Connect with us
Thursday,16-April-2026

سیاست

بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لئے بلا تفریق کام کر رہے ہیں : مودی

Published

on

Narendra-Modi..

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پریاگ راج میں منعقد ’خاتون بااختیاری سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بغیر کسی تفریق، بغیر کسی جانبداری کے بیٹوں کے روشن مستقبل کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے خاتون بااختیاری سے وابستہ مختلف پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹاں کوکھ میں ہی نہ مار دی جائیں۔ بلکہ وہ بھی جنم لیں، اس کے لئے ہم نے بیٹی بچاو۔ بیٹی بڑھاو مہم کے تحت سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مرکزی حکومت کی اسی مہم کا نتیجہ ہے کہ متعدد ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، مرکزی وزیر انوپریا پٹیل اور پریاگ راج کی رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی و متھرا سے بی جے پی کی ایم پی ہما مالنی سمیت مرکزو ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجود تھے۔

وزیر اعظم مودی نے دوپہر 01:10 بجے پریڈ گراونڈ میں منعقد جائے پروگرام پہنچ کر یوپی میں ’اپنی مدد آپ گروپ‘ چلا رہی خواتین سے بات چیت کی۔ خواتین کے ساتھ تقریبا نصف گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔

بعد مودی نے ریمورٹ دبا کر 202 سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی خواتین کے ذریعہ چلائے جا رہے ’سیلف ہیلپ گروپس‘ کے بینک کھاتوں میں 100 کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔ نیا سمنلگا اسکیم کے مستفیدین ’کنیا سمنگلا اسکیم‘ کے تحت ایک لاکھ ایک ہزار بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں 20 کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔

انہوں نے اپنی مدد آپ گروپ کی بہنوں کو خودکفیل ہندوستان کی چمپین قرار دیا اور کہا کہ یہ گروپ اصل میں ’ملک کو مدد فراہم کرنے والا گروپ ہے۔

وزیر اعظم مودی مشن خاتون بااختیاری کے تحت منعقد پروگرام میں موجود خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بہن۔بیٹیوں کے بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری، اسپتال میں ڈلیوری، حمل کے دوران تغذیہ بخش غذا پر مکمل دھیان دیا گیا۔ اور اس کے لئے حاملہ خاتون کے اکاونٹ میں 5 ہزار روپئے بہم پہنچانے کا انتظام کیا۔ یہ اسکیمات گاؤں۔ غریب کے لئے بیٹیوں کے لئے اعتماد کا بہت بڑا ذریعہ بن رہی ہے۔

لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے معاملے میں اپوزیشن کو ہدف تنقدی بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی عمر بڑھانے پر آج کس کو تکلیف ہو رہی ہے، یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائی لکھائی، آگے بڑھنے اور برابر مواقع ملے اس کے لئے ان کی شادی کی عمر 21 سال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک یہ فیصلہ بیٹیوں کے لئے کر رہا ہے۔

خواتین کے خلاف سماج میں پنپنے رہے عدم مساوات کو ختم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں تک ایسے انتظامات رہے ہیں کہ گھر اور گھر کی ملکیت کو صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔ گھر، کھیت، نوکری دوکان سب پر صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔ آج ہماری حکومت کی اسکیمات اس عدم مساوات کو بھی دور کر رہی ہیں۔ اور وزیر اعظم آواس اسکیم اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ اس کے تحت یوپی میں تقریبا 25 لاکھ رہائش گاہیں، خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مکانات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

لڑکیوں کی تحفظ کے معاملے میں یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پانچ سالوں قبل یوپی کی سڑکوں پر غنڈہ مافیا راج تھا۔ بیٹیوں کو سڑک پر نکلنا مشکل ہوا کرتا تھا۔ اسکول، کالج جانا مشکل ہوتا تھا۔ یوگی حکومت نے ان غنڈوں کو ان کے اصل مقام تک پہنچایا ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت نے یو پی کی خواتین کو جو سیکورٹی، احترام اور وقار دیا ہے۔ وہ عدیم المثال ہے۔ مودی نے کہا کہے۔ آج یوپی میں سیکورٹی بھی ہے، اور امکانات بھی، حقوق بھی ہیں اور کاروبار بھی۔ میں پر امید ہوں کہ بہنوں کے آشیرواد سے اس نئی یوپی کو کوئی واپس اندھیرے میں نہیں دھکیل سکتا۔

جرم

ممبئی کنسرٹ ڈرگ اوور ڈوز کیس : ملزم کو عدالت میں کیا گیا پیش اور اب پولیس کی تحویل میں

Published

on

منشیات کی زیادہ مقدار کے معاملے میں ایک اہم تازہ کاری سامنے آئی ہے جو ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے گورگاؤں ایسٹ میں نیسکو کمپلیکس میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران سامنے آیا۔ اس سنسنی خیز معاملے میں گرفتار تمام چھ ملزمان کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے مزید پوچھ گچھ کے لیے تحویل مانگی ہے۔ ونرائی پولیس نے مرکزی منتظم آکاش سمل عرف ویہان کے ساتھ ونود جین، پراتک پانڈے، آنند پٹیل، راونک کھنڈیلوال اور بال کرشنا کوروپ کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک اوور ڈوز کے واقعے تک محدود نہیں ہے، بلکہ منشیات کی سپلائی کے ایک بڑے نیٹ ورک پر شبہ ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات کنسرٹ جیسے بڑے ایونٹ تک کیسے پہنچی اور اس میں کون کون ملوث تھے۔ تفتیشی ایجنسیاں اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہیں کہ آیا یہ کسی منظم گینگ کا کام ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تفتیش تیز کردی گئی ہے، آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ اس وقت عدالتی سماعت جاری ہے، اور سب کی نظریں عدالت کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ اس افسوسناک واقعے میں اب تک دو طالب علم جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس واقعے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 11 اپریل کو گورگاؤں کے نیسکو گراؤنڈز میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں کالج کے کئی طلباء نے شرکت کی۔ کنسرٹ کے دوران، کچھ طالب علموں نے منشیات کا استعمال کیا ہو سکتا ہے. تاہم یہ ممکنہ طور پر فرانزک رپورٹ کے بعد واضح ہو سکے گا۔ پیر کو تقریباً 12 بجے، طالب علموں کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے قریبی ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ دو طالب علم دوران علاج دم توڑ گئے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دیونار مذبح خانہ اور مہالکشمی میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی آخری رسومات شروع، سہولیات کی دستیابی سے مقامی لوگوں کو مدد ملے گی : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

Published

on

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی دیونار مذبح خانے اور مہالکشمی میں آخری رسومات کےلیے آتشکدہ شروع کردیا ہے۔ ہائیکورٹ نے چھوٹے جانوروں کی آخری رسومات شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے بعد، دونوں سہولیات کو مکمل کر لیا گیا ہے اور انہیں یکم اپریل 2026 سے استعمال کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ممبئی کے شہر، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں الگ الگ انسینریٹر آتشکدہ کی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں، جو مقامی لوگوں کی مدد کریں گی، یہ بات ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے بتائی۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے کی ہدایات کے مطابق۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں آوارہ اور گھریلو کتوں کے حوالے سےممبئی میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں چھوٹے مردہ جانوروں کو سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے جلانے کے لئے آتش کدہ کا انتظام کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے کہا کہ یکم اپریل 2026 سے مہالکشمی میں واقع دیونار اینیمل ہاسپٹل اور برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انتظام اینیمل ہاسپٹل کے احاطے میں آتش کدہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 500 کلوگرام وزنی جانوروں یا پرندوں کو دیونار کے شمشان گھاٹ میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے۔ یہ قبرستان صاف اور ماحول دوست پی این جی ایندھن پر چلتا ہے۔ مہالکشمی کے شمشان گھاٹ میں 50 کلو وزنی جانوروں یا پرندوں کی آخری رسومات کی جا سکتی ہیں۔ یہ شمشان مکمل طور پر بجلی پر مبنی ہے۔ وہیں، ملاڈ میں شمشان خانہ 2023 سے کام کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اب ممبئی خطہ کے تینوں حصوں یعنی شہر، مشرقی اور مغربی مضافات میں شمشان کا ایک الگ نظام بنایا گیا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے شمشان گھاٹ اور جانوروں سے متعلق ویب سائٹ https://vhd.mcgm.gov.in کے ذریعے آن لائن سہولیات دستیاب کرائی ہیں۔ تاہم، https://vhd.mcgm.gov.in/incineration-booking لنک پر رجسٹر کر کے، منتخب وقت پر منتخب شمشان گھاٹ میں مردہ جانور کی آخری رسومات کی جا سکتی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ویٹرنری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کلیمپاشا پٹھان نے کہا کہ مزید معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 7564976649 پر رابطہ کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر سی بی ایس سی اسکول دوشفٹوں میں چلانے پر غور، جلد اسکول دو شفٹوں میں کام کرے گی :ابوعاصم اعظمی

Published

on

ممبئی: ممبئی مانخورد میں سی بی ایس ای اسکول میں داخلہ کے بڑھتے ہوئے مطالبے اور طلبا کی زائد تعداد کے سبب ان اسکو ل کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس مناسبت سے جلد ہی یہ اسکول دو شفٹوں میں شروع ہو گی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کے سبب ان تعلیمی معیاری میں بلندی کے ساتھ دلی سی بی ایس سی اسکول دو شفٹوں میں اپنا کام کرے گی۔ ابوعاصم اعظمی نے اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا تھا۔ طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مانخور د شیواجی نگر کے نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں واقع ممبئی پبلک سی بی ایس ای اسکول میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ باعث افتخار ہے کہ اس اسکول میں طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کےسبب اے او جادھو سے ملاقات کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم، اور اسکول کے پرنسپل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ آن لائن فارم کے ذریعے داخلوں کا مطالبہ بہت زیادہ ہے، جب کہ اسکول کی گنجائش محدود ہے۔ اس لیے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز پیش کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اس بارے میں مثبت ہے، اور تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جلد ہی دو شفٹوں میں اسکول شروع کرنے کی اجازت کے لیے دہلی بورڈ کے ساتھ رابطہ اور گفت و شنید ہو گی ۔ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے ہر بچے کو بہتر تعلیم کا موقع ملے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان