(جنرل (عام
کووند، مودی نے واجپئی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی وزراء اور لیڈران نے ہفتے کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر ان کی سمادھی ’سدایو اٹل‘ پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے آنجہانی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’محترم اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر سلام۔ ان کی ملک کے لئے خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔‘‘
مسٹر برلا نے ٹویٹ پر لکھا مسٹرواجپئی پورے ہندوستان کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے۔ ان کی فکر اور زندگی کی جدوجہد کی کہانی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہے۔‘‘
مسٹر نڈا نے کہا ’’مادر وطن کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرنے والے ہم سب کے رہنما آنجہانی واجپئی کی سالگرہ پر،ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
مسٹر سنگھ نے کہا ’’میں اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک عظیم قوم پرست تھے، جنہوں نے ایک نامور مقرر، ایک شاعر، ایک قابل منتظم اور ایک قابل ذکر اصلاح پسند کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ ہندوستان کی عوامی زندگی میں اٹل جی کے تعاون کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔‘‘
مسٹر شاہ نے بھی آنجہانی واجپئی کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا ’’مادر وطن کی خدمت کو زندگی کا مقصد بنا کر اٹل جی نے اپنے غیر متزلزل اصولوں اور حیرت انگیز لگن کے ساتھ انتیودیا اور گڈ گورننس کا تصور پیش کر کے ہندوستانی سیاست کو ایک نئی سمت دی۔ ایسے منفرد محب وطن اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سالگرہ پر سلام۔‘‘ مسٹر واجپئی کا جنم 25 دسمبر 1924 کو ہوا تھا۔ نوے کی دہائی میں وہ بی جے پی کے اہم شخصیت کے طور پر ابھرے اور بی جے پی کی قیادت میں مرکز میں پہلی بار وزیر اعظم بنے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ورلی بی جے پی احتجاجی ریلی معترض خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، ممبئی پولس کی ایکس پر وضاحت، گمراہ کن خبر کے بعد تردید ی بیان

ممبئی: پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے کےخلاف ملک بھر اور ممبئی میں احتجاج شروع کیا ہے۔ ممبئی پولس نے یہ واضح کیاہے کہ ورلی بی جے پی کے مورچہ پر معترض پوجا مشرانامی خاتون پر کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی گئی ہے سوشل میڈیا پر گمراہ کن پیغامات کے بعد اب ممبئی پولس کے آفیشل سرکاری ایکس پر پولس نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ خاتون پر کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے یہ خاتون ٹریفک سے پریشان تھی جس نے مورچہ کے دوران وزیر گریش مہاجن سے حجت بازی کی تھی اس کے بعد اس کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ بھی کئی تنظیموں نے کیا تھا لیکن اب تک پولس نے اس معاملہ میں کیس درج نہیں کیا ہے اس کی تفتیش بھی جاری ہے البتہ ورلی پولس نے اس معاملہ میں غیرقانونی طریقے سے سڑک روک کر اسے جام کرنے کے معاملہ میں آرگنائزر منتظم کےخلاف کیس درج کر لیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ کی اجازت منتطم نے حاصل کی تھی جس کے بعد پولس نے شرائط میں خلاف وزری پر یہ کیس درج کیا ہے ۔ سو شل میڈیا پر خاتون پر کیس درج کرنے سے متعلق گمراہ کن افواہ کے بعد پولس نے اس کی تردید کی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ناسک کے بعد ممبئی میں جنسی ہراسانی کے کیس کولوجہاد اور کارپوریٹ جہاد بنانے کی سازش،ملزم گرفتار، پولس کا کارپوریٹ جہاد نقطہ سے انکار

ممبئی: ناسک ٹی سی ایس کے بعد اب ممبئی میں جنسی زیادتی کے کیس کو کاپوریٹ اور مذہبی رنگ دینے کی کوشش شروع ہو گئی ہے یہاں ممبئی کے آگریپاڑہ پولس اسٹیشن پولس نے ایک ١٩ سالہ ٹیلی خاتون کو ہراساں کر نے معاملہ میں اشرف صدیقی نامی ۲۵ سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس معاملہ میں اب پولس تفتیش کر رہی ہے لیکن متاثرین کے اہل خانہ اسے بھی کارپوریٹ جہاد اور لوجہاد قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں البتہ پولس نے بھی اس سے انکار کیا ہے۔ آگری پارہ پولس میں سیکشن بی این ایس 75، 78(2) اور 70 اور آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت ایک اشرف کے خلاف ایک بڑی کارپوریٹ کمپنی میں تھرڈ پارٹی ٹیلی کالر کے طور پر کام کرنے والی خاتون ساتھی کارکن کو فحش پیغامات بھیجنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کے بیان اور پولیس کے مطابق، ملزم نے نہ صرف اسے متعدد بار جنسی تعلقات کے لیے میسج پیغام کیا بلکہ اپنی خواتین ساتھیوں کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے فحش تصاویر بھی ارسال کیں ۔
پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب اس نے اشرف کو بتایا کہ وہ ہندو ہے تو اس نے جواب دیا، ’’آج کل ہندو لڑکیاں مسلمانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے اس کے خلاف شکایت درج کروائی ہے پولس نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کردی ہے ساتھ ہی اس کے رشتہ دار وں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ معاملہ لوجہاد کا ہے اس لئے اس میں ایس آئی ٹی تفتیش کی جانی چاہیے اور ساتھ ہی ملزم کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کی جانی چاہیے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
جذام زیر علاج بزرگ مریضوں کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کی اسپتال انتظامیہ کو ہدایت

ممبئی : ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے اسپتال انتظامیہ کو خصوصی ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایکورتھ میونسپل لیپروسی اسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج بزرگ مریضوں کے جذام کا علاج کیا جائے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما نے آج (24 اپریل 2026) ایکورتھ میونسپل لیپروسی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے آج اسپتال کی قدیم عمارت کے اندرونی کاموں اور شعبہ داخل مریضوں کے مرمتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے آج کے دورے کے دوران اسپتال کے احاطے میں کنگ ایڈورڈ میموریل (کے ای ایم) اسپتال کے اسٹوڈنٹ ہاسٹل کی عمارت کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
ایکورتھ میونسپل کارپوریشن لیپروسی اسپتال کی عمارت 13 ایکڑ کے احاطے میں بنائی گئی ہے۔ یہاں ایک انتظامی عمارت، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ، ان پیشنٹ ڈپارٹمنٹ، شمشان گھاٹ، ممبئی ڈسٹرکٹ ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن، مہاراشٹر اسٹیٹ ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن وغیرہ کے دفاتر موجود ہیں۔آج کے دورے کے دوران ڈاکٹر وپن شرما نے عملے کی رہائش گاہ، میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیٹھ گو کے 800 طلباء کی گنجائش والے ہاسٹل کی عمارت کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ سورج اسپتال کے احاطے میں میڈیکل کالج اور کنگ ایڈورڈ میموریل (کے ای ایم) اسپتال انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو طلباء کی سہولیات کے مطابق بجلی کے کنکشن سے متعلق کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔فی الحال، 55 مریض ایکورتھ میونسپل کارپوریشن لیپروسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان مریضوں میں سے 30 مرد اور 25 خواتین ہیں۔ ڈاکٹر وپن شرما نے مریضوں کے وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کو سمجھا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ بزرگی کی وجہ سے مریضوں کو درپیش جذام کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے۔
ڈاکٹر وپن شرما نے ہیلتھ انفراسٹرکچر فیسیلٹی روم کے ذریعے ہسپتال کے احاطے میں قدیم فن تعمیر سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شعبہ بیرونی مریضوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ اس وقت بیرونی مریضوں کے شعبہ میں روزانہ 60 مریض داخل ہوتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں 1800 سے زائد مریضوں نے شعبہ آؤٹ پیشنٹ میں سہولیات کا فائدہ اٹھایا۔ ان مریضوں میں سے جذام میں مبتلا مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر وپن شرما نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں جانکاری لی۔ اس دورے کے دوران میونسپل کارپوریشن کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چندرکانت پوار، ایکورتھ میونسپل کارپوریشن لیپروسی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امیتا پیڈنیکر، اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اویناش کھڈے وغیرہ موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
