Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 7495 نئے متاثرین

Published

on

Corona infection

ملک میں کورونا وباء کے معاملات میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سات ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ روز سے زیادہ ہیں جہاں منگل کو نئے کیسز کی تعداد 6,317 تھی۔ وہیں بدھ نصف شب تک ان کی تعداد 7,495 درج کی گئی۔ دریں اثناء، ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 0.23 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار 671 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی کل تعداد ایک ارب 39 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 774 ہوگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کل 236 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا کے 7,495 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3,47,65,976 ہو گئی ہے۔ اس دوران 6,960 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3,42,08,926 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 101 بڑھ کر 78,291 ہو گئے ہیں اور 434 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وائرس کے انفیکشن سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4,78,759 ہو گئی ہے۔

ملک میں شرح بازیابی 98.40 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.23 فیصد اور شرح اموات 1.38 فیصد ہو گئی ہے۔

اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 190 کم ہو کر 28,519 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 3012 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5151715 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 383 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 45,538 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کیرالہ میں سب سے زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران مہاراشٹر میں 240 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 11031 ہو گئی ہے، جب کہ مزید آٹھ مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141375 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 953 مریضوں کی صحت یابی سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6499760 ہو گئی ہے۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com