Connect with us
Tuesday,24-March-2026

(جنرل (عام

سپریم کورٹ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ میں زمین کے استعمال میں تبدیلی کے چیلنج کو کیا خارج

Published

on

Supreme-Court

سپریم کورٹ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت نائب صدر کی رہائشی اور دیگر عمارتوں کی مجوزہ تعمیر کے لیے زمین کے استعمال کے لیے ضروری قانونی تبدیلیوں کو چیلنج کرنے والی ایک رٹ پٹیشن کو منگل کے روز خارج کر دیا۔
جسٹس اے۔ جسٹس ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی ڈویژن بنچ نے فریقین کے دلائل پر غور کرنے کے بعد عرضی خارج کر دی۔
بنچ نے مرکزی حکومت کی اس دلیل سے اتفاق کیا کہ پروجیکٹ کے تحت زمین کے اس حصے کو نائب صدر کے رہائشی علاقے کے طور پر بنانے کی تجویز حکومت کا پالیسی فیصلہ ہے۔
عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے اس استدلال کو مسترد کر دیا کہ پروجیکٹ کے تحت زمین کا وہ حصہ ماضی میں تفریحی میدان کے طور پر دکھایا گیا تھا اس لیے اسے برقرار رکھا جائے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروجیکٹ کے تحت پلاٹ نمبر ایک کے استعمال سے متعلق قانونی تبدیلی کو راجیو سوری نامی شخص نے چیلنج کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے قبل ازیں ہزاروں کروڑ کے اس پروجیکٹ سے متعلق ایک اور عرضی کو اس سے قبل خارج کیا جاچکا ہے ۔
وزیر اعظم مودی کے پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کواس سے قبل بھی سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کی منظوری ملی تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ فراہم کردہ صحت کی سہولیات کو مقامی سطح پر وسیع پیمانے پر تشہیر اور فروغ لازمی : ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ہریش بھاگیندے

Published

on

ممبئی آج ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ہیلتھ کمیٹی کے نومنتخب ممبران کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات سے واقف کرانا ہے۔ مختلف شعبہ جات کے سربراہان جیسے بڑے ہسپتالوں، محکمہ صحت عامہ، مضافاتی اسپتال جو کہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے نظام کا حصہ ہیں ہیلتھ کمیٹی کے اراکین کے سامنے تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ہریش بھاگیندے نے ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کو مقامی سطح پر زیادہ مؤثر طریقے سے عام کرنے اور پھیلانے کی ہدایات دیں۔
اس میٹنگ میں ہیلتھ کمیٹی کے تمام ممبران، ڈپٹی کمشنر (پبلک ہیلتھ) نے شرکت کی۔ شرد اُدے، ڈائرکٹر (بڑے اسپتال اور میڈیکل کالج) ڈاکٹر شیلیش موہتے، تمام بڑے اسپتالوں کے ڈینز، محکمہ صحت کے مختلف ذیلی محکموں کے متعلقہ افسران موجود تھے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام بڑے اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں، پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، مضافاتی اسپتالوں کے ذریعہ فراہم کردہ صحت کے شعبے کی خدمات کے بارے میں معلومات ایک پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیل سے پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ہیلتھ سسٹم میں ہسپتالوں کی لوکیشن، بیڈز کی تعداد، عملے کی گنجائش وغیرہ کے بارے میں معلومات پیش کی گئیں۔ اس کے ساتھ صحت کے نظام کو بااختیار بنانے کے لیے جاری انفراسٹرکچر کے ترقیاتی کاموں، ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے انجینئرنگ کے کاموں، بستروں کی گنجائش میں اضافہ وغیرہ کے بارے میں پریزنٹیشن کے موقع پر معلومات فراہم کی گئیں۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نظام کے ذریعے کچی آبادیوں میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، صحت بخش خوراک، یوگا کے لیے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی اراکین کو معلومات فراہم کی گئیں۔ صحت کے اداروں میں صحت کے نظام کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختلف طبی سہولیات کے بارے میں معلومات عام لوگوں تک پہنچائی جائیں۔ اسی مناسبت سے ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ہریش نے ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو مقامی سطح پر صحت کی سہولیات کو مزید فروغ دینے اور پھیلانے کی ہدایت دی۔تپ دق جیسی بیماریوں کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرتے ہوئے ہیلتھ کمیٹی کے اراکین نے تجویز پیش کی کہ کچھ وارڈز میں دستیاب سہولیات اور علاج کے ساتھ ساتھ تشخیص کے حوالے سے خصوصی کوششیں کی جائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں : بنگلہ دیشی روہنگیا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل خطرہ میں، ابوعاصم کا کریٹ سومیا پر کارروائی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے نفرتی ایجنڈے کے سبب مسلم اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے سبب مالیگاؤں میں ٣٥٥ بچوں کا سرٹیفکیٹ منسو خ کردیا گیا ہے مالیگاؤں کارپوریشن میں 3 ہزار ٤ سو 11 اسناد سرٹیفکیٹ کی جانچ کی گئی جس میں 355 بچوں کی سرٹیفکیٹ منسو خ کردی گئی ہے ان بچوں کی عمر ۵ سے ۷ سال ہے ایسے میں ان بچوں کا اسکول میں داخلہ مشکل ہے اور ان کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی روہنگیا کے نام پر بی جے پی لیڈر نفرت کا ماحول تیار کر رہے ہیں جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں اس مسئلہ پر مالیگاؤں میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس نے تفتیش شروع کی گئی تھی لیکن اب تک ایس آئی ٹی نے ریورٹ پیش نہیں ہے جلد ہی یہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اپنی نفرت سے بھری سیاست میں مالیگاؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ صرف اس لیے کہ یہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، مالیگاؤں کو دہشت گردوں اور روہنگیابنگلہ دیش دراندازوں کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔ نفرت پر مبنی سیاست کرنے والے یہ کیسے بھول گئے کہ مالیگاؤں شہداء کا تاریخی شہر ہے؟بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجرا روک دیا گیا ہے جس سے وہ بچہ اسکولوں میں داخلہ سے محروم ہے۔ پہلے جاری کیے گئے برتھ سرٹیفکیٹس کو بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔ اگر ان الزامات کی ایس آئی ٹی تحقیقات کرائی گئی ہے تو معلومات کو عام کیا جانا چاہئے اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ تاہم، ہر ایک سے پیدائشی سرٹیفکیٹ روکناناموں کی تصحیح پر پابندی عائد کرنا درست نہیں ہے اس مسئلہ پر اعظمی نے کریٹ سومیا پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں کریٹ سومیا پر سرکاری افسران پر دباؤ ڈالنے کا بھی الزام عائد کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نوجوان اداکار کی موت کے 12 سال بعد ڈاکٹروں کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج

Published

on

ممبئی میں ایک طویل عرصے بعد سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے تقریباً 12 سال بعد متعدد ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ڈاکٹروں پر طبی لاپرواہی، علاج میں تاخیر اور اہم طبی ریکارڈ کو مبینہ طور پر ضائع کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں سائی گروپ آف ہاسپٹلس کے ڈاکٹر خالد سمیت کئی دیگر ڈاکٹر ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ 57 سالہ نسیم بانو بابر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان بابر شاہ، جو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے، 8 اپریل 2014 کو ایک سڑک حادثے کے بعد مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق، سلمان ایک ٹی وی شوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ وسئی کے قریب احمد آباد ہائی وے پر ایک پک اپ گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کی دائیں ران میں شدید فریکچر ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں شیواجی نگر کے ملینیم ہسپتال لے جایا گیا۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملینیم ہسپتال میں سرجری سے قبل 25 ہزار روپے جمع کرانے پر زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر امیش پمپلے کی نگرانی میں ہونے والی سرجری کے دوران زیادہ خون بہنے کی شکایت سامنے آئی، جبکہ آپریشن کے بعد مناسب طبی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مریض کی حالت میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل بگاڑ پیدا ہوتا رہا۔

چند دن بعد ملینیم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو بتایا کہ خون کی منتقلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے، اور مریض کو چیمبور کے سائی گروپ آف ہاسپٹلس منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سلمان کو ایمبولینس کے ذریعے وہاں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹر امیت شوبھوت کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔

سائی اسپتال میں بھی سلمان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سینے میں سیال جمع ہونا اور گردوں کی خرابی کی علامات شامل تھیں۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور متعلقہ دستاویزات اور شواہد کی جانچ جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان