور گاؤں کی مدد کا دعوی کیا ہے. ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کا حکم تمام وزراء کو دیا ہے جس کے بعد وزراء بھی متاثرہ اور سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے بیڑ، عثمان آباد سمیت متعدد گاؤں میں سیلابی کیفیت کے سبب 100 سے زائد گاؤں کے رابطے بھی منقطع ہوئے ہیں. ندی کی سطح آب میں اضافہ کے سبب حالات مزید ابتر ہے۔ کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مہاڈ میں سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ گاؤں اورکھیتی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی جمع ہونے کے سبب اشیا خورد نوش اور گھروں کے سامان کو نقصان پہنچا ہے سیلابی کیفیت کے دوران 22 افراد کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے صحیح سلامت باہر نکالا ہے امدادی مہم جاری ہے اس کے ساتھ ہی عوام میں غصہ بھی ہے۔ سرکار نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ دیوالی سے پہلے تمام متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی سرکار نے ہنگامی حالات اور سیلاب کے سبب 2 ہزار کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے اس سے امداد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ امداد صرف کسانوں تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ تمام متاثرین کو امداد دی جائے گی جس میں ایسے گھر میں شامل ہیں جن میں بارش کا پانی داخل ہوا تھا اور نشیبی علاقوں میں جو نقصان پہنچا ہے ان کا معاوضہ دیا جائیگا۔
راحتی اور امداد کٹ پر نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور پرتاپ سرنائک کی تصویر چسپاں کئے جانے پر دھاراشیو عثمان آباد میں ناراضگی پائی گئی عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی ٹرک کو واپس لیجانے کی ہدایت دی۔ راحتی کاموں میں سیاسی تشہیر کے بعد ریاست میں اب عوام نے یہ سوال کھڑا کیا ہے کہ وہ دو تین دنوں سے بارش میں تھے, لیکن کسی نے ان کی کوئی امداد نہیں کی لیکن اب اس پر سیاست کی جارہی ہے. دوسری طرف اپوزیشن نے بھی اس پر تنقید کی ہے, اس مسئلہ پر وزیر محصولات چندر شیکھر بانکولے نے کہا کہ سیلاب متاثرہ گاؤں کو امداد کی ضرورت ہے, اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے. انہوں نے کہا کہ امداد پر تشہیر سے متعلق جو الزامات اپوزیشن عائد کر رہی ہے اس نے اپنے وقت میں کیا کیا تھا, انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر سیاست کرنے کے بجائے امداد کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
(جنرل (عام
ممبئی کے کاندیوالی میں زبردست آتشزدگی : 7 افراد زخمی، متعدد کی حالت نازک

کاندیولی (مشرقی) میں آج صبح ایک سنگین آگ لگ گئی، جس میں سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اکورلی کے رام کشن مستری چاول میں پیش آیا۔ آگ لگنے میں بنیادی طور پر بجلی کی تاریں، گیس سلنڈر اور دکان میں رکھی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
واقعہ کی تفصیلات :
ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) کو 24 ستمبر 2025 کو صبح 9:05 پر آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر، فائر ڈپارٹمنٹ نے تقریباً 9:33 بجے آگ پر قابو پالیا۔ آگ گراؤنڈ فلور کی دکان تک محدود تھی، لیکن یہ بجلی کی تنصیبات، ایل پی جی سلنڈروں، گیس کے والوز، ریگولیٹروں اور گیس کے سامان تک پھیل گئی۔
زخمیوں کے بارے میں معلومات :
ابتدائی طور پر سات لوگوں کو ای ایس آئی سی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں بی ڈی بی اے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد میں تمام کو مزید علاج کے لیے کستوربا اسپتال منتقل کیا گیا۔
ای ایس آئی سی ہسپتال میں داخل زخمیوں کی فہرست :
شیوانی گاندھی (خواتین، 51 سال) – 70 فیصد جل گئی۔
نیتو گپتا (خواتین، 31 سال) – 80 فیصد جل گئی۔
جانکی گپتا (خواتین، 39 سال) – 70 فیصد جل گئی۔
منورم کمچٹ (مرد، 55 سال) – 40% جلنا۔
بی ڈی بی اے ہسپتال میں داخل زخمیوں کی فہرست :
رکشی جوشی (خواتین، 47 سال) – 85-90% جلی ہوئی ہے۔
درگا گپتا (خواتین، 30 سال) – 85-90% جلنا۔
پونم (خواتین، 28 سال) – 90% جلنا۔
ڈاکٹر ولاس ٹکے (بی ڈی بی اے ہسپتال) نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جنہیں نازک حالت میں کستوربا ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ آگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نوراتری میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر رعایت… مسجدوں کو بھی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی جائے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ جس طرح سے دیگر تہواروں اور نوراتری میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال میں رعایت دی جاتی ہے اسی طرز پر اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت دی جائے. یوپی میں نوراتری پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر رعایت پر ابوعاصم اعظمی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام تہواروں پر رعایت دینی لازمی ہے, کیونکہ تہواروں میں دیر رات گئے تک لوگ خوشیاں مناتے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کی اجازت رات دس بجے تک ہی ہوتی ہے. اس کے علاوہ مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کی اجازت دینے کے ساتھ اس کے ڈسیبل کی حد میں تجاوز کرنے کی تجویز بھی منظور کی جائے, جو ڈسیبل ہے وہ انتہائی کم ہے اس میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال محال ہے, اس لئے سرکار سے مطالبہ ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے سلسلے میں پالیسی تیار کرے. انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو نوراتری یا دیگر تہوار میں لاؤڈ اسپیکر کی استعمال کی اجازت و رعایت پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سرکار کو دوہرا رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے. اذان دو منٹ یا پانچ منٹ کی ہوتی ہے, لیکن مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتروائے گئے ہیں, کیونکہ ڈسیبل کی حد انتہائی کم ہے اس لیے سرکار کو مسجدوں پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت دینی چاہیے۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا