(جنرل (عام
بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سات دن کا کوارنٹائن لازمی

کورونا وبا کے پیش نظر برطانیہ، نیوزی لینڈ، چین اور اسرائیل وغیرہ خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا، اور تمام ملکوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر سات دن تک کوارنٹائن میں جانا ہوگا، اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لیے ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری کیے، یہ گائڈ لائن 11 جنوری سے نافذ ہوں گے۔
ترمیم شدہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے آنے والے تمام مسافروں کو سہولت پورٹل پر آر ٹی-پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ از خود ڈالنا ہوگا۔ جوکھم والے ممالک سے ہندوستان آنے پر تمام مسافروں کا ان کے خرچے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، اور کووڈ پوزیٹیو آنے پر کووڈ پروٹوکال کے مطابق علاج ہوگا۔ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی، اور کووڈ علامات نظر آنے پر ان کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ تمام مسافروں میں سے دو فیصد کا رینڈم کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی آر ٹی – پی سی آر رپورٹ ضروری نہیں ہے، لیکن کووڈ علامت نظر آنے پر مناسب عمل اختیار کیا جائے گا۔
رہنما خطوط میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے ہر شخص کو سات دن کے لیے کوارنٹائن میں جانا ہوگا، اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
یہ ہدایات ایئرپورٹ، بندرگاہ اور زمین کے راستے سے آنے والے تمام مسافروں پر یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔ مرکز نے کووڈ کے پیش نظر جوکھم والے ممالک کی فہرست میں ان ممالک کو رکھا ہے۔ جہاں وباء ایک متعینہ سطح سے زیادہ ہے۔
اس فہرست میں یورپی، مشرقی ایشیا اور افریقہ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس فہرست میں مسلسل تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ فہرست مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور شہری ہوا بازی کی وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہوتی ہے۔
اس فہرست میں فی الحال برطانیہ سمیت یورپی ملک، جنوبی افریقہ، برازیل، بوتسوانا، ماریشس، گھانا، نیوزی لینڈ، زمبابوے، تنزانیہ، ہانگ کانگ، اسرائیل، کانگو ایتھوپیا، قزاقستان، کینیا، نائیجیریا، تیونیشیا اور زامبیا شامل ہیں۔
سیاست
مہایوتی سرکار کے متنازع وزرا کی کابینہ میٹنگ، ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس وزرا کے متنازع بیانات سے ناراض

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر مہایوتی سرکار میں متنازع وزرا کے خلاف ریاستی وزیر اعلی ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ کابینہ میٹنگ میں ان متنازع وزرا کی کلاس بھی لی گئی جو تنازع کا شکار پائے گئے تھے۔ وزیر اعلی نے ان وزرا کو تنبیہ بھی کی ہے۔ حال ہی میں وزیر سنجے شرساٹ کا پیسوں سے بھرا بیگ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوا تھا, اسی کے ساتھ وزیر زراعت مانک رائو کوکاٹے کا ایوان اسمبلی میں جنگلی رمی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے استعفی کا مطالبہ شروع ہوگیا تھا۔ اپوزیشن نے اب بھی متنازع وزرا کے استعفی کے مطالبہ کے ساتھ گورنر کو ایک میمورنڈم بھی شیوسینا یو بی ٹی نے دیا تھا۔ ان تمام وزرا کی وزیراعلی کو تبیہ کرنے کے ساتھ آئندہ تنازع سے دور رہنے کی صلاح بھی دی ہے, ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ آئندہ غلطی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزارت زراعت سمیت دیگر محکمہ سے متعلق کابینہ کی میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلی نے کہا کہ متنازع بیان اور تبصرہ ناقابل برداشت ہے, اس سے سرکار کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اپنے وزرا سے ناراض تھے اس لئے اس کابینہ کی میٹنگ میں باضابطہ طور پر متنازع وزرا کی کلاس لینے کے ساتھ انہیں سمجھایا گیا کہ وہ متنازع بیان دینے سے گریز کرے۔ دوسری طرف اپوزیشن نے متنازع وزرا کے خلاف سرکار کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔
مہاراشٹر ایم ایل اے ہوسٹل میں شندے سینا کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اس کے ساتھ ہی مانک رائو کوکاٹے کی ایوان میں جنگلی رمی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل اور پھر سنجے شرساٹ کی متنازع ویڈیو کے بعد مہایوتی سرکار کے خلاف اپوزیشن حملہ آور تھی بتایا جاتا ہے کہ جلد ہی کابینہ میں بھی رد وبدل اور تبدیلی ممکن ہے, لیکن اس متعلق اب تک کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس مہایوتی سرکار میں نائب وزرا اعلی شندے اور اجیت پوار بھی شامل ہے, اس میں شندے اور اجیت پوار کے وزرا کی تبدیلی سے متعلق ایکناتھ شندے اور اجیت پوار فیصلہ لے سکتے ہیں جبکہ متنازع وزرا کی کرسی خطرہ میں ہے۔
(جنرل (عام
بامبے ہائی کورٹ نے تھانے میونسپل کارپوریشن کو دیوا شیل میں 11 غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا، جن میں تقریباً 345 خاندان رہتے ہیں۔

ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے تھانے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو دیوا شیل اور 11 غیر مجاز عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس میں ایک سکول بھی شامل ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے 3 عمارتیں گرادی ہیں۔ دیوا شیل میں غیر قانونی عمارتوں کے تعلق سے سبھدرا ٹکلے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے 12 جون کو سخت موقف اختیار کیا اور میونسپل کمشنر کو ذاتی طور پر دیوا جانے اور عدالت کے مقرر کردہ افسر کی موجودگی میں 17 غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد دوسرے دن سے ہی انہدامی کارروائی شروع کردی گئی۔ اس کارروائی کے بعد عدالت نے ایک اور درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مزید 4 عمارتیں گرانے کا حکم دیا۔ اس طرح میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام 21 افراد کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی۔ گزشتہ ہفتے فیروز خان اور چندرا بائی علیمکر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو مزید 11 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا۔
اس بارے میں ایک اہلکار نے بتایا کہ 11 میں سے 3 کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ باقی عمارتوں کے مکینوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ وہ بھی خالی ہوتے ہی گرا دیے جائیں گے۔ جن 11 عمارتوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں وہ 2018 سے 2019 کے درمیان تعمیر کی گئی تھیں۔ یہ عمارتیں 3 سے 10 منزلہ اونچی ہیں۔ بلڈر اور زمین کا مالک دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں اور ان کے درمیان عدالت میں تنازع چل رہا تھا۔ ان عمارتوں میں تقریباً 345 خاندان رہتے ہیں۔ غیر قانونی عمارت کی ایک منزل پر ایک سکول بھی چل رہا تھا۔ سکول کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سکولوں کے طلباء کو دوسرے سکولوں میں جگہ دینے کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ای ڈی کی بڑی کارروائی : وسائی ویرار کمشنر انیل پوار کے 12 مقامات پر چھاپے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ممبئی نے وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن (وی وی سی ایم سی) کمشنر انیل پوار، ان کے ساتھیوں، کنبہ کے افراد اور بے نامی داروں سے منسلک 12 مقامات پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں کی جا رہی ہے، جس میں سرکاری اور نجی اراضی پر رہائشی اور کمرشل عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
شہر کے مجاز ترقیاتی منصوبے کے مطابق سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈمپنگ گراؤنڈ کے لیے مختص اراضی اور نجی زمینوں پر کل 41 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔
یہ عمارتیں بغیر کسی درست منظوری کے تعمیر کی گئیں اور پھر جعلی منظوری کے دستاویزات بنا کر عام لوگوں کو فروخت کی گئیں۔ ملزم بلڈرز اور ڈیولپرز کو پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ عمارتیں غیر قانونی ہیں اور ایک دن گرا دی جائیں گی، اس کے باوجود انہوں نے لوگوں کو گمراہ کر کے ان میں کمرے فروخت کر دیے۔
بلڈرز پر دھوکہ دہی کا الزام
ڈویلپرز نے عوام سے کروڑوں روپے بٹور کر انہیں غیر قانونی عمارتوں میں بسایا اور ایک طرح سے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اس گھوٹالے میں بلڈرز، ڈیولپرز اور ممکنہ طور پر کچھ میونسپل افسران بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
ہائی کورٹ کے حکم پر گرائی
یہ تمام 41 غیر قانونی عمارتیں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر منہدم کر دی گئیں، جس سے تقریباً 2500 خاندان بے گھر ہو گئے۔
ای ڈی کی تحقیقات کا فوکس
ای ڈی کی تحقیقات کا بنیادی مرکز یہ معلوم کرنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی عمارتیں کیسے سامنے آئیں، کن عہدیداروں کی ملی بھگت سے اس غیر قانونی تعمیرات سے جڑی رقم کیسے نکالی گئی۔ انل پوار اور ان کے قریبی ساتھیوں کی جائیدادوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کے تعلق کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا