(جنرل (عام
ترال تصادم : 2 جنگجو ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہردہ میر ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان مختصر تصادم میں دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاؤں ہفتے کے روز ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا، تو اسی اثناء میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔‘
انہوں نے کہاکہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کاروائی کا آغاز کیا، جس دوران روبرو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ترجمان کے مطابق گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ دو جنگجووں کی لاشیں برآمد کیں، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ اںہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
سیاست
یتیموں کی فیس سرکار ادا کریگی، رئیس شیخ کے مطالبہ پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوفہ کی وضاحت

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے یتیموں کی تعلیمی فیس اور اسکولی فیس سے متعلق سرکار سے سوال کرتے ہوئے یہ واضح کرنے کی درخواست کی ہے کہ یتیموں کو ایس سی کی طرز پر مکمل فیس کی فراہمی اور سہولت میسر ہوگی ایک جی آر 2003 ء میں اس مناسبت سے جاری کیا گیا تھا لیکن اس کی کوئی سہولت ان بچوں کو میسر نہیں آئی ہے, جبکہ سرکاری نوکریوں میں بھی انہیں سہولت میسر کرنے سے متعلق سرکار نے کیا قدم اٹھایا اور اب تک کتنے یتیموں کو سرکاری نوکری ملی ہے, جس پر زیر موصوفہ نے کہا کہ یتیموں کو اسکول فیس 100 فیصد فراہم ہوگی اور آج سے ہی اس جی آر پر مکمل عمل آوری ہوگی اور ایس سی ریزرویشن کے طرز پر یتیموں کو ریزرویشن فراہم کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ دونوں کی درجہ بندی علیحدہ ہے, لیکن اس کے باوجود یتیموں کو جو بھی سہولیات فراہم ہے, اسے نافذ العمل کیا جائے گا۔ اس پر رئیس شیخ نے کہا کہ یتیموں کی سہولت سے متعلق سرکلر تو جاری ہے, لیکن اب تک اس پر عمل آوری نہیں کی جاتی جس پر وزیر موصوفہ نے کہا کہ اب تک سرکاری نوکری میں ایک فیصد ریزرویشن میں 714 یتیموں کو نوکری ملی ہے, اس پر رئیس شیخ نے کہا کہ 2018 سے کئی بچے فیس نہ ملنے کے سبب ڈراپ آؤٹ یعنی اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کر چکے ہیں, اگر فیس فراہمی کا اعلان آپ کر رہے ہیں تو کیا اس سال ہی فیس فراہم ہوگی اور انہیں فیس مرحلہ وار طریقے سے دی جائے گی کہ یکمشت فیس ادا کی جائے گی, کیونکہ یتیموں کو داخلہ سے پہلے فیس فراہم نہیں ہوتی ہے اور انہیں یہ فیس ادائیگی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسی صورتحال میں داخلہ کے وقت ہی انہیں فیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اس پر وزیر موصوفہ نے کہا کہ فیس سے متعلق تمام احکامات جاری کئے گئے ہیں اور آج سے ہی یہ سرکلر پر سختی سے عمل آوری ہوگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
وکرولی : مراٹھی اور مہاراشٹر کی توہین، مارواڑی دکاندار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

ممبئی : مہاراشٹر میں ہندی مراٹھی کا تنازع نے اب تک شدت اختیار کر لیا ہے۔ میرا روڈ کے بعد ممبئی کے وکرولی علاقہ میں ایک دکاندار کو مہاراشٹر نونرمان سینا نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے اپنے موبائل اسٹیٹس پر مراٹھی اور مہاراشٹرین کے خلاف قابل اعتراض مشمولات رکھے تھے۔
راجستھانی دکاندار نے ایک اسٹیٹس رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ دیکھ لیا راجستھانی کا پاور ہم مارواڑی ہمارے سامنے کسی کی نہیں چلتی۔۔۔۔ اس ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایم این ایس کارکنان نے مذکورہ بالا دکاندار کی پٹائی کرتے ہوئے اسے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ وکرولی ٹیگور نگر کا ہے, اس دکاندار کو عوام طور پر سوشل میڈیا پر معافی مانگنے پر ایم این ایس کارکنان نے مجبور کیا جس کا ویڈیو وائرل ہوچکا ہے۔
مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنان نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کی توہین ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی اس قسم کی حرکت کریگا تو اسے سبق سکھایا جائے گا۔ جبکہ وسئی ویرار میں بھی سرراہ ایک رکشہ ڈرائیور کی اس لئے پٹائی کر دی گئی تھی کہ اس نے مراٹھی زبان بولنے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد پولیس نے 20 افراد کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ جس میں شیوسینا کے مقامی لیڈر ادے جادھو بھی شامل ہے۔ مراٹھی زبان کو لے کر اب مہاراشٹر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس معاملہ میں جب وکرولی پولیس اسٹیشن کے سنیئر انسپکٹر سوریہ کانت نائیکواڑی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
سیاست
سرکار نے آٹھ ماہ میں صرف کدو دیا… اپوزیشن کا کدو احتجاج، سرکار پر وعدہ وفا نہ کرنے کا الزام

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں برسر اقتدار سرکار کے خلاف اپوزیشن نے پر زور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے وعدوں پر ووٹ حاصل کئے, لیکن اب ملک مہایوتی سرکار نے اپنا ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا ہے, صرف وعدے ہی کئے ہیں۔ اسمبلی اجلاس میں بھی مہاراشٹر کے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اپوزیشن نے سرکار مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے کسانوں کو قرض معافی کا کدو، پیک بیما یوجینا کا کدو، لاڈکی بہن یوجنا کدو، قبائیلی سماج کو کدو، وزارت صحت کو کدو، تعلیم محکمہ کو کدو سرکار نے فراہم کیا ہے۔ ودھان بھون کی سیڑھیوں پر اپوزیشن نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر پر زور احتجاجی مظاہرہ میں اراکین نے کدو بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ شیوسینا یو بی ٹی کے اراکین ورون دیسائی، کانگریس کی جیوتی گائیکواڑ سمیت دیگر شریک تھے اسمبلی اجلاس کے تیسرے ہفتے اپوزیشن نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کسانوں کی خودکشی سمیت دیگر مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار سے جواب طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی سرکار پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ سرکار نے 8 ماہ بعد بھی ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا ہے اور نہ ہی عوام کو اس سے کوئی سہولت حاصل ہوئی ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا