Connect with us
Wednesday,22-April-2026

(جنرل (عام

ملک میں کورونا کے تقریباً آٹھ ہزار نئے کیسز

Published

on

Corona-...

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 7,992 نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 76 لاکھ 36 ہزار 569 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی تعداد ایک ارب 31 کروڑ 99 لاکھ 92 ہزار 482 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 265 مریض صحتاب ہوئے ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک تین کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار 331 افراد کورونا سے صحتیاب چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز میں 1666 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔
۔ قابل ذکر ہے کہ یکم دسمبر سے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم
اسی عرصے میں 393 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار 128 ہو گئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 98.36 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور شرح اموات 1.37 فیصد ہے۔
ملک میں کیرالہ ایکٹو کیسز کے معاملے اب بھی سرفہرست ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 1204 بڑھ کر 39,998 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4836 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5104456 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 340 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,579 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 52 بڑھ کر 10,213 ہو گئے ہیں، جبکہ مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141223 ہو گئی ہے۔ وہیں 631 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی تعداد 6490936 ہو گئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

خلیجی ملکوں میں جنگی بحران کے سبب گیس کنکشن کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے والا گروہ بے نقاب، تین ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : خلیجی ملکوں میں جنگ کے سبب ایندھن کی قلت و بحران کا فائدہ اٹھا کر گیس فراہمی اور گیس کنکشن کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کیا ہے اور سائبر سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جو گیس کنکشن بحال کرنے کے نام پر لوگوں سے دغا بازی کیا کرتے تھے۔ ممبئی مہانگر گیس لمٹیڈ کے نام پر اے پی کے فائل ارسال کر کے شہریوں کو بے وقوف بنا کر دھوکہ دہی کا شکار بنانے والے ایک گروہ کو ممبئی سائبر سیل نے بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے اور اس معاملہ میں تین ملزمین کو جھارکھنڈ سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شکایت کنندہ اوپیندر نارائن 65 سالہ نے شکایت درج کروائی کہ ان کے وہاٹس اپ پر مہانگر گیس لمٹیڈ سے ایک گیس کنکشن منقطع کرنے کا پیغام موصول ہوا, اس کے ساتھ ہی ایک فائل دی گئی تھی اور یہ اے بی کے فائل تھی اور اسے اجازت نامہ کیلئے ارسال کیا گیا تھا, اس کے متعلق سائبر سیل نے تیکنیکل تفتیش شروع کر دی اور سائبر سیل نے اس معاملہ میں اہم ملزم عارف انصاری جھارکھنڈ، سمیت اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا, ملزم عارف انصاری مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہے, پولیس نے آج تینوں ملزمین کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا پولیس نے اس معاملہ میں عارف انصاری 28 سالہ، بلال محمد نوشاد 28 سالہ جھارکھنڈ اور محبوب عالم محمد نوشاد 25 سالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ موبائل فون ضبط کئے گئے ہیں, یہ تینوں ہی اے پی کے فائل تیار کر کے دھوکہ دہی کیا کرتے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ورلی میں بی جے پی ریلی سڑک جام کرنے پر کیس درج

Published

on

ممبئی : ورلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بی جے پی نے پارلیمنٹ میں خواتین بل نامنظور کئے جانے کے خلاف سڑک جام کر کے ریلی منعقد کی تھی جس پر پولیس نے کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے, یہ کیس منتظم کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ اس ریلی کو اجازت دی گئی تھی, لیکن سڑک پر 20 منٹ تک جام لگانے اور ٹریفک میں خلل پیدا کرنے کے معاملہ میں پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں بی جے پی کی ریلی منعقد کی گئی تھی, جس پر ایک خاتون مسافر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سڑک جام کرنے کے بجائے میدان میں ریلی نکالی جائے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھا جس کے بعد پولس نے منتظم کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے اجازت نامہ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں یہ کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جن شرائط پر اجازت دی گئی تھی اس کی خلاف ورزی ہوئی, اس لئے 138 دفعہ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ سڑک پر قبضہ کر کے آمدورفت کو یرغمال بنانے کا کیس پولیس نے درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس ریلی کے سبب ٹریفک نظام میں خلل پیدا ہوئی تھی اور اس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پاورلوم بجلی کی رعایت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی شرط منسوخ کی جائے, رئیس شیخ کا دیویندر فڑنویس سے مطالبہ

Published

on

ممبئی: مغربی ایشیا میں جنگ، نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات، ایل پی جی بحران کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن اور مزدوروں کو ہونے والی بے روزگاری کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت مشکل میں ہے۔ اس میں مارکیٹنگ اور ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ نے پاور لوم بجلی کی رعایت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ نتیجہ کے طور پر، اس بات کا خدشہ ہے کہ ریاست کی یہ بڑی صنعت ٹھپ ہو جائے گی اور آن لائن رجسٹریشن کی شرط کو واپس لے لیا جائے، بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے مطالبہ کیا ہے۔
ایم ایل اے رئیس شیخ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ٹیکسٹائل کے وزیر سنجے ساوکرے کو خط لکھا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ ٹرمپ ٹیرف میں مسلسل تبدیلیاں، آبنائے ہرمز کی بندش، خام مال اور یارن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خلاف ریاستی حکومت کی پالیسی، خاص طور پر بجلی کی قیمتوں کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ان تمام وجوہات کی وجہ سے ریاست میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔
ریاست میں 9 لاکھ 48 ہزار پاور لومز ہیں۔ زراعت کے بعد سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والا ‘مائیکرو سکیل پاور لوم’ سیکٹر شدید بحران کا شکار ہے۔ پیداوار میں بھاری نقصان اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا اندیشہ ہے۔ اکثر، پاور لوم کی جگہ ایک شخص کی ہوتی ہے اور پاور لوم کا مالک دوسرا ہوتا ہے۔ کچھ جگہوں پر پاور لومز کرائے پر ہیں جبکہ پرانے پاور لومز اکثر استعمال میں رہتے ہیں۔ لہذا، آن لائن رجسٹریشن کی عملی حدود ہیں پاور لومز کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے درکار تمام معلومات براہ راست تصدیق کے ساتھ ‘مہاوتارن اور ٹورنٹو کمپنی’ کے پاس ہیں۔ صنعت کے شعبے کو درحقیقت متاثر کرنا ایک تضاد ہے جبکہ حکومت کی پالیسی ’’کاروبار کرنے میں آسانی‘‘ ہے۔ 26 اپریل آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔ اس کے نتیجے میں بھیونڈی، مالیگاؤں اور اچل کرنجی میں پاور لوم کے تاجروں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اس لیے ایم ایل اے رئیس شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاور لوم بجلی سبسڈی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تجویز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور میٹر کے مطابق بجلی سبسڈی کا موجودہ نظام برقرار رکھا جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان