Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نئے پنڈتوں کی واپسی تو دور کی بات اب جو کشمیر میں قیام پذیر تھے وہ بھی واپس بھاگ رہے ہیں : عمرعبدا ﷲ

Published

on

Omar-Abdullah...

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداﷲ نے بدھ کے روز کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن ڈھائی سال کا عرصہ ہو گیا، کوئی پنڈت واپس گھر نہیں آیا ہے۔ اُلٹا جو یہاں پر قیام پذیر تھے، وہ بھی واپس بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ان باتوں کا اظہار این سی نائب صدر نے ڈاک بنگلہ بدرواہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد اب لوگوں سے روشنی کی زمینیں چھینی جا رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ جموں وکشمیر میں جب حالات مکمل طور پر پُر امن ہو جائیں گے، ملی ٹنسی کے واقعات اور شہری ہلاکتیں بند ہو جائیں گی تبھی جا کر ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج یہاں کے حالات خراب ہو گئے ہیں، اور ملی ٹنسی میں اضافہ ہوا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

عمر نے کہا کہ “نئی دلی میں بھاجپا کی حکومت ہے، اور اسی حکومت نے جموں و کشمیر میں لیفٹنٹ گورنر کو بھیجا ہے، اگر سیکورٹی کا نظام خراب ہوا ہے، لوگوں کو مارا جا رہا ہے، تو یہ کس کا قصور ہے؟”

انہوں نے کہا کہ “بھاجپا یہ کہہ کر عوام کو سزا دے رہی ہے کہ حالات مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے بعد ہی ریاست کا درجہ بحال ہوگا۔ ناکامی آپ کی اور سزا یہاں کے لوگ بھگتیں گے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟“

نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دورِ حکومت میں 2014 تک بیشتر علاقے ملی ٹینسی سے خالی ہو گئے تھے، وادی بھر میں بنکر ہٹائے گئے صرف شہر سری نگر میں ہی 40 سے زیادہ بنکر منہدم کئے گئے لیکن آج کی صورتحال یہ ہے کہ نہ صرف اُن پرانی جگہوں پر واپس بنکر قائم ہوئے ہیں بلکہ اُس سے دوگنی تعداد میں نئی جگہوں پر بنکر کھڑے کئے گئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دورِ حکومت میں شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کیلئے کمیونٹی ہال بنائے گئے تھے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کے آرام و آسائش کیلئے تعمیر کئے گئے ان کمیونٹی ہالوں کو فورسز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملی ٹینسی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب کشمیر کا کوئی بھی علاقے ملی ٹینسی سے خالی نہیں، نئے پنڈتوں کی واپسی تو دور کی بات اب جو کشمیر میں قیام پذیر تھے، وہ بھی واپس بھاگ رہے ہیں۔

عمر عبداﷲ کے مطابق پوری دنیا نے دیکھا کہ گذشتہ ماہ کس طرح سے لوگوں کو چن چن کر مارا جا رہا تھا، بندرو جس نے 1990 کی پُرآشوب دور میں بھی اپنی دکان بند نہیں کی، کو کسی طرح نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب تو بھاجپا کی حکومت میں ہو رہا ہے، اس سب کا جواب کون دیگا؟

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کا نام لئے بغیر عمر عبداﷲ نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے دوغلی پالیسی اپنا کر رکھی ہے۔ ایک دن کہتے ہیں کہ دفعہ 370 قصہ پارینہ ہے، اور اگلے روز کہتے ہیں کہ یہ دفعہ تو ہماری وارثت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم نیشنل کانفرنس میں ان چیزوں کو لے کر کوئی کنفویژن تو نہیں ہے۔ ہم دلی میں بھی وہی بات کرتے ہیں، جموں میں بھی وہی اور کشمیر میں بھی ایک ہی بات دہراتے ہیں۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com