Connect with us
Monday,01-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

حیدر پورہ تصادم : الطاف احمد کراس فائرنگ میں مارا گیا : ڈی آئی جی سینٹرل

Published

on

Kashmir-DIG

جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ حیدر پورہ تصادم آرائی کے دوران شاپنگ کمپلیکس کے مالک الطاف احمد کو غیر ملکی ملی ٹینٹ نے بطور ہیومن شیلڈ استعمال کیا اور وہ کراس فائرنگ میں مارا گیا۔ جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقات ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سجیت کمار کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مدثر گل کو غیر ملکی جنگجو نے گولی مار کر ہلاک کیا، جبکہ عامر ماگرے غیر ملکی ملی ٹینٹ کا قریبی ساتھی تھا۔

اُن کے مطابق ڈاکٹر مدثر گل کے کمرے (اپارٹمنٹ) کو مہلوک غیر ملکی ملی ٹینٹ بطور ہائیڈ آوٹ استعمال کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شاپنگ کمپلیکس کے مالک الطاف بٹ کے اہل خانہ نے ابھی تک کرایہ داروں کے بارے میں کوئی معقول جواب نہیں دیا ہے۔

پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ایک پرُ ہجوم پریس کانفرنس کے دوران خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سینٹرل سجیت کمار نے حیدر پور تصادم کے حوالے سے اپنی تحقیقات کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ تصادم کے دوران مارے گئے، غیر ملکی ملی ٹینٹ جموں کے رہنے والے ایک مقامی نوجوان کے ساتھ ڈاکٹر مدثر کے کرایہ کے کمرے میں کافی دیر تک قیام پذیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ رام بن کے ساکن عامر ماگرے ایک سرگرم ملی ٹینٹ تھا، اور اس حوالے سے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں۔

اُن کے مطابق شاپنگ کمپلیکس میں غیر ملکی ملی ٹینٹ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا، جس دوران کمپلیکس کے مالک الطاف احمد کو غیر ملکی ملی ٹینٹ نے ہیومن شیلڈ کے بطور استعمال کیا، جس دوران وہ کراس فائرنگ میں مارا گیا۔

ڈی آئی جی سینٹرل سجیت کمار سنگھ جو کہ حیدر پورہ تصادم کے تحقیقاتی آفیسر بھی ہے نے بتایا کہ ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سی سی ٹی وی فوٹیج اور دوسرے ٹھوس ثبوت و شواہد اکھٹا کئے، جس دوران یہ ثابت ہو گیا ہے کہ الطاف احمد کو غیر ملکی ملی ٹینٹ بلال بھائی نے ہیومن شیلڈ کے بطور استعمال کیا، اور ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر مد ثر گل کے چیمبر میں غیر ملکی ملی ٹینٹ بلال بھائی اور عامر ماگرے قیام پذیر تھے۔ اُن کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ صاف پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر مدثر گل غیر ملکی ملی ٹینٹ کے ساتھ گاڑی میں ایک ساتھ سفر کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دوسرے ٹھوس ثبوت و شواہد سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جمالٹہ سری نگر میں ہوئے حملے کے دوران غیر ملکی ملی ٹینٹ اور عامر ماگرے کو دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر بانڈی پورہ اور گریز اکثر جایا کرتا تھا اور اس کی بھی تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس جو ثبوت و شواہد ہے اُس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر مدثر گل کو غیر ملکی ملی ٹینٹ نے گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ اُن کے مطابق ایسا باور ہو رہا ہے کہ سرحد کے اُس پار سے ہی غیر ملکی ملی ٹینٹ کو ڈاکٹر کو مار گرانے کا فرمان جاری ہوا ہوگا۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عامر ماگرے ساکن رام بن ایک سرگرم ملی ٹینٹ تھا۔ اُن کے مطابق تصادم کی جگہ دو پستول اور چار میگزین بھی برآمد کرکے ضبط کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف بٹ کے اہل خانہ نے کرایہ داروں کے بارے میں کوئی معقول جواب ہی نہیں دیا کہ وہ کتنی کرایہ اُن سے لیتےتھے اور اُن کے ساتھ کس طرح کا معاہدہ ہوا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران پولیس چیف دلباغ سنگھ ، آئی جی کشمیر وجے کمار کے ساتھ ساتھ دوسرے سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔ بتادیں کہ 15 نومبر شام دیر گئے حیدر پورہ میں تصادم آرائی کے دوران پولیس نے دو ملی ٹینٹوں اور دو معاونین کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

16 نومبر کی صبح کو آئی جی کشمیر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دی کہ تصادم کے دوران ایک غیر ملکی ملی ٹینٹ اُس کا ساتھی، مکان مالک اور ڈاکٹر مارے گئے ہیں۔
اس تصادم آرائی کے بعد جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور لاشوں کی حوالگی کو لے کر سری نگر کی پریس کالونی اور دوسرے مقامات پر شبانہ احتجاج بھی کیا گیا۔

احتجاجی مظاہروں کے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے تصادم کی مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صادر کئے۔ پولیس چیف دلباغ سنگھ نے ڈی آئی جی سینٹرل سجیت کمار کو خصوصی تحقیقات آفیسر مقرر کر کے الگ سے معرکہ آرائی کی تحقیقات کرنے کا فرمان جاری کیا۔

منگل کے روز تحقیقاتی ٹیم کے آفیسر ڈی آئی جی سینٹرل نے پریس کانفرنس کے دوران تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لاکر بتایا کہ شاپنگ کمپلیکس کے مالک الطاف کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کیا گیا جس دوران وہ کراس فائرنگ میں ہلاک ہوا۔ ڈاکٹر مدثر گل کو غیر ملکی ملی ٹینٹ نے گولیوں سے بھون کر رکھ دیا جبکہ عامر ماگرے سرگرم جنگجو تھا۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com