Connect with us
Wednesday,05-August-2026

(جنرل (عام

مودی نے ریزرو بینک کی دوجدید سہولیات کا افتتاح کیا

Published

on

modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا کی دو اختراعی سہولیات کا افتتاح کیا، جن میں ایک سے عام آدمی بھی مرکزی بینک سے براہ راست سرکاری بانڈ خرید کر اس میں اپنا پیسہ لگا سکے گا۔ اس سہولت کو آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری خصوصیت پورے ملک کے لیے آر بی آئی کی مربوط محتسب اسکیم ہے۔ اس کے تحت صارفین کہیں سے ایک ہی مقام پر ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے بینکنگ خدمات سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس بھی موجود تھے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ آر بی آئی کی خوردہ سہولت سرکاری بانڈ کی مارکیٹ کو وسعت دے گی۔

آر بی آئی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا مقصد سرکاری سیکیورٹیز مارکیٹ تک خوردہ سرمایہ کاروں کی رسائی کو بڑھانا ہے۔ اس کے تحت خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹیز میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کا راستہ کھل جائے گا۔ سرمایہ کار آر بی آئی کے حوالے سے آن لائن گورنمنٹ سیکیورٹیز اکاؤنٹس آسانی سے کھول سکتے ہیں اور ان سیکیورٹیز کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس مفت ہوگی۔

آر بی آئی-مربوط محتسب اسکیم کا مقصد شکایات کے ازالے کے نظام میں مزید اصلاحات لانا ہے تاکہ اداروں کے خلاف صارفین کی شکایات کو دور کرنے کے لیے آربی آئی ضوابط وضع کر سکے۔ اس اسکیم کا مرکزی موضوع ‘ایک راشٹر-ایک لوک پال’ کے تصور پر مبنی ہے۔ اس کے تحت ایک پورٹل، ایک ای میل اور ایک پتہ ہوگا جہاں صارفین اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنی شکایات ایک ہی مقام پر دے سکتے ہیں، دستاویزات جمع کر سکتے ہیں، اپنی شکایات/دستاویزات کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں اور فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔ ایک کثیر لسانی ٹول فری نمبر بھی فراہم کیا جائے گا، جو شکایات کے ازالے اور شکایات درج کرنے سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرے گا۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان